Urdu news

Wednesday, 25 September 2019

بھارت کے اقدامات نے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد /  نیویارک:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے حالیہ اقدامات سے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط اور فیکٹ شیٹ میں وزیرخارجہ نے کہا کشمیر سلامتی کونسل، عالمی فورمزکی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے، پانچ اگست کا اقدام یکطرفہ، غیر آئینی، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بزور طاقت مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہئے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان سے ملاقات میں شاہ محمود نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسی لاکھ مسلمان، عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

The post بھارت کے اقدامات نے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lPKc7Z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...