اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک کا اچانک دورہ کیا اورانتظامیہ کومعیاری علاج کی سہولیات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک اسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر بریفنگ لی۔ وزیراعظم نے بہتر انتظامات اورسہولیات کی فراہمی پر اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے زیرعلاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اوراسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔
The post وزیراعظم عمران خان کا پولی کلینک کا اچانک دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EYtsT3
No comments:
Post a Comment