Urdu news

Sunday, 1 September 2019

پاک بھارت کشیدگی کے باعث افغان امن عمل متاثرہوسکتا ہے،امریکی تھنک ٹینک

 واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی افغان امن عمل پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اپنی ایک رپورٹ میںتھینک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت کی افغان پالیسی پر پاکستان عرصہ دراز سے تشویش کا اظہار کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے اسلام آباد کی نئی دہلی سے متعلق بدگمانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جو امریکا اور طالبان کے مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہا ہے،طالبان امریکا امن معاہدے میں تاخیرکروا سکتا ہے۔

The post پاک بھارت کشیدگی کے باعث افغان امن عمل متاثرہوسکتا ہے،امریکی تھنک ٹینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2khZxgI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...