Urdu news

Sunday, 30 December 2018

جعلی بینک اکاونٹس کیس؛ 172 افراد کے نام ڈالنے کے معاملے پرمتعلقہ وزیرفوراًطلب

 اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ نے 172 افراد کے نام ڈالنے کے معاملے پرمتعلقہ وزیرکوفوراًطلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کیس سے متعلق چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے ممبران اورآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے وکلا پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے کیس میں 172 افراد کے نام ڈالنے کے معاملے پرمتعلقہ وزیرکوفوراًطلب کرتے ہوئے برہمی کا اظہارکیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے لوگوں کو ای سی ایل میں کیوں ڈالا، کیا ای سی ایل میں نام ڈالنا اتنی معمولی بات ہے، عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کی تاحال تو ثیق نہیں کی، جس وزیرنے یہ نام ڈالے ہیں وہ متعلقہ ریکارڈ لے کر15 منٹ میں سپریم کورٹ آئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیا جواب دے گی، کل کو نیب چیئرمین کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔

 

The post جعلی بینک اکاونٹس کیس؛ 172 افراد کے نام ڈالنے کے معاملے پرمتعلقہ وزیرفوراًطلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2CINaAP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...