Urdu news

Sunday, 30 December 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

آج کا دن اہم کاموں کی تکمیل کے لیے نہایت اہم ہے خاص طور پر آپ کے وہ کام جو کافی عرصے سے رکے ہوئے تھے، اپنی سوچ کا محور اپنے کام پر ہی رکھیں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

شریک حیات کے ساتھ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا ہو سکتا ہے لہٰذا بہتر ہے لڑائی کو طول دینے کے بجائے ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ مسئلے کو حل کر لیں یہ نہ ہو کہ آپ کی ازدواجی زندگی متاثر ہو جائے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

دوسروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اپنے دماغ کو ٹھنڈا رکھیں اور بہتر ہے کہ صلح صفائی سے معاملات حل کر لیں، عشق و محبت کے میدان میں کودنا ہرگز فائدہ مند نہ ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

نزدیکی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ضرور کریں، ہو سکتا ہے یہ سفر آپ کے لیے آنے والے وقت میں فائدہ مند ثابت ہو، بزرگوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر کسی جگہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج آپ کوشش کریں تو جواب ہاں کی صورت میں مل سکتا ہے مگر اس کے لیے آپ کو اپنے والدین کی مدد ضرور لینا پڑے گی۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مشترکہ بزنس کرنیوالے حضرات شریک کاروبار کے منصوبوں پر عمل نہ کریں بذات خود بھی دلچسپی لیں ورنہ آپ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور ہو سکتا ہے آپ کو کاروبار سے علیحدگی اختیار کرنا پڑ جائے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ضروری نہیں کہ ہر بار آپ اصولوں کو مدنظر رکھ کر کامیاب ہو جائیں گے لہٰذا جن معاملات کا سامنا آپ کو کرنا پڑ رہا ہے وہ آپ کو دوسروں کی چاپلوسی کرکے ہی حل کرنا ہونگے ۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

چند ایسے دوست فائدہ مند ثابت ہوں گے جن سے آپ کو ہرگز یہ امید نہ تھی کہ یہ آپ کا برے وقت میں ساتھ دے سکتے ہیں لہٰذا ان کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کی مدد کو قبول کر لیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج آپ کافی فضول خرچی شاپنگ کی صورت میں کر بیٹھیں گے مگر اس کا ایک فائدہ یہ ضرور ہو گا کہ آپ کے گھریلو معاملات کافی عرصہ بعد بہتری کی طرف جائیں گے۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

ملازمت کے سلسلے میں آپ کو کافی اونچ نیچ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر گھبرایئے مت بہت جلد معاملات آپ کی توقع کے مطابق حل ہوتے جائیں گے اور آپ ترقی کی منازل طے کریں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آج گھومنے پھرنے کا پروگرام بنا لیں بہتر ہے گھر پر ہی دوستوں کو بلوالیں آج کا دن سیر و تفریح کے لحاظ سے نہایت اہم ہے محبوب کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اولاد کے رشتے کی وجہ سے پریشان ہرگز نہ گھبرائیں، بہت جلد آپ اپنے فرض سے سبکدوش ہو جائیں گے، بلکہ بہتر ہے آپ جن جگہوں پر رشتہ دیکھ رہے ہیں وہاں فی الحال بات نہ ہی کریں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BB96fp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...