Urdu news

Sunday, 30 December 2018

افغان صدارتی انتخابات تاخیر کا شکار

کابل: افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات تاخیر سے کروانے کا اعلان کردیا۔

افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخاب ملتوی کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے جب کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ زیادہ اخراجات کو بتایا گیا ہے۔

سرکاری طور پر جاری بیان کے مطابق صوبائی اور ضلع کونسل کے انتخابات اور صدارتی انتخابات کے علیحدہ انعقاد پر اخراجات زیادہ ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ  عملے کے تقرر اور انہیں تربیت دینے کیلئے بھی کچھ وقت درکار ہے۔ دوسری جانب افغان حکومت نے آزاد الیکشن کمیشن کی طرف سے کئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

The post افغان صدارتی انتخابات تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GMEXzF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...