Urdu news

Monday, 31 December 2018

وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹی فکیشن کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آج نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کراچی میں نئے سال کے موقع پر دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے رابطہ کرکے انہیں نوٹی فکیشن فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے ساتھ ہی پولیس کو ہدایت دے دی ہے کہ عوام کو نہ روکا جائے۔

مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ سمجھدار ہیں اور نہ ان میں کوئی میچوریٹی ہے، یہ لوگ گورنر راج کی بات کر رہے تھے لیکن اب مکر گئے۔

The post وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RrjxMz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...