Urdu news

Sunday, 30 December 2018

قادرخان کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کردی

 ممبئی: بالی ووڈ کے اداکارقادرعلی خان کے بیٹے نے اپنے والد سے متعلق موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے اداکار قادر علی خان گزشتہ کافی دن سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ روزسے قادرخان کی موت کی خبریں زیرگردش کررہی تھیں جس کے بعد ان کے بیٹے سرفراز نے والد کی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرو ں کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہترہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارقادرخان شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل

قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیرہیں، قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میںمکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔

The post قادرخان کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TmIgiz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...