Urdu news

Monday, 31 December 2018

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

لاہور: سردی اور دھند میں اضافے کے باعث پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سردی کی شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری 2019 تک اضافہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چھٹیوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ سردی میں شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، اس اس تناظرمیں کل یکم جنوری سے سرکاری اسکولوں میں بدستور موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔

اسی طرح کے پی کے میں بھی شدید سردی کے سبب اسکولوں کی سرمائی تعطیلات 6 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختون خوا کے اسکول 7 جنوری سے کھلیں گے۔

The post پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EYrrap

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...