Urdu news

Friday, 31 January 2020

دانش کنیریا کی موجودگی سے بنکاک کرکٹ میں بدمزگی

کراچی: دانش کنیریا کی موجودگی سے بنکاک کرکٹ میں بدمزگی ہوگئی۔

بنکاک، تھائی لینڈ میں گذشتہ دنوں آر بی ایس سی انٹرنیشنل سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا، اس میں پاکستان سے6 ٹیموں نے حصہ لیا، ٹیسٹ کرکٹر عمر امین اور میر حمزہ جبکہ انٹرنیشنل کرکٹر رمیز راجہ جونیئر، انور علی اور حسین طلعت بھی ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیے، اس دوران دانش کنیریا کی موجودگی سے بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے2012میں ان پر اسپاٹ فکسنگ پر تاحیات پابندی لگائی تھی جس کا اطلاق دنیا بھر میں ہوتا ہے، کئی برس تک خود کو بے گناہ قرار دینے کے بعد 2018میں انھوں نے غلطی کا اعتراف کر لیا تھا، پابندی کے دوران وہ کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ آر بی ایس سی انٹرنیشنل سکسز میں شریک بعض پاکستانی ٹیموں کو جب پتا چلا کہ دانش کنیریا ایک بھارتی کلب کی جانب سے  حصہ لیں گے تو انھوں نے اعتراض جڑ دیا، ان کا مطالبہ تھا کہ سابق لیگ اسپنر پابندی کا شکار ہیں اور ان کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینے سے دیگر کھلاڑی مشکل میں پڑ جائیں گے،2 ٹیموں نے تو  آر بی ایس سی انٹرنیشنل سکسز سے دستبرداری کی دھمکی بھی دے دی۔

ان کا مطالبہ تھا کہ دانش کنیریا کو ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہ دی جائے، ان کا گراؤنڈ میں نظرآنا ایونٹ پر بُرا اثر ڈالے گا، اس پر منتظمین نے مذکورہ ٹیم کو سابق پاکستانی اسپنر کو باہر کرنے کا کہا مگر وہ ایونٹ سے ہی دستبردار ہو گئی، اس دوران دانش کنیریا بنکاک میں رہے مگر گراؤنڈ میں نظر نہیں آئے۔

اس حوالے سے ان سے رابطے کی کوشش ناکام رہی، موبائل فون بند ملا جبکہ واٹس ایپ پر پیغام کا انھوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ دوسری جانب پاکستان سے تعلق رکھنے والی تین ٹیموں نے رابطے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔

The post دانش کنیریا کی موجودگی سے بنکاک کرکٹ میں بدمزگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/393MDa9

کرونا وائرس؛ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

 راولپنڈی: کرونا وائرس کے پیش نظرپاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کرونا وائرس سمیت دیگرامراض کے پھیلاؤ کے تدراک کے لیے ملک بھرکے ایئرپورٹس پرپیشگی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا۔ وزارت صحت کی ہدایت پرپاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا، جہازکا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظرکارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا،بصورت دیگرپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔

The post کرونا وائرس؛ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کوہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31gtY8o

حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی، ڈاکٹر فردوس

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی، نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے، فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے۔

دریں اثناغیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، خواتین کی عصمت دری ، پیلٹ گنز کا استعمال، نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی برداری کی توجہ کے منتظر ہیں۔

The post حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی، ڈاکٹر فردوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31dqWBH

مشیر خزانہ سے اختلافات، شبرزیدی بیمار، لمبی چھٹی پر چلے گئے

 اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آرکے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ٹیکس وصولیوں میں ایک ماہ کے دوران پھر سے سو ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کے آتے ہی چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پھر سے بیمار ہوگئے ہیں اور دو ہفتے کی لمبی چھٹی پر کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ چھٹی کی درخواست مشیر خزانہ کو منظوری کیلئے بھجوادی گئی۔

توقع ہے کہ گریڈ 22 کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو پیرکو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آرکا چارج دیدیا جائے گا۔

The post مشیر خزانہ سے اختلافات، شبرزیدی بیمار، لمبی چھٹی پر چلے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uRhtUA

ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کر سکتا ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس پر بات کرنا تو اپنے منہ میاں مٹھوبننے والی بات ہے جب آپ حادثات کی بات کرتے ہیں بڑے حادثے چار یا تین پیش آئے ہیں3ہزارہمارے ریلوے کراسنگ ایسے ہیں جہاں کوئی جنگلہ یا پھاٹک ہی نہیں ہے اوروہ جوان مین ریلوے کراسنگ ہیں وہاں ہر دوسرے تیسرے دن کوئی نہ بندہ حادثے کاشکارہوتاہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ دی ریویو‘‘ میں کامران یوسف اورشہبازراناسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب نے جوکیس سناہے وہ2013سے لیکر2017تک کا پچھلی حکومت کاہے،ہماراکیس جون میں لگے گا اور لوگوںکوپتہ چلے گاکہ ہم نے کوئی کام کیاہے یا نہیں،ہم نے ایک روپے کی پرچیز نہیں کی اورہماراایک ہی مشن ہے کہ ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کرسکتاہے ورنہ چاہے شیخ رشیدہویاخواجہ سعد رفیق ہویلوے ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں سارے اضافے کم کیے ہیں ہم نے چھ چارارب روپے زیادہ کمایاہے ہمارا خسارہ پہلے چالیس بلین تھا انھوں نے چھتیس ارب کیا اورہم اسے32پرلے آئے تیل کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں اورپنشن میں بھی اضافہ ہواہے،پنشن حکومت کے ذمے ہوتی ہے اگردوسرے محکموں کی طرح حکومت ریلوے کی پنشن کی ذمہ داری بھی لے لے تو توہم خسارہ پانچ سال کی بجائے چارسال میں ختم کر دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری اتنی بڑی پنشن ہونے والی ہے کہ پانچ سالوں میں ہمارے سات ہزارکے قریب لوگ ریٹائرہونے جا رہے ہیں جوایک خاص بیج میں آئے تھے،ہم نے اپنے ستراسی لاکھ مسافربڑھائے ہیں، اس وقت ہماری بارہ سے تیرہ فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں بعض اوقات پندرہ بھی چل جاتی ہیں دھندہوتوسات آٹھ پر آجاتی ہیںہم سات آٹھ کے ٹارگٹ کوبارہ تیرہ پرلے گئے ہیں ہم نے کوئی چیز درآمدنہیں کی نہ کوئی انجن اب کوچزکے ٹینڈرلگے ہوئے ہیں ہردفعہ یہ سنگل ٹینڈرہوتے ہیں اس کابھی کوئی حل سوچناہے اسے ای سی سی سے کابینہ میں لیکر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مینٹیننس ٹریک اورایم ایل ون بھی ہم نے جاناہے توہم دس سال سے یہ گناہ کررہے ہیں کہ نہ توہم نے ٹریک کی مینٹیننس کی ہے اورنہ ہی ایم ایل ون پرکام کیاہے میرے خیال میں ریلوے کی زندگی اورموت ایم ایل ون سے وابستہ ہے، ڈلیور تو افسرنے کرناہے پچھلا اعجاز برور سب سے اچھاتھا اور اس وقت جولغاری ہے وہ بھی بہترہے تیزگام والے حادثے میں اسے میرے ساتھ اتفاق نہیں کرناچاہیے تھا، میں سیاست میں اتناکمزور نہیں ہوں میں اس کی رپورٹ چارر ایم جی اوزکوبھیج سکتاتھا میرے پاس رپورٹ بعدمیں آئی ہے میڈیامیں پہلے چلی گئی تھی میں وہ کہتے ہیں کہ پہلے شارٹ سرکٹ ہوا بعد میں سلنڈرپھٹے لیکن میں اپنی بات پرقائم ہوں کہ پہلے سلنڈر پھٹے اوربعدمیں شارٹ سرکٹ ہوا۔

The post ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کر سکتا ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vGOcfF

چین میں پاکستانی کمیونٹی کے بلند حوصلے

اس وقت دنیا بھر میں صحت کے اعتبار سے اگر کوئی موضوع زیر بحث ہے تو وہ نوول کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول ہے۔ دسمبر کے اواخر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا یہ وائرس اب دنیا کے کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت کو بین الاقوامی سطح پر صحت عامہ سے متعلق اسے ایک عالمی ایمرجنسی قرار دینا پڑا ہے۔ اس فیصلے کی بنیادی وجہ چین میں نوول کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال ہرگز نہیں بلکہ دیگر ممالک تک اس وائرس کی پہنچ ہے۔ کیونکہ چین کے پاس تو وہ نظام، ٹیکنالوجی اور دیگر وسائل موجود ہیں جس سے وبائی صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے، لیکن اگر خدانخواستہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر یا پسماندہ ممالک اس وائرس کی زد میں آتے ہیں تو اس سے صحت عامہ سے متعلق ایک بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے۔

بطور صحافی میرا مشاہدہ ہے کہ چین نے اپنی بساط سے بڑھ کر طاقتور اقدامات کیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے بھی چین کے شفاف، کشادہ اور بروقت اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چین سے مزید اقدامات کی متقاضی بھی نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ہنگامی طور پر چین بھی تشریف لائے اور چینی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے بروقت اور موثر اقدامات کو سراہا۔ جلد عالمی ماہرین چین بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر نوول کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

نوول کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ صوبہ حوبے میں متاثرہ افراد کےلیے سات سے پندرہ روز کے اندر دو اسپتالوں کی تعمیر عام دنیا کےلیے شائد کسی عجوبے سے کم نہیں۔ لیکن یہی چین کا کمال ہے۔ چینی عوام بھی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی دلچسپی کا واحد نقطہ بھی یہی ہے کہ نوول کورونا وائرس کے انسداد سے عام معمولات زندگی جلد ازجلد بحال ہوجائیں۔ ایک چھوٹی سی بات شیئر کرتا چلوں کہ چینی حکومت کی جانب سے دونوں اسپتالوں کی تعمیراتی سرگرمیوں کی براہ راست ویڈیو بھی چین کے سینٹرل ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی سے براہ راست دکھائی جارہی ہے اور اس ویڈیو میں نہ تو کوئی رواں تبصرہ ہے اور نہ ہی کسی قسم کا بیک گراؤنڈ میوزک۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دو روز قبل سی سی ٹی وی کی ایپ پر رات تین بجے براہ راست ویڈیو دیکھنے والے افراد کی تعداد تین کروڑ سے زائد تھی۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے چینی سماج کے اس وقت کیا جذبات اور احساسات ہیں۔

چین تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کا حامل دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ جس میں تئیس صوبے، چار میونسپلٹیز، پانچ خودمختار علاقے اور دو خصوصی انتظامی علاقے شامل ہیں۔ اگر چین میں مقیم پاکستانیوں کی بات کی جائے تو چین کے تمام بڑے شہروں بالخصوص اقتصادی مراکز میں آپ کو پاکستانیوں کی بڑی تعداد نظر آئے گی۔ پاکستانیوں کی آبادی کے لحاظ سے جو بڑے علاقے ہیں، ان میں دارالحکومت بیجنگ، شنگھائی، تیانجن، ہانگ جو، نانجنگ، شیان، ووہان، چھنگ دو، گوانگ زو، ہانگ کانگ، چنگ تاؤ اور کنمنگ قابل ذکر ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد طلبا پر مشتمل ہے اور پچیس ہزار سے زائد پاکستانی طلبا اس وقت چین کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔ نوول کرونا وائرس سے متاثرہ صوبے حوبے کے شہر ووہان میں اس وقت پانچ سو سے زائد پاکستانی طلبا اور دیگر پاکستانی شہری مقیم ہیں۔ ووہان میں طلبا کے تحفظ کےلیے پاکستانی سفارتخانہ ووہان کی مقامی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ سوشل میڈیا اور اپنی ویب سائٹ پر تمام ضروری اعلانات سے طلبا اور پاکستانی کمیونٹی کو بروقت آگاہ کررہا ہے۔

اگرچہ طلبا کے حوصلے بلند ہیں، مگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اُن کی پریشانی اور تشویش کو سمجھا جاسکتا ہے۔ طلبا کی اکثریت کا یہی موقف ہے کہ انھیں کھانے پینے کی اشیا ہوسٹلز میں فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی بہتر صحت اور تحفظ کےلیے دیگر اشیا مثلاً سرجیکل ماسکس وغیرہ بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ اس سب کے باوجود ان کی دلی تمنا یہی ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنے وطن پاکستان پہنچ جائیں۔ اس وقت چونکہ جامعات میں تعطیلات بھی چل رہی تھیں تو خوش قسمتی سے چین بھر میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے۔

چین میں موجود پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی چین سے اپنی وابستگی اور دلی محبت کا اظہار مختلف صورتوں میں کیا گیا۔ چین کےلیے دعائیہ کلمات، چینی عوام کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار اور نوول کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی بالخصوص طلبا کی جانب سے فوری طور پر سماجی رابطے کےلیے گروپس بنادیے گئے تاکہ معلومات کے تبادلے میں آسانی رہے۔ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور یومیہ بنیادوں پر ایک دوسرے کی صحت سے متعلق دریافت کیا جاتا ہے۔ اکثر طلبا پاکستانی میڈیا اداروں کے ساتھ بھی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ درست معلومات فراہم کی جاسکیں اور حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا جاسکے۔

چین میں مقیم پاکستانیوں کےلیے موجودہ صورتحال کا تقاضا بھی یہی ہے کہ خوفزدہ ہونے کے بجائے صبر، ہمت و حوصلہ اور سکون سے صورتحال کا سامنا کیا جائے اور مایوسی اور افسردگی طاری نہ ہونے دی جائے۔ انشاءاللہ جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی اور چینی عوام سمیت دیگر تمام ممالک کے باشندے سکون کا سانس لے سکیں گے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post چین میں پاکستانی کمیونٹی کے بلند حوصلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37ODX71

ڈاکٹر حسن امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے خواہاں

میری لینڈ / ریسٹرس ٹاؤن: ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی امریکی ایوان نمائندگان میں پہلے پاکستانی نژاد سینیٹر کے طور پر منتخب ہونے کے لئے پر امید ہیں۔

گزشتہ برس کے اواخر میں علیجا کمنگس کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی ہے، امیدوار برائے امریکی ایوان نمائندگان پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی نے ایکسپریس ٹریبون کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے مختلف ایشوز پر بات کی، امیگریشن اصلاحات کے بارے میں ڈاکٹر حسن جلسی نے کہا کہ ہمیں امیگریشن درجہ یا گرین کارڈز میرٹ پر دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی حکومت ہزاروں افراد کوایچ ون بی(ورک ویزے) دیتی ہے لیکن انہیں اسے گرین کارڈ میں تبدیل کرنے میں کئی دہائیاں لگتی ہیں، میرے خیال میں یہ چیزمناسب نہیں،انھوں نے محسوس کیا کہ ورک ویزا والے کتنے لوگ گرین کارڈ کے لیے اپلائی کرتے ہیں یہ معاملہ کمپنی یا سپانسر کرنے والے افراد پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ میرٹ پر ہو گا۔

ڈاکٹر حسن جلیسی پاکستان،بھارت اور کچھ دوسرے ممالک کے لیے 7فیصد حکومتی کوٹہ پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک بہت بڑا’’بیک لاگ‘‘ پیدا کرتا ہے اور ناپسندیدہ ہونے کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔

The post ڈاکٹر حسن امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37QOcYw

سندھ میں کم لاگتی سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں کیلیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ

کراچی: حکومت سندھ نے سستے گھروں کی سرکاری اسکیموں کے لیے سیلز ٹیکس کی ترغیب کا اعلان کردیاہے اورکم لاگتی ہاؤسنگ اسکیموں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دیدی ہے۔

سندھ حکومت نے سرکاری اسکیم پردیے جانے والی خدمات پر 13 فیصد سیلز ٹیکس معاف کردیا ہے۔ سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت وفاق یا سندھ حکومت کے ہاؤسنگ پروجیکٹس پر خدمات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کے لیے کم لاگت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کررکھا ہے جبکہ سندھ حکومت نے بینظیربھٹوشہید ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرارکھی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ خدمات پر سیلز ٹیکس کی رعایت سے سستے گھروں کی ہاؤسنگ اسکیم پر مالیت کم ہوجائے گی۔

The post سندھ میں کم لاگتی سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں کیلیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36HXXH7

اینگرو فرٹیلائزر نے فی بوری یوریا کی قیمت 160 روپے کم کردی

کراچی:  اینگرو فرٹیلائزر نے حکومت کے جی آئی ڈی سی میں کمی کے فیصلے کے بعد براہِ راست کسانوں کوفائدہ پہچانے کا فیصلہ کیا ہے، اور کمپنی نے یوریا کی قیمتوں میں 160روپے فی بوری کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

اینگرو فرٹیلائزر نے یوریا کی قیمتوں میں 160روپے فی بوری کمی کرکے حکومتی فیصلے کا100 فیصد فائدہ کسانوں کو پہچانے کا فیصلہ کیاہے۔کمپنی گذشتہ50 سال سے پاکستانی کاشتکاروں کی قابلِ بھروسہ شراکت دار ہے اور بہترزرعی معیشت کو فروغ دے کر ان کی فلاح و بہبود کیلیے پرعزم ہے۔اپنی ماضی کی وابستگی کے تسلسل میں اینگرو فرٹیلائزر نے حکومتِ پاکستان کے کسان دوست فیصلے کی حمایت کیلیے یوریا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جی آئی ڈی سی میں کمی سے مختلف کمپنیوں پر علیحدہ علیحدہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

The post اینگرو فرٹیلائزر نے فی بوری یوریا کی قیمت 160 روپے کم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36JA0z9

50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، مہلت ختم

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج (یکم فروری) سے لازم ہوگئی،قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے ،اب قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کانے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی شرط چھوٹے تاجروں کا مسئلہ نہیں لہذا آج سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی فراہمی کے قانون پر عملدرآمد پر چھوٹے تاجروں کو کوئی اعتراض نہیں، انجمن تاجران اس کی حمایت کرتی ہے۔

ایف بی آر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کے تحت چھوٹے تاجروں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں،ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں،ایف بی آراور تاجر مل کر ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروںکی رجسٹریشن کریں گے۔

تاجروں کیلیے ڈائریکٹور یٹ جنرل ریٹیل بھی قائم کیا جاچکا ہے،حکومت اور تاجروں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی جا چکی ہے جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کی جاچکی ہے۔

The post 50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، مہلت ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36NQXbZ

بچوں کا تحفظ قانون سازی کے جال میں پھنس گیا

کراچی:  ملک میں  بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بڑھ رہے ہیں لیکن بچوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا زینب الرٹ قانون قانون سازی کے جال میں پھنس گیا ہے۔

زینب الرٹ قانون کے نفاذ پر قانون سازوں(ارکان پارلیمنٹ) اور قانونی ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اس قانون کے صوبوں کی حدود میں نفاذ کیلئے صوبائی اسمبلیوں سے منظوری کولازمی قراردے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب 2010 ء میں صوبائی خودمختاری کو تقویت ملی تب قانون سازی ، مالی اور انتظامی قابلیت کے لحاظ سے بچوں کی فلاح و بہبود کو صوبوں کو منتقل کردیا گیا تھا۔ مرکز کی قانون سازی کے اختیارات صرف دفاع ، کرنسی ، خارجہ امور وغیرہ تک محدود ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آرٹیکل 142 (بی) مرکز کو مجرمانہ قانون ، طریقہ کار اور شواہد سے متعلق قانون سازی کا اختیار دیتی ہے۔پارلیمنٹ کا منظور کردہ قانون صوبائی قوانین پر غالب رہے گا۔

The post بچوں کا تحفظ قانون سازی کے جال میں پھنس گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37Ovcdp

اس ٹریپ میں مت آئیے گا

پاکستانی دفترِ خارجہ نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارت کی جانب سے مسلسل خطرناک ارادوں کے اظہار کے بعد اعلیٰ سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان میں باقاعدہ ضم کر لیا جائے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق یہ افواہیں پچھلے دو تین ہفتوں سے گردش کر رہی ہے اور آزاد کشمیر کے موجودہ وزیرِ اعظم سردار فاروق حیدر سے یہ بات منسوب کی گئی ہے کہ انھیں اعلیٰ سطح پر سمجھایا گیا ہے کہ شائد وہ کشمیر کے آخری وزیرِ اعظم ہیں۔

پاکستانی دفترِ خارجہ نے ایسے تاثرات کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کرنے کے بارے میں پاکستان کے روایتی موقف کا بھی اعادہ کیا ہے۔

یہ بات سب جانتے ہیں کہ آزاد کشمیر ہو کہ گلگت بلتستان، یہ تینوں خطے اس ڈوگرہ ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہیں کہ جس کی حیثیت گزشتہ بہتر برس سے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں متنازعہ ہے اور اس تنازعے  کو محض انڈیا اور پاکستان کے بجائے سہہ فریقی سطح پر کشمیریوں کی مرضی سے حل کرنے کے فارمولے سے نتھی کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس پانچ اگست کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کمشیر کی اپنے ہی آئین میں آرٹیکل تین سو ستر کے تحت دیے گئے نیم آئینی درجے کو بھی ختم کر کے اس کی سیاسی و جغرافیائی حیثیت میں جس من مانے طریقے سے تبدیلی کی ہے۔ اس تبدیلی کو انڈیا کے دوست ہوں کہ دشمن یا سرکردہ بین الاقوامی ادارے، کسی نے بھی تسلیم کرنے یا اسے بھارت کا اندرونی معاملہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پچھلے چھ ماہ کے دوران مقبوضہ جموںو کشمیر کے بارے میں یکطرفہ بھارتی اقدامات پر دو بار غور کر چکی ہے۔ جب کہ یورپی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کی تائید سے کشمیر کے بارے میں یکطرفہ اقدامات کی مذمت اور متنازعہ شہریت قانون میں ترامیم کو بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے انھیں واپس لینے سے متعلق کل ملا کے چھ قرار دادیں پیش کی گئی ہیں۔ ان پر رائے شماری دو روز ( تیس جنوری) قبل ہونی تھی مگر اب اسے بھارتی لابی کے بے پناہ دباؤ پر ڈیڑھ ماہ آگے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھارت نے یورپی پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر اور متنازعہ شہریت بل پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کا انتظار کر لے۔

بقول بھارتی اہلکاروں کے یہ عدالتی فیصلے فروری کے آخر تک متوقع ہیں۔ حالانکہ یورپی پارلیمنٹ کو اپنی کسی قرار داد یا فیصلے کی بابت کسی دوسرے ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے۔ مگر چونکہ بھارت یورپ کے لیے اقتصادی طور پر بھی اہم طاقت ہے لہٰذا خالص انسانی سطح پر کسی معاملے کو پرکھنا بہت مشکل ہے۔ پھر بھی یورپی یونین کا موقف بہت سے برادر اسلامی ممالک کے موقف سے زیادہ واضح اور جارحانہ ہے۔

مودی حکومت کو کشمیر اور متنازعہ شہریت قانون پر اندرونِ ملک مسلسل اور بے پناہ دباؤ کا سامنا ہے۔ اور جب بھی ایسی کوئی صورت درپیش ہوتی ہے تو سب سے آسان نسخہ یہ ہوتا ہے کہ کشمیر میں مبینہ دہشت گردی سے لے کر کیرالہ میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف سیکڑوں کلو میٹر کی انسانی زنجیر اور شاہین باغ دلی میں ہمہ وقت لاکھوں کے مجمع کی مبینہ فنڈنگ اور جامعہ ملیہ کے طلبا و طالبات کے جلوس تک ہر شے کو پاکستان یا بھارت میں موجود نام نہاد پاکستانی ایجنٹوں سے جوڑ دیا جائے۔ یعنی گرنا گدھے پر سے اور غصہ کمہار پر۔

مگر اس بار مودی حکومت خود کو دباؤ سے نکالنے کے لیے روایتی پاکستانی چیک بھی کیش نہیں کر پا رہی۔ لہٰذا متبادل طریقہ یہ ہے کہ اندرونی و بیرونی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو کھل کے دھمکیاں دی جائیں اور ایک مسلسل نفسیاتی دباؤ میں رکھا جائے تا کہ پاکستان عجلت یا بے صبری میں کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کر جائے کہ پھر ساری توجہ پاکستان پر مرکوز ہو جائے اور اس بہانے مودی اندرونِ بھارت طاقت کے اندھے استعمال سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے انھیں پانے کے لیے پوری ریاستی فسطائی توانائی لگا دے اور ہر مخالف آواز کو غدار قرار دے کر کچل دے۔

کرکٹ میں جب کوئی کھلاڑی کریز پر جما رہے اور مخالف ٹیم کا کوئی باؤلر اسے آؤٹ نہ کر سکے تو پھر آخری حربے کے تحت بلے بازکے گرد گھیرا تنگ کر دیا جاتا ہے۔ آوازے کسے جاتے ہیں، فحش اشاروں کنایوں کے ذریعے مشتعل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تا کہ بلے باز نروس ہو کر یا طیش میں آ کر یا بوکھلا کر الٹا سیدھا شارٹ کھیل جائے اور وکٹ دے دے۔

مودی حکومت پاکستان کے ساتھ پوری طرح سے یہی نفسیاتی کھیل کھیل رہی ہے۔ ہر ہفتے کوئی بھارتی جرنیل دھمکی دیتا ہے کہ جب بھی حکم ہوا آزاد کشمیر چھین لیں گے ، یا آیندہ جنگ ہوئی تو پاکستان کو سات سے دس دن میں خاک چٹا دیں گے۔ مقصد یہ ہے کہ پاکستان اس نفسیاتی دباؤ میں آ  کر کشمیر کے بارے میں کوئی ایسی غلط بال کھیل جائے کہ جس کے بعد پاکستان کا کشمیر مقدمہ ملبے کی صورت خود پاکستان پر ہی آن گرے۔ اگر پاکستان اپنے اعصاب قابو میں نہ رکھ سکے اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو پاکستان میں ضم کر لے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ بھی جائز اور قانونی ہو گیا۔ اس کے بعد بھارت کو کھلی چھوٹ ہو گی کہ وہ ہر طرح کے بین الاقوامی دباؤ سے آزاد ہو کر کشمیریوں کے ساتھ جو چاہے کر گزرے اور پاکستان شور مچانے کی پوزیشن میں بھی نہ رہے۔

اسی طرح مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کی اسرائیلی پالیسی کے بارے میں بھی پاکستان نے پچھلے تریپن برس سے بالحضوص جو اصولی موقف اپنایا ہے کہ دو ریاستی حل انیس سو سڑسٹھ میں قبضہ کیے گئے فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلا کے بعد اقوامِ متحدہ کی قرار داد نمبر دو سو بیالیس کے تحت ہی ممکن ہے۔ آزاد کشمیر کو ممکنہ طور پر پاکستان کا حصہ بنانے کے بعد پاکستان کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے کا کوئی جواز بھی باقی نہیں رہے گا۔

لہٰذا امید ہے کہ پاکستان کشمیر کی بابت کسی اضطراری اقدام سے باز رہتے ہوئے اسی مثالی تحمل کا مظاہرہ کرتا رہے گا جس کے سبب اسے تنازع کشمیر میں اب تک بھارت پر اخلاقی و سفارتی برتری حاصل ہے۔ بھارت جس طرح فسطائیت کی راہ پر چل نکلا ہے پاکستان کا صبر اور بردباری اس تناظر میں جلد ہی بارآور ثابت ہوں گے۔ جس طرح بھارت نے اپنے اقدامات کے ذریعے دنیا پر خود کو آشکار کیا ہے۔ اتنا تو پاکستان بھی کبھی نہیں کر سکتا تھا۔ لہٰذا مودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے کہ دنیا اسے چند ہی دنوں میں پہلے سے زیادہ بہتر سمجھنے لگی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو کسی جوابی مہم جوئی کے جال میں پھنسنے کے بجائے بھارت کو اپنے ہی جال میں پھنستے ہوئے دیکھ کر انجوائے کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر کھلی آنکھوں کے ساتھ۔

(وسعت اللہ خان کے دیگر کالم اور مضامین پڑھنے کے لیے bbcurdu.com پر کلک کیجیے)

The post اس ٹریپ میں مت آئیے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aUaqLc

کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں

 کراچی: دنیا میں تباہی مچانے والاکورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں جبکہ کراچی کے بعض امپوٹرزحضرات کی جانب سے بھی بیرون ملک سے کٹس درآمدکی جارہی ہیں جوآئندہ چند یوم میں کراچی میں دستیاب ہوگی۔

نجی شعبے میں بعض امپورٹرزنے کرونا وائرس کی تشخیص کی کٹس منگوانے کیلیے آڈر دیدیئے ہیں، 31جنوری جاری کیے جانے والے میں سندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال ،ابراہیم حیدری اسپتال،چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال ، پولیس اسپتال،،لیاری جنرل اسپتال،سروسز اسپتال،لیاقت آناد اسپتال ، کورنگی اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو آئی سولیشن یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے کراچی میں 4 آئسولیشن وارڈ قائم

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے کراچی میں 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، تاحال کسی مشتبہ مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، چین میں محصور طالبعلموں کے پاکستان آنے پر پاکستان میں بھی کورونا وائرس داخل ہونے کا خدشہ ہے، چین میں محصور طالبعلموں کو وہیں طبی امداد دی جائے تو بہتر ہوگا۔

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جاچکے ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے لیے 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، جناح اسپتال، سول اسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں ۔

The post کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پاکستان پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GJfJ2s

حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی، ڈاکٹر فردوس

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی، نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے، فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے۔

دریں اثناغیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، خواتین کی عصمت دری ، پیلٹ گنز کا استعمال، نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی برداری کی توجہ کے منتظر ہیں۔

The post حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی، ڈاکٹر فردوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31dqWBH

مشیر خزانہ سے اختلافات، شبرزیدی بیمار، لمبی چھٹی پر چلے گئے

 اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آرکے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ٹیکس وصولیوں میں ایک ماہ کے دوران پھر سے سو ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کے آتے ہی چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پھر سے بیمار ہوگئے ہیں اور دو ہفتے کی لمبی چھٹی پر کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ چھٹی کی درخواست مشیر خزانہ کو منظوری کیلئے بھجوادی گئی۔

توقع ہے کہ گریڈ 22 کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد کو پیرکو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آرکا چارج دیدیا جائے گا۔

The post مشیر خزانہ سے اختلافات، شبرزیدی بیمار، لمبی چھٹی پر چلے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uRhtUA

ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کر سکتا ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس پر بات کرنا تو اپنے منہ میاں مٹھوبننے والی بات ہے جب آپ حادثات کی بات کرتے ہیں بڑے حادثے چار یا تین پیش آئے ہیں3ہزارہمارے ریلوے کراسنگ ایسے ہیں جہاں کوئی جنگلہ یا پھاٹک ہی نہیں ہے اوروہ جوان مین ریلوے کراسنگ ہیں وہاں ہر دوسرے تیسرے دن کوئی نہ بندہ حادثے کاشکارہوتاہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ دی ریویو‘‘ میں کامران یوسف اورشہبازراناسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب نے جوکیس سناہے وہ2013سے لیکر2017تک کا پچھلی حکومت کاہے،ہماراکیس جون میں لگے گا اور لوگوںکوپتہ چلے گاکہ ہم نے کوئی کام کیاہے یا نہیں،ہم نے ایک روپے کی پرچیز نہیں کی اورہماراایک ہی مشن ہے کہ ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کرسکتاہے ورنہ چاہے شیخ رشیدہویاخواجہ سعد رفیق ہویلوے ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورمیں سارے اضافے کم کیے ہیں ہم نے چھ چارارب روپے زیادہ کمایاہے ہمارا خسارہ پہلے چالیس بلین تھا انھوں نے چھتیس ارب کیا اورہم اسے32پرلے آئے تیل کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں اورپنشن میں بھی اضافہ ہواہے،پنشن حکومت کے ذمے ہوتی ہے اگردوسرے محکموں کی طرح حکومت ریلوے کی پنشن کی ذمہ داری بھی لے لے تو توہم خسارہ پانچ سال کی بجائے چارسال میں ختم کر دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری اتنی بڑی پنشن ہونے والی ہے کہ پانچ سالوں میں ہمارے سات ہزارکے قریب لوگ ریٹائرہونے جا رہے ہیں جوایک خاص بیج میں آئے تھے،ہم نے اپنے ستراسی لاکھ مسافربڑھائے ہیں، اس وقت ہماری بارہ سے تیرہ فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں بعض اوقات پندرہ بھی چل جاتی ہیں دھندہوتوسات آٹھ پر آجاتی ہیںہم سات آٹھ کے ٹارگٹ کوبارہ تیرہ پرلے گئے ہیں ہم نے کوئی چیز درآمدنہیں کی نہ کوئی انجن اب کوچزکے ٹینڈرلگے ہوئے ہیں ہردفعہ یہ سنگل ٹینڈرہوتے ہیں اس کابھی کوئی حل سوچناہے اسے ای سی سی سے کابینہ میں لیکر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مینٹیننس ٹریک اورایم ایل ون بھی ہم نے جاناہے توہم دس سال سے یہ گناہ کررہے ہیں کہ نہ توہم نے ٹریک کی مینٹیننس کی ہے اورنہ ہی ایم ایل ون پرکام کیاہے میرے خیال میں ریلوے کی زندگی اورموت ایم ایل ون سے وابستہ ہے، ڈلیور تو افسرنے کرناہے پچھلا اعجاز برور سب سے اچھاتھا اور اس وقت جولغاری ہے وہ بھی بہترہے تیزگام والے حادثے میں اسے میرے ساتھ اتفاق نہیں کرناچاہیے تھا، میں سیاست میں اتناکمزور نہیں ہوں میں اس کی رپورٹ چارر ایم جی اوزکوبھیج سکتاتھا میرے پاس رپورٹ بعدمیں آئی ہے میڈیامیں پہلے چلی گئی تھی میں وہ کہتے ہیں کہ پہلے شارٹ سرکٹ ہوا بعد میں سلنڈرپھٹے لیکن میں اپنی بات پرقائم ہوں کہ پہلے سلنڈر پھٹے اوربعدمیں شارٹ سرکٹ ہوا۔

The post ریلوے کوایم ایل ون ہی ٹھیک کر سکتا ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vGOcfF

ڈاکٹر حسن امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے خواہاں

میری لینڈ / ریسٹرس ٹاؤن: ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی امریکی ایوان نمائندگان میں پہلے پاکستانی نژاد سینیٹر کے طور پر منتخب ہونے کے لئے پر امید ہیں۔

گزشتہ برس کے اواخر میں علیجا کمنگس کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی ہے، امیدوار برائے امریکی ایوان نمائندگان پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسن ’جے‘ جلیسی نے ایکسپریس ٹریبون کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے مختلف ایشوز پر بات کی، امیگریشن اصلاحات کے بارے میں ڈاکٹر حسن جلسی نے کہا کہ ہمیں امیگریشن درجہ یا گرین کارڈز میرٹ پر دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی حکومت ہزاروں افراد کوایچ ون بی(ورک ویزے) دیتی ہے لیکن انہیں اسے گرین کارڈ میں تبدیل کرنے میں کئی دہائیاں لگتی ہیں، میرے خیال میں یہ چیزمناسب نہیں،انھوں نے محسوس کیا کہ ورک ویزا والے کتنے لوگ گرین کارڈ کے لیے اپلائی کرتے ہیں یہ معاملہ کمپنی یا سپانسر کرنے والے افراد پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ میرٹ پر ہو گا۔

ڈاکٹر حسن جلیسی پاکستان،بھارت اور کچھ دوسرے ممالک کے لیے 7فیصد حکومتی کوٹہ پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک بہت بڑا’’بیک لاگ‘‘ پیدا کرتا ہے اور ناپسندیدہ ہونے کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔

The post ڈاکٹر حسن امریکی امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37QOcYw

50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، مہلت ختم

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج (یکم فروری) سے لازم ہوگئی،قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے ،اب قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کانے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شناختی کارڈ کی شرط چھوٹے تاجروں کا مسئلہ نہیں لہذا آج سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی فراہمی کے قانون پر عملدرآمد پر چھوٹے تاجروں کو کوئی اعتراض نہیں، انجمن تاجران اس کی حمایت کرتی ہے۔

ایف بی آر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کے تحت چھوٹے تاجروں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں،ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں،ایف بی آراور تاجر مل کر ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروںکی رجسٹریشن کریں گے۔

تاجروں کیلیے ڈائریکٹور یٹ جنرل ریٹیل بھی قائم کیا جاچکا ہے،حکومت اور تاجروں کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت دس کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی جا چکی ہے جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کی جاچکی ہے۔

The post 50 ہزار سے زائد خریداری پر آج سے شناختی کارڈ لازم، مہلت ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36NQXbZ

بچوں کا تحفظ قانون سازی کے جال میں پھنس گیا

کراچی:  ملک میں  بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بڑھ رہے ہیں لیکن بچوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا زینب الرٹ قانون قانون سازی کے جال میں پھنس گیا ہے۔

زینب الرٹ قانون کے نفاذ پر قانون سازوں(ارکان پارلیمنٹ) اور قانونی ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اس قانون کے صوبوں کی حدود میں نفاذ کیلئے صوبائی اسمبلیوں سے منظوری کولازمی قراردے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب 2010 ء میں صوبائی خودمختاری کو تقویت ملی تب قانون سازی ، مالی اور انتظامی قابلیت کے لحاظ سے بچوں کی فلاح و بہبود کو صوبوں کو منتقل کردیا گیا تھا۔ مرکز کی قانون سازی کے اختیارات صرف دفاع ، کرنسی ، خارجہ امور وغیرہ تک محدود ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آرٹیکل 142 (بی) مرکز کو مجرمانہ قانون ، طریقہ کار اور شواہد سے متعلق قانون سازی کا اختیار دیتی ہے۔پارلیمنٹ کا منظور کردہ قانون صوبائی قوانین پر غالب رہے گا۔

The post بچوں کا تحفظ قانون سازی کے جال میں پھنس گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Ovcdp

ڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو گولی مار دی

کراچی: شہرقائد میں ڈاکو راج جاری ہے، ڈاکوؤں کی دن دہاڑے لوٹ مارکی وارداتیں عام ہونے لگیں، سولجر بازار کے علاقے میں رقم چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو فائرنگ کے قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

سولجربازار نمبر3 غفوریہ مسجد کے قریب گلی میں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پرسوار بہن بھائی سے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکوبہن سے ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر دستاویزات موجودتھے ،مقتول نوجوان کی شناخت 27 سالہ انعام نبی ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی مقتول نوجوان بلوچ بلڈنگ گارڈن ویسٹ فلیٹ نمبر فائیو بی سیکنڈر فلورکا رہائشی تھا۔

سول ٹراما سینٹرمیں شدت غم سے نڈھال مقتول کے ضعیف العمر والد محمد اسماعیل نے بتایا کہ ان کا بیٹا 3بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور ایک بیٹی کا باپ تھا ، انھوں نے بتایا کہ بیٹا انعام نبی ویتنام میں اسکول ٹیچرتھا اور 15 روز کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آیا تھا اور اتوار کے روز اسے واپس ویتنام جانا تھا اس ہی سلسلے میں جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے لیے وہ گھرمیں رکھی کچھ غیر ملکی رقم (ڈالر) تبدیل کرنے کے لیے اپنی بہن فرحین فاطمہ جو کہ فاطمیہ اسپتال میں ڈاکٹر بھی ہیں کہ ہمراہ موٹر سائیکل پر گرومندرپرواقع منی ایکسچینج گیا تھا جہاں رقم تبدیل کرنے کے بعد واپس گھرکی جانب آرہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے غفوریہ مسجد کے قریب بیٹی سے رقم سے بھرا پرس چھین لیا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ، سولجر بازار میں آئے دن ڈکیتیوں کی وارداتیں ہو رہی ہے، مسلح ڈکیت دندناتے پھررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

دن دہاڑے ڈکیتیاں ہو رہی ہیں کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں،محمد علی

مقتول کے پھوپھا محمد علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ بھی گھرکے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈکیتوں نے 6 ماہ کے بچے کے سر پر پستول تان کر لوٹ مار کی ،کراچی کے نوجوانوں کوپکڑنے کیلیے پولیس مستعدی اور انتہائی تیزی دکھاتی ہے ،ون وے کی خلاف ورزی پر بھی ملک بھر سے الگ قانون کراچی میں نافذ ہے ،شہریوں کی معمولی غلطی پر جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی کی جاتی ہے، ڈاکو کی وارداتیں روکنے کے بجائے پولیس منہ چھپالیتی ہے ۔

ڈکیتی کے دوران شہری کی ہلاکت نے جمعے کو سیکیورٹی کے فول پروف اقدام کی قلعی کھول دی

سولجر بازار میں ڈکیتی کے دوران بہن کے سامنے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بھائی کی ہلاکت کے واقعے نے ہر جمعے کو سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات اپنانے کی دی جانے والی ہدایت کی قلعی کھول دی ایک جانب خصوصاً جمعے کو پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات اپنائے جانے کا اعلامیہ جاری کیا جاتا ہے تو دوسری جانب اسٹریٹ کرمنلز اپنی موجودگی کا احساس اور پولیس کی ناقص کارکردگی کا پردہ چاک کرتے ہوئے واردات کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔

شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کو بھی فعال کیا گیا تھا تاکہ جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے تاہم اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بھی تمام مراعات ملنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے جبکہ مدد گار 15 کو ڈی آئی جی آپریشن اینڈ سیکیورٹی مقصود میمن کے ماتحت کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے پولیس کی نفری اور موبائلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ۔

جائے وقوعہ کے قریب پولیس موبائل موجود تھی، ڈاکٹر فرحین

مقتول کی بہن ڈاکٹر فرحین فاطمہ اور واقعے کی عینی شاہد نے بتایا کہ ڈاکوؤں  نے ان سے رقم چھینی اور فائرنگ کر کے ان کے بھائی کو قتل کردیا ،ان کی  ڈکیتوں سے تلخ کلامی نہیں  ہوئی ، ڈکیتوں نے ان سے بیگ مانگا اوران پرفائرنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے بھائی نے انھیں روکا تو ڈکیتوں نے ان پرفائرنگ کردی مقتول کی بہن نے دعویٰ کیا کہ جس مقام پر لوٹ مار کی واردات ہوئی چند قدم پر پولیس کی موبائل موجود تھی،وہ واردات کے بعد وہاں سے چلے گئی انھوں نے پولیس کو آواز بھی دی لیکن انھوں نے کچھ نہیں کیا۔

دوسری ایس ایچ او سولجر بازارانضارعالم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مقتول کی بہن کے دعویٰ کو یکسرمسترد کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ایک بج کر5 منٹ پر پیش آیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کی وجہ سے جائے واردات سے تقریباً ڈیڑھ سو سے دو سومیٹرکے فاصلے پر واقع غفوریہ مسجد کی سیکیورٹی پولیس کی موبائل موجود تھی اورجب واقعہ ہوا تو پولیس مسلح ڈکیتوں کے پیچھے گئی تھی لیکن وہ گلیوں سے غائب ہو گئے انھوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔

فوٹیج میں مقتول کی بہن ڈکیتوں سے مزاحمت کرتے ہوئے نظر آئی

پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس جلد ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جائے گی ،ایکسپریس نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے،ڈکیت اسلحے کے روزپرمقتول نوجوان کی موٹرسائیکل کوروکتے ہیں ۔

اسی دوران مقتول کی بہن ڈکیتوں سے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا ہینڈ بیگ لے کر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے جس پرمسلح ڈکیت بھی ان کا تعاقب کرتے ہوئے ہیں ہینڈ بیگ چھینے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران مقتول بھی اپنی بہن کی جانب دوڑتا ہے،ڈاکو گولی ماردیتے  ہیں۔

The post ڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو گولی مار دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31gj4iY

بھارتی جنگی جنون کو کرارا جواب

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو بتا دیا گیا ہے کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو پھر اسے ختم ہم کریں گے، بھارتی حکومت اور فوجی قیادت غیر ذمے دارانہ بیانات دے رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی سْپیریئر فوجی حکمت عملی نے جنوبی ایشیا کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کا بھرپورجواب دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جو بھارتی فوج71سال میں 80 لاکھ کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکی وہ20 کروڑ70 لاکھ پاکستانیوں کوکیسے شکست دے سکتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کی جنگجویانہ اور مذموم وجارحانہ وارداتوں کو خاک میں ملانے کے لیے جس عزم کا اظہار کیا ہے وہ قومی امنگوں کی حقیقی ترجمانی ہے اور ساتھ ہی عسکری قیادت کی ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے ناقابل تسخیر جوش وجذبہ اور اولوالعزمی کی عکاس ہے۔

بھارت پر خطے کے امن کو خراب کرنے کی دیوانگی طاری ہے،اس کیفیت میں آنے کے لیے انھیں جن در پردہ قوتوں کی طرف سے شہ مل رہی ہے، پاکستان کو اس کا مکمل ادراک ہے، سیاسی وعسکری قیادت بھارتی عزائم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کرحائل ہے، اسے دشمن کی گیدڑبھبکیاں اپنے مقاصد ، منزل اور نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں ، بھارتی غرور سرابوں اور سایوں کے تعاقب میں ہے، وہ پاکستان کی دشمنی میں انسانیت کے خلاف گھناؤنے اور بہیمانہ جرائم کا مجرم ہے،کشمیر پر اس کے غاصبانہ قبضے ، اقلیتوں کے خلاف شہریت قانون کے نفاذ ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل غیر انسانی کرفیو اور غیر قانونی اقدامات نے مودی کو رسوا کر دیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار بھارتی جمہوریت اور سیکولر ازم کو اس کے کروڑوں شہریوں ، اپوزیشن جماعتوں اور سوسائٹی نے فسطائیت اور آر ایس ایس کے علمبردار کے طور پر بے نقاب کردیا ہے۔ بھارت کے اندر علیحدگی ، نفرت ، بیزاری ، انتقام اور ظلم وبربریت کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور مودی سرکارکی سمجھ میںنہیں آرہا کہ وہ اس تہذیبی دراڑ، سیاسی انتشار، معاشی بحران اور سفارتی رسوائی کا کیا حل تلاش کرے، مودی نے درحقیقت ہندوتوا کے دلدل میں بھارت کوکمر تک دھنسا دیا ہے جو پاکستان کے خلاف بے بنیاد باتیں پھیلانا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

ایک تازہ افواہ کی تفصیلی تردید ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کی ہے، انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر یا گلگت وبلتستان کو پاکستان میں شامل نہیں کیا جارہا، یہ جھوٹ اور افواہ ہے۔

بلاشبہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ ہیں کہ مودی کو مزید موقع دیا گیا تو بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کروانے کا خواب ہی ان ہی کے ہاتھوں شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔ غیرملکی میڈیا اور موقر جرائد بھارت میں تقسیم در تقسیم کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں، امن پسند قوتیں بی جے پی کے طرز حکمرانی سے خائف ہی نہیں بلکہ انھیں اندیشوں نے گھیر لیا ہے، ان کے مشاہیر، فنکار، دانشور، سیاسی مدبر اور سماجی رہنما اس دھارے کے ساتھ ہیں جو شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کی ایک زنجیر تھام چکے ہیں، بھارت میں آج جو کچھ ہورہا ہے، اس کے  بانیان جمہوریت و سیکولر ازم نے اس کا کبھی تصور نہ کیا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فروری 2019ء میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی، افواج پاکستان کی تیاری، موثر جواب نے امن کا راستہ ہموارکیا، تینوں مسلح افواج نے اپنے آپ کو قابل فورسز کے طور پر منوایا، پاکستانی قیادت نے اس خطرے کو احسن طریقے سے نمٹا۔ بھارتی قیادت کہتی ہے7سے 10دن میں پاکستان کو ختم کر دیں گے،انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ  پاکستان اوراس کی افواجِ ہمیشہ بھارت کو سرپرائزدیں گی۔ پاکستانی سول و ملٹری لیڈر شپ خطے میں امن کی خواہاں ہے، انڈین سول ملٹری لیڈر شپ کو بھی خطے میں امن کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی ملٹری ڈپلومیسی نے اقوامِ عالم میں پاکستان کا مقام بلند کیا ہے ، پاکستان اب مشکل وقت سے نکل کر بہتری کی طرف جا رہا ہے، 20 سال پہلے پاکستان Negative Relevance میں تھا اوراب Positive Relevance میں جا چْکاہے، اس مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنا اور متحد ہو کر مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔کوئی دْنیاوی طاقت ایک متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی، افواج اسلحے کے زور پر نہیں، جذبہ ایمانی اور عوام کی حمایت سے لڑتی ہیں۔

انھوں نے مزیدکہا کہ آرمی چیف نے آپریشن شیر دل سے ضرب عضب تک کی کامیابیوں کو رد الفساد کے ذریعے مستحکم کیا۔ رد الفساد سب سے مشکل آپریشن اور دائمی امن کے لیے اہم ترین مرحلہ ہے،آرمی چیف نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا کیا، پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا۔ باجوہ ڈاکٹرائن کا مقصد ملکی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیر ملک اور خطے میں امن لانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایس آئی دنیا کی مانی ہوئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے،آئی ایس آئی اور آئی بی ایم آئی نے مل کر بہت سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا، ہمیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر فخر ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بطور ترجمان کوئی بات ذاتی رائے نہیں ہوتی، ملٹری ترجمان پالیسی سے مبرا کوئی بات نہیں کر سکتا، اگر بھارتی میرے جانے پر خوش ہیں تو میرے لیے یہ اعزاز ہے۔

ادھر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ عام آدمی تک یہ پیغام جاچکا کہ مودی حکومت آئین و قانون کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اور خطے میں جنگ کا ہوا کھڑا کرکے اور پاکستان کے خلاف کسی نہ کسی بہانے سے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچاکر اپنی خفت مٹانے کے جھوٹے سہارے ڈھونڈ رہی ہے مگر پاک فوج اس کی راہ کی سب سے بڑی دیوار بنے گی۔

مودی کو اندازہ کرنا چاہیے کہ وہ ریت پر جنگی پلان کی بے کار لکیریں کھینچ کر تاریخ کے سب سے بڑے ’’عسکری بلنڈر‘‘ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ وہ خطے کو اپنی دیوانگی ، نااہلیت ، تنگ نظری، منافرت اور عاقبت نا اندیشی سے ناقابل تلافی نقصان سے دوچارکرنے کے درپے ہیں۔

بھارتی حکمراں وژن، عقل پرستی اور تعقل پسندیrationality کی راہ سے گمراہ  ہوگئے ہیں، بھارت کے عوام کو بھوک ، بیماری ، بیروزگاری ، نسل در نسل غربت، خانماں بربادی ، ناخواندگی اور پسماندگی کے خلاف جدوجہد کی روشن قندیل درکار ہے لیکن مودی ان کے نصیب میں وقت کے اندھیرے لکھتے چلے جا رہے ہیں اور کوئی ان کا ہاتھ روکنے والا نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی سیاسی و معاشی دورانیے میں ایسا برا وقت کبھی نہیں آیا ۔

بھارتی عوام کو ایک جنگجو اور مہم جو وزیراعظمٕ اپنی الٹی تدبیروں کے گورکھ دھندوں میں الجھا رہا ہے۔ مودی اور ان کے رفقا خطے کا امن وسکون برباد کرنے اور بھارتی عوام کو درپیش معاشی اور سیاسی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں آگ سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ عالمی برادری صورتحال کی تماشائی نہ بنے، اس دیوانگی کو روکے، یہی عمل کا وقت ہے ۔

The post بھارتی جنگی جنون کو کرارا جواب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36PkAJM

پاکستان میں بڑھتے ہوئے الم ناک ٹریفک حادثات

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹریفک حادثات میں ایشیاء میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں انسان کی بالکل قدر ہی نہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں سب سے فالتو چیز انسان ہیں، اگرکچھ ہلاک بھی ہوجائیں توکوئی بات نہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ناقص سی این جی سلنڈرز دراصل چلتے پھرتے بم ہیں،جب پھٹتے ہیں تو آگ بھڑک اٹھتی ہے اور سب کچھ جل کر راکھ ہوجاتا ہے۔

جیسا کہ گزشتہ روز بھیرہ کے علاقے بھلوال روڈ پر موٹر وے فلائی اوورکے ساتھ مسافر ویگن میں آگ لگنے سے گیارہ مسافر جاں بحق ہوگئے، ابھی اس المناک حادثے کی خبرکوایک دن بھی نہ گزرا تھا کہ گوجر خان جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تیز رفتارکار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے کار میں سوار چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات کی شرح دیگر ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال پچیس سے تیس ہزار افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان کھو دیتے ہیں اور ہزاروں افراد شدید زخمی اور مستقل طور پر معذور ہوجاتے ہیں۔

صرف صوبہ پنجاب کی سڑکوں پر روزانہ اوسطاً 700 ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ، جن میں ہر روز اوسطاً آٹھ لوگ جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں تیزی رفتاری، غیر محتاط ڈرائیونگ، سڑکوں کی خستہ حالی،گاڑی میں خرابی، اوورلوڈنگ ، ون وے کی خلاف وزری، اورٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، نوعمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہوجانا اور زائد مدت ٹائر وں کا استعمال شامل ہے۔لیکن ان میں سب سے اہم وجہ سڑک استعمال کرنے والے کا جلد باز رویہ ہے۔

اس طرح ٹریفک قوانین سے لاعلمی کے باعث وہ نا صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ پاکستان میں روڈ سیفٹی کے چند قوانین موجود ہیں لیکن ان پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ضرورت ہے۔ اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دینے کی روش اختیار کی جائے تو ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی ممکن ہوسکتی ہے۔

The post پاکستان میں بڑھتے ہوئے الم ناک ٹریفک حادثات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38WZYRh

برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر ختم

برسلز /  لندن: برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے الگ ہو گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوا۔ یورپی پارلیمنٹ بلڈنگ سے برطانیہ کا یونین جیک پرچم اتار دیا گیا جب کہ برطانوی پرچم کی جگہ 12 ستاروں والا یورپی یونین کا پرچم لہرا دیا گیا۔

برطانیہ میں 4 سال کے بحث و مباحثوں کے بعد بریگزٹ کا سفر ختم ہو گیا۔ لندن میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین پارلیمنٹ اسکوائر پر ایک تقریب میں جمع ہوئے جہاں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے انخلا کے بعد یورپی یونین کے ملکوں کی تعداد 27 رہ جائے گی تاہم برطانیہ میں دسمبر 2020 تک یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور ایک نئے دور کا آغاز ہے، آج سے برطانیہ عبوری دور میں داخل ہوجائے گا جس کا اختتام 31 دسمبر کو ہوگا۔

یاد رہے کہ 4 سال کی بحث، 3 وزراء اعظم کی تبدیلی اور 2 عام انتخابات کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ممکن ہوئی۔

The post برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uPY5ao

Thursday, 30 January 2020

پمسیٹ سے فارغ التحصیل طلبا کی اسنادکی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا

کراچی:  کراچی میں قائم پمسیٹ PIMSAT انسٹی ٹیوٹ آف ہائرایجوکیشن سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات کی اسناد کی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا ہے۔

کئی برس گزرنے کے باوجود اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان اس ادارے کی جانب جاری کی گئی مختلف ضابطوں کی ہزاروں اسنادکی تصدیق کاعمل شروع نہیں کرسکاہے جس کے سبب یہاں سے فارغ التحصیل طلبا بدترین مشکلات سے دوچارہیں، یہ طلبہ الیکٹرونکس ،میکینکل ،آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، بی بی اے اورایم بی اے سمیت دیگرکئی ضابطوں سے گریجویشن کرنے کے بعد اپنے اسناد لیے لیے گھوم رہے ہیں۔

تاہم ایچ ای سی کی جانب سے اسناد کی تصدیق نہ ہونے کے سبب یہ طلبہ مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے نہ تو کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک قائم جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں،کئی ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں بیرون ملک مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے وابستہ طلبہ ایچ ای سی سے اسناد کی تصدیق نہ ہونے کے سبب اپنی ملازمت چھوڑکرپاکستان واپس لوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن اس ادارے کونئے داخلہ شروع کرنے سے پہلے ہی روک چکاہے اورانسٹی ٹیوٹ کئی برس سے نئے داخلے نہیں دے رہا۔

’’ایکسپریس‘‘نے اس حوالے سے پمسیٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے کئی طلبہ سے بات چیت کی ہے جس میں ان طلبا کاکہناہے کہ انھیں مذکورہ انسٹی ٹیوٹ سے ’’پاس آؤٹ‘‘ہوئے کئی کئی برس گزرچکے ہیں وہ ایچ ای سی جاتے ہیں توانھیں بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ ایچ ای سی اسلام آباد میں زیرغورہے وہاں سے جیسے ہی فیصلہ ہوگاکراچی سے ان کی اسناد کی تصدیق کاعمل شروع ہوسکے گا۔

اسلام آباد رابطہ کیاجاتاہے توسوائے طفل تسلیوں کے ہمیں کچھ نہیں ملتااورکہاجاتاہے کہ اپنے انسٹی ٹیوٹ جاکررابطہ کریں جب ہم انسٹی ٹیوٹ جاتے ہیں توانسٹی ٹیوٹ میں ہمیں کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملتا، صرف یہ کہاجاتاہے کہ ہم توڈگری جاری کرچکے ہیں اب یہ توایچ ای سی کاکام ہے کہ آپ کی اسناد کی تصدیق کریں، حاصل کلام یہ ہے کہ اب ہم طلبا تھک چکے ہیں ہم نے لاکھوں روپے خرچ کرکے گریجوکیشن کی تعلیم مکمل کی ہے لیکن ہماری سندکی اہمیت محض ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ہے۔

ایک طالب علم نے یہ بھی بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ سے انھیں معلوم ہواہے کہ کل 5700طلبہ کی اسناد کی تصدیق رکی ہوئی ہیں، ہم نے وزیراعظم سیٹزن پورٹل پردرخواست دی تومعلوم ہواکہ کراچی کیمپس کی ڈگری تصدیق ہوسکتی ہے تاہم ایچ ای سی تصدیق کے لیے تیار نہیں۔

ادھراعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے ایک افسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ایک انکوائری 2017میں ہوئی تھی جس کے بعد پمسیٹ انسٹی ٹیوٹ میں زائد داخلے دینے اوربراہ راست اسناد جاری کردینے سمیت دیگربے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں، انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ایچ ای سی کوبتایاتھاکہ ان کے 9ہزارطلبا ہیں جن کی اسناد کی تصدیق ہمیں کرنی تھی پھر125اوربعد میں 2ہزارازاں بعد 500کی لسٹ بھیج دی، پھرانکوائری کمیٹی بنادی گئی اوران سے کہاگیاکہ گریجویٹ کی لسٹ فراہم کریں ان کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں، ایک بارلسٹ منظورہوتی ہے کہ یہ ہمارے فائنل گریجویٹ ہیں پھربعد میں کہتے ہیں کہ یہ نام شامل ہونے سے رہ گئے تھے جس سے معاملہ مزیدمشکوک ہوگیا۔

ایچ ای سی کے ہی ایک دوسرے افسرکاکہناتھاکہ پمسیٹ کی ڈیٹاویریفیکیشن کے حوالے سے انکوائری کرکے رپورٹ متعلقہ ڈی جی طاہر عباس کوبھجوائی گئی ہے اس رپورٹ کی روشنی میں ایچ ای سی کومزیدکارروائی کرنا ہے، ڈیٹا ویری فکیشن کی اس رپورٹ میں ادارے میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات بھی دی گئی ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کراچی ریجن کے قائم مقام ڈائریکٹرحاکم تالپور سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیاتوان کاکہناتھاکہ ایچ ای سی 8ہزارطلاہ کی ایک لسٹ منظورکرچکاہے یہ طلبا 2015تک فارغ التحصیل ہیں ان کی ویریفیکیشن شروع کرچکے ہیں تاہم ابھی 2015کے بعد کے فارغ التحصیل طلبہ کی لسٹ ایچ ای سی پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل طاہر زیدی کے پاس ہے وہی اس لسٹ کافیصلہ کریں گے، حاکم تالپورنے مزیدبتایاکہ اس ادارے کی ایک لسٹ کامعاملہ لاہورہائی کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے جبکہ لاہورہائی کورٹ اس مزیدتحقیقات کے لیے نیب کے حوالے کرچکی ہے۔

’’ایکسپریس‘‘نے پمسیٹ کے سربراہ منوراحمدسے بھی ادارے کاموقف جاننے کے لیے رابطہ کیاجس پر ان کاکہناتھاکہ بچوں نے سپریم کورٹ میں کیس کررکھاہے، معاملہ عدالت میں ہے، ایچ ای سی کیا فیصلہ کریگی تاہم جب ان کوبتایاگیاکہ ایچ ای سی کاکہناہے کہ وہ کچھ عرصے میں ویریفکیشن شروع کردے گی توان کاکہناتھاکہ ظاہرہے ایچ ای سی کوڈگریوں کی تصدیق شروع کرنی ہے، انھوں نے تصدیق کی کہ ایچ ای سی نے ہمیں نئے داخلوں سے روک رکھاہے، ہم ایچ ای سی کی شرائط پوری کررہے ہیں جسکے بعد اسی سال سے داخلے شروع کرینگے۔

The post پمسیٹ سے فارغ التحصیل طلبا کی اسنادکی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37IPViz

آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں

 لاہور: پنجاب بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کرنے میں 204فلور ملیں ملوث پائی گئیں۔

محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا بحران میں ملوث فلور ملز میں سے 14کا تعلق لاہور ڈویژن سے ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر راولپنڈی کی8فلور ملز کیخلاف لائسنس معطلی کی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ25دن کے دوران پنجاب کے نو ڈویژنوں میں قائم 28ملوں کے لائسنس معطل جبکہ 176ملوں کا کوٹہ معطل کیا گیا۔

The post آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S466jZ

بجلی کا بل، سرکار کی کمائی، صارف کی تباہی

حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 98 پیسے فی یونٹ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ نیپرا سے منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ حکومت ہر خسارے کے بعد بوجھ صارفین پر ڈالتی ہے۔ یہ بوجھ عوام پر کیسے ڈالاجاتا ہے اور صارف اس بوجھ کے تلے کیسے دبتا چلا جاتا ہے۔

بلاگ میں موجود تصویر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک بل کی ہے۔ جس میں 96 یونٹس استعمال کیے گئے ہیں۔ اس میں پہلے 83 یونٹس کی قیمت 14 روپے 38 پیسے ہے، جبکہ اس سے اوپر کے 13 یونٹ کی قیمت 20 روپے 70 پیسے لگائی گئی ہے۔ اس طرح 96 یونٹ کا بل 1462 روپے 64 پیسے بنا۔ یہ کل قیمت ہے اس بجلی کی جو استعمال کی گئی ہے۔ اس قیمت پر حکومت کی جانب سے دو قسم کے ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں۔ سب سے پہلا ٹیکس جسے ای ڈی لکھا گیا ہے، اسے الیکٹریسٹی ڈیوٹی کہا جاتا ہے۔ آپ نے جتنی بجلی استعمال کی ہے، اس کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد بل میں صارف پر عائد کیا جاتا ہے۔ اور یہ آپ کے ہر بل کے اوپر واضح کیا گیا ہے۔ اسی طرح آپ کو اگلا جو ٹیکس دینا ہوتا ہے، وہ ٹیلی وژن فیس ہے۔ یعنی ہر صارف کو یہ پیسے ادا کرنا ہوتے ہیں۔ آج تک صارفین 35 روپے ٹیلی وژن فیس کی مد میں جمع کراتے آئے ہیں، جبکہ حکومت ان دنوں اس فیس کو بھی سو روپے تک کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ بل میں جو اگلا ٹیکس ہوتا ہے، اسے جی ایس ٹی، یعنی جنرل سیلز ٹیکس کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیکس عام صارفین کو 17 سے 18 فیصد تک ادا کرنا ہوتا ہے۔

اس بل میں استعمال شدہ بجلی کا 17 فیصد یعنی 261 روپے شامل کیا گیا ہے۔ یہ تو تھے وہ ٹیکسز اور چارجز جو صارفین کو ہر حال میں ادا کرنے ہوتے ہیں۔ لیکن اب ہم بجلی کے سب سے خطرناک پہلو کی جانب آپ کو لے کر چلتے ہیں۔ آپ کے بجلی کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ یعنی ایف پی اے کا ایک حصہ ہوتا ہے۔ اس پہلو کو اگر آسان الفاظ میں سمجھائیں تو اس میں پہلی چیز فیول ہے، یعنی ایندھن۔ ایندھن وہ چیز ہے جس سے بجلی تیار کی جاتی ہے۔ یعنی اگر آپ ہائیڈل پاور سے بجلی تیار کررہے ہیں تو آپ کا ایندھن پانی ہوگا۔ اسی طرح اگر آپ ونڈ پاور سے بجلی تیار کررہے ہیں تو آپ کا ایندھن ہوا ہوگی۔ جبکہ سولر انرجی سے بجلی تیار کرنے کےلیے سورج کی روشنی ایندھن کہلاتی ہے۔ اگر بجلی تیل سے تیار کی جاتی ہے تو اس کا فیول یا ایندھن تیل ہوگا اور کوئلے سے تیار کی جانے والی بجلی کا فیول کوئلہ ہوتا ہے۔ آپ کے علم میں ہے کہ جتنا سستا ایندھن بجلی کی تیاری میں استعمال ہوگا، اتنی ہی سستی بجلی تیار ہوگی۔

1990 کی دہائی میں اس وقت کے حکمرانوں نے قدرتی ذرائع سے سستی بجلی تیار کرنے کے بجائے کچھ نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کیں، تاکہ وہ بجلی تیار کرکے حکومت کو فروخت کریں۔ حکومت یہ رقم ان کمپنیوں کو ادا کرے گی۔ ان کمپنیوں کو آسان الفاظ میں آئی پی پیز یعنی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں موجود آئی پی پیز وہ کمپنیاں ہیں جو دنیا کے سب سے مہنگے تیل، جو کہ زمین سے نکلتا ہے، اس سے بجلی پیدا کرتی ہیں۔ حکومت پاکستان ادھار تیل خرید کر آئی پی پیز کو دیتی ہے۔ انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ اس تیل سے بجلی پیدا کریں اور ہمیں فروخت کریں۔ جب دنیا میں خام تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں یا اوپر جاتی ہیں تو اس فیول کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس مہنگے تیل سے بجلی بھی مہنگی بنتی ہے۔

اس طرح فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وہ رقم ہے جو آپ بجلی کی تیاری میں استعمال ہونے والے تیل کی قیمت کے طور پر ادا کرتے ہیں۔ مذکورہ بل میں 96 یونٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز 394 روپے 89 پیسے لگائے گئے ہیں۔ یعنی آپ نے جو بجلی استعمال کی، اس کے چارجز تو آپ کو دینا ہی ہوں گے، لیکن ساتھ ہی اس بجلی کی تیاری میں جو تیل استعمال ہوا ہے، اس کی قیمت بھی آپ کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

اس کی مثال ایسے ہی کہ آپ ایک موٹر سائیکل خریدتے ہیں، اس کی کل قیمت ایک لاکھ روپے ہے، لیکن کمپنی آپ سے کہے کہ آپ کو اس میں استعمال ہونے والے ٹائروں کے ربڑ کے پیسے، اس پر ہونے والے پینٹ کے پیسے اور جن مزدوروں نے اس موٹر سائیکل کی تیاری میں حصہ لیا، ان کے پیسے اور جس عمارت میں یہ موٹرسائیکل تیار کی گئی اس کی بجلی کے پیسے بھی آپ کو الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔ یقیناً آپ اس کمپنی کی اس توجیہہ پر حیران ہوں گے۔ یہاں ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔ ہم بجلی کے پیسے تو ادا کرہی رہے ہیں، لیکن ساتھ ہی اس بجلی کی تیاری میں استعمال ہونے والے فیول کے پیسے بھی ہمیں ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔

یہاں یہ بات بڑی دلچسپ ہے کہ پوری دنیا میں بجلی کی تیاری گرین انرجی، یعنی قدرتی ذرائع سے کی جارہی ہے۔ کیونکہ یہ سستے ترین توانائی کے ذرائع ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو گرین انرجی کی بے پناہ دولت عطا کر رکھی ہے۔ پاکستان بھر میں سارا سال دھوپ رہتی ہے۔ سولر انرجی کے ذریعے پورے ملک کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ ارض پاک کے شمالی علاقہ جات پانی کی دولت سے مالا مال ہیں، جہاں پن بجلی کے سیکڑوں منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان سارا سال سمندری ہواؤں کی لپیٹ میں رہتے ہیں، جن سے وِنڈ انرجی تیار ہوسکتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ناقص منصوبہ بندی اور جدت کے بجائے ہم آج بھی خام تیل اور کوئلے کے ذریعے بجلی کی تیاری کررہے ہیں۔ یعنی ہم بجلی کی تیاری کےلیے دنیا کے مہنگے ترین ذریعے سے بجلی تیار کرتے ہیں اور اس کےلیے نجی کمپنیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

پالیسی ساز اداروں کو ہم قوم کی رائے ہی پہنچا سکتے ہیں، لیکن صارفین کے مسائل ابھی ختم نہیں ہوئے۔ آپ کو ایک اور اہم بات بتاتا چلوں کہ آپ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے تو ادا کردیے، لیکن اس فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی آپ کو جنرل ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ آپ نے بجلی بنانے کےلیے استعمال ہونے والے تیل کے پیسے ادا کیے، اس پر بھی دوبارہ جنرل سیلز ٹیکس ادا کیا، جبکہ ایک بار پھر آپ کو الیکٹریسٹی ڈیوٹی بھی ادا کرنا پڑے گی۔ یعنی جب تک قوم کی جان آئی پی پیز سے نہیں چھوٹتی، اس وقت تک ہمیں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی رقم ادا کرنا پڑتی رہے گی۔

آپ کے بلوں میں ایک اور اضافی رقم جو ملک بھر کے صارفین ادا کرتے ہیں، وہ ہے نیلم جہلم سر چارج۔ یہ رقم بل میں ڈیم کی تعمیر کےلیے صارفین سے وصول کی جارہی ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر اپریل 2018 میں مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 969 میگا واٹ کے اس منصوبے سے 14 اگست 2018 سے بجلی بھی حاصل کی جارہی ہے۔ لیکن آج بھی پاکستان بھر کے صارفین اپنے کل بلوں کا ایک فیصد یعنی 1994 روپے کے بل پر 20 روپے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں حکومت پاکستان کو ادا کررہے ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اگر منصوبے کی تعمیر کےلیے صارفین سے رقم وصول کی جارہی تھی تو منصوبے کی تکمیل کے بعد اس رقم کو ختم کیوں نہیں کیا جارہا؟

ضرورت اس امر کی ہےکہ نجی سیکٹر کے فوائد کےلیے 1990 کی دہائی میں شروع کیے گئے منصوبوں کو ختم کیا جائے اور مہنگے ذرائع سے بجلی تیار کرنے کے بجائے سستے ذرائع سورج، پانی اور بجلی کے ذریعے توانائی حاصل کرنے کے منصوبوں پر کام کیا جائے۔ جو نہ صرف سستے ہیں بلکہ ماحول دوست اور کم خرچ بالا نشین ہیں۔ لیکن ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی سستے ذرائع استعمال کرنے کے بجائے مہنگے داموں ہی بجلی کی تیاری پر فوکس کررہی ہے، جو کہ عام شہریوں کےلیے خطرناک ثابت ہورہے ہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post بجلی کا بل، سرکار کی کمائی، صارف کی تباہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GDf3vh

تجربہ گاہ میں افزائش کردہ خلیات پہلی مرتبہ انسانی دل میں منتقل

ٹوکیو: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ تجربہ گاہ میں افزائش کئے گئے خلیات انسانی دل کو لگائے گئے ہیں۔ دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اسے شکستہ دلوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جو ہارٹ اٹیک یا کسی اور عارضے میں شدید متاثرہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس سے دل کے علاج کی نئی انقلابی راہیں کھلیں گی۔ یہ ٹیکنالوجی کیوٹو یونیورسٹی میں وضع کی گئی تھی جسے 2006 میں طب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

یہ طریقہ علاج دوبارہ افزائش یعنی ری جنریٹوو میڈیسن کے زمرے میں شامل ہے جس میں تجربہ گاہ میں خاص اسٹیم سیل بنائے جاتے ہیں۔ ان خلیات کو ’انڈیوسڈ پلوری پوٹینٹ اسٹیم سیلز‘‘ (آئی پی ایس سی) کہا جاتا ہے۔ کسی عطیہ دینے والے شخص کے خلیات اور بافتوں کو لے کر انہیں ایک مفید وائرس کا سامنا کرایا جاتا ہے جس کے بعد اسٹیم سیل کسی بھی طرح کے خلیات میں ڈھل سکتے ہیں جن میں دل کے خلیات بھی شامل ہیں۔

اوساکا یونیورسٹی کے پروفیسر یوشیکی ساوا اور ان کے ساتھیوں نے پہلے مریض پر اس کا تجربہ کیا ہے اور اس سال مزید نو مریضوں میں خلیات کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ پہلے آئی پی ایس سی کے عمل سے انسانی قلب کے دس کروڑ خلیات بنائے جاتے ہیں اور انہیں مریض میں داخل کیا جاتا ہے۔ موافق ماحول پر وہ دل کے متاثرہ حصوں کی افزائش شروع کردیتے ہیں اور دل دھیرے دھیرے صحت مند ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل چوہوں اور خنزیر پر اس کے انتہائی کامیاب تجربات کئے گئے ہیں ۔ ہر طرح کی تسلی کے بعد اب اسے انسانوں پر آزمایا گیا ہے۔

ایک ماہ قبل مریض میں یہ خلیات داخل کئے گئے تھے اور اب وہ تیزی سے بحال ہورہا ہے۔ خلیات کو ایک خاص مٹیریل کی شیٹ پر رکھ کر دل پر چپکایا جاتا ہے۔ رفتہ رفتہ شیٹ ازخود گھل کر ختم ہوجاتی ہے اور یوں خلیات دل کا حصہ بن کر وہاں اپنی کارکردگی بڑھانے لگتے ہیں۔ تاہم اس مریض کا پورے سال مسلسل معائنہ کیا جائے گا۔

جاپانی ڈاکٹروں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دل کے لیے ایک انقلابی علاج ثابت ہوگی۔

The post تجربہ گاہ میں افزائش کردہ خلیات پہلی مرتبہ انسانی دل میں منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37ISZLL

ہنگری کے قصبےرکھی میں ڈیڑھ ٹن وزنی، دنیا کی سب سے بڑی کتاب

ہنگری: ہنگری کے قریب زنپیٹری نامی گاؤں کی آبادی صرف 300 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہاں دنیا کی سب سے بڑی کتاب رکھی ہے جسے مکمل طور پر ہاتھوں سے بنایا گیا ہے۔ اس کی جلد پر ارجنٹینا کی 13 گائے کی کھال سے بنا چمڑا لگایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ روایتی کاغذ سازی کے ماہر باپ اور اس کے بیٹے یعنی بیلا ورگا اور گائبور ورگا نے کئی برس کی محنت کے بعد 2010 میں یہ کتاب مکمل کی تھی۔ اگرچہ اس پرچرمی جلد بھی روایتی انداز میں ہی ہاتھ سے لگائی گئی ہے کہ لیکن اس کی تیاری میں بھی بہت عرصہ لگا ہے۔ آخرکار بننے والی کتاب کا وزن 1420 کلوگرام ہے جس کی لمبائی 4.18 میٹر اور چوڑائی 3.77 میٹر ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کتاب میں کل 346 صفحات ہیں جس میں ہنگری کے جانوروں اورپیڑ پودوں کا تذکرہ ہے جسے خوبصورت تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ اپنی تخلیق کے بعد 71 سالہ بیلا ورگا نے کہا کہ ہمارے لیے اس سے بڑی کتاب بنانا ناممکن تھا۔ ان کے مطابق جس طرح پرانے زمانے میں روایتی طریقے سے کاغذ بنائے جاتے تھے عین اسی طرح یہ پوری کتاب مرتب کی گئی ہے۔

اس کی تیاری کے لیے جو کاغذ ڈھالا گیا اس کے لیے خاص میزیں اور سامان سوئزرلینڈ سی منگوایا گیا تھا۔ جبکہ ارجنٹینا سے گائے کی کھال سے بنا چمڑا خریدا گیا تھا۔ کتاب کے سارے کنارے لیزر شعاعوں سے تراشے گئے اور کاغذ ایک خاص فیکٹری سے منگوایا گیا جو آسٹریا میں واقع ہے۔ پرنٹنگ کے لیے آرڈر پر ایک بڑا پرنٹر بنوایا گیا جو بڑے بڑے اشتہارات چھاپتا ہے۔ اس کتاب کو درمیان سے کھولنے کے لیے چھ افراد کی ضرورت ہوتی ہے!

ہمارا نازک فطری اثاثہ کے عنوان سے بنائی گئی یہ کتاب اب بھی دنیا کی سب سے بڑی کتاب ہے جسے ہاتھوں سے بنایا گیا ہے۔

The post ہنگری کے قصبےرکھی میں ڈیڑھ ٹن وزنی، دنیا کی سب سے بڑی کتاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/317pRLI

سورج کی ابلتی سطح کی تاریخی تفصیلی تصاویر اور ویڈیو جاری

ہوائی: انسانی تاریخ میں سورج کی سطح کی انتہائی تفصیلی اور ہوش اڑا دینے والی تصویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ اس تصویر کی اہمیت اتنی ہے کہ نیویارک ٹائمز نے اسے اپنے پہلے صفحے پر شائع کیا ہے۔

تصویر اور ویڈیو میں ابلتے ہوئے پلازما کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ روشن حصوں میں پلازما گرم ہو کر سورج سے اوپر اڑتا دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب گہری رنگت کے نقوش میں پلازما قدرے ٹھنڈا ہوکر نیچے جارہا ہے، گہرے نقوش کے اندر جو روشن حصے ہیں وہ سورج کے انتہائی طاقتور مقناطیسی میدان کو ظاہر کررہے ہیں۔

یہ تصاویر امریکی شہر ہوائی کی ہیلیکالا پہاڑی پر نصب ایک دوربین نے لی ہیں۔ دس سال کی مسلسل محنت اور منصوبہ بندی کے بعد یہاں 4 میٹر قطر کے آئینے والی ایک طاقتور شمسی دوربین نصب کی گئی ہے۔ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کےتعاون سے بنائی گئی اس دوربین کا نام ’ڈینیئل کے انووی ٹیلی اسکوپ‘ ہے ۔ اس کا آئینہ خاص طور پر خمیدہ ہے جو اسے دنیا کی سب سے جدید شمسی دوربین بناتا ہے۔

اپنی جدت کی بنا پر یہ دوربین سورج کی سطح پر ایسے مقام کی بھی واضح تصویر لے سکتی ہے جو صرف 20 سے 30 کلومیٹرتک بھی وسیع ہو اور اس ضمن میں یہ اولین تصاویر ہیں۔ تصویر اور ویڈیو میں سورج کی سطح پر گرم دہکتے ہوئے پلازمہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر اور ویڈیو کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ بہت صاف دکھائی دے رہی ہیں۔

اب تصویرمیں نظر آنے والا ایک خانہ 700 میل لمبا یعنی ریاسٹ ٹیکساس جتنا ہے جبکہ نیچے دی گئی ویڈیو میں سورج پر گزرنے والے دس منٹ کا ماجرا دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر ویڈیو پر نظر آنے والے مناظر کے پیمانے کو سمجھنا ہے تو جانیے کہ اس پر جو رقبہ نظر آرہا ہے وہ زمینی قطر یعنی 12,742 سے بھی ڈیڑھ گنا زائد ہے۔

لیکن دوربین کا مقصد محض تفصیلی تصاویر کا حصول نہیں بلکہ سائنسداں اسے دیکھ کر سورج کی سطح پر بل کھاتے اور کم زیادہ ہوتے مقناطیسی میدان کے بارے میں بھی بہت کچھ جان سکیں گے۔ اب تک ہم سورج کے مقناطیسی میدان کے بارے سےبہت کم آگاہ ہیں۔ واضح رہے کہ شمسی مقناطیسی میدان ہماری زمین پر اثرانداز ہوکر ریڈیائی مواصلات، بجلی کے نظام اور دیگر امور میں خلل ڈالتا ہے۔

نیشنل سائنس فاؤنڈیشن میں قومی شمسی تحقیقی پروگرام سے وابستہ ماہرِ طبیعیات، ویلنٹِن پیلٹ کہتی ہیں کہ اس دوربین سے ہم سورج کی بیرونی پرتوں کو اچھی طرح سمجھ سکیں گے۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ سورج اور دیگر ستاروں کی ساخت کس طرح کی ہے۔

تاہم یہ ٹیلی اسکوپ اگلے 6 ماہ مزید مشاہدات میں مدد دے گی اور مزید حیرت انگیز انکشافات متوقع ہیں۔

The post سورج کی ابلتی سطح کی تاریخی تفصیلی تصاویر اور ویڈیو جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36KaREu

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کی فائرنگ سے نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  جموں کے علاقے میں فائرنگ کرکےایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سری نگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب شہید کیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والی ٹریفک کو روک لیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن اور فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

اس سے قبل اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی  پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا تھا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کی فائرنگ سے نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aXAchF

پاکستانی کرکٹ اُفق پر مزید ایک ستارا چمکے گا

 لاہور:  پاکستانی کرکٹ افق پر مزید ایک ستارا چمکے گا، جنوبی افریقہ کی میزبانی کے آثار نمایاں ہونے لگے، مارچ کے تیسرے ہفتے میں3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے تیاریاں ہورہی ہیں۔

سری لنکن ٹیم پرمارچ 2009میں لاہور میں دہشت گردوں کے حملے نے ملکی اسپورٹس میدان ویران کردیے تھے، مئی 2015میں زمبابوین ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ کھلا، پی ایس ایل میچز، ورلڈ الیون کے آنے سے مزید راستے بنے، سری لنکا نے واحد ٹی ٹوئنٹی کیلیے اپنی ٹیم بھجوائی،ویسٹ انڈیز نے3ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے، گذشتہ سال آئی لینڈرز پہلے محدود اوورزکے مقابلوں کیلیے آئے پھر ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی،رواں ماہ بنگلہ دیشی ٹیم 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر واپس گئی، اب راولپنڈی ٹیسٹ میں شرکت کیلیے 5فروری کو آئے گی۔

اعتماد کی بحالی کے اس سفر میں مزید تیزی آنے کا امکان ہوگیا ہے،زمبابوے، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے بعد اب پانچویں انٹرنیشنل ٹیم جنوبی افریقہ کی پاکستان میں انٹری کیلیے در کھولے جانے لگے ہیں،دورہ طے پاگیا تو پروٹیز مارچ کے تیسرے ہفتے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے آئیں گے،ٹیم کا دورئہ بھارت 18مارچ کو مکمل ہوگا،اگلا پڑاؤ پاکستان میں کرنے کیلیے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘کے مطابق روری اسٹین کی زیرسربراہی کرکٹ جنوبی افریقہ کا وفد بنگلہ دیش سے ٹیسٹ یا پی ایس ایل کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گا، وہ ٹیم کی ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم روانگی کے روٹ پر ممکنہ سیکیورٹی انتظامات، میچ وینیوز کے حفاظتی پلان اور کھلاڑیوں کے قیام وطعام کی سہولیات سمیت مختلف امور کا جائزہ لے گا،مہمان وفد کی رپورٹ کی روشنی میں سیریز کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم نے آخری بار اکتوبر 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس کے بعد 2010اور 2013کی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات میں کھیلی تھیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے حالیہ دورئہ پاکستان میں بی سی بی کے خدشات دور ہونے سے دیگر ملکوں کو بھی انتہائی مثبت پیغام گیا ہے،جنوبی افریقہ کے سابق کوچ رسل ڈومینگو اب بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوچکے اور پاکستان میں انتظامات سے بہت خوش تھے، کرکٹ جنوبی افریقہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کے ساتھ ان سے بھی رائے طلب کرسکتا ہے، یہ امر بھی پی سی بی کا کیس مضبوط کرے گا۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے آنے سے قبل خدشات محسوس کررہے تھے، اسی لیے مختصر ٹور کا فیصلہ کیا، البتہ اب کوئی تشویش نہیں، اس سے زیادہ بہتر سیکیورٹی انتظامات ممکن ہی نہیں ہوسکتے،پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف سب مطمئن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کیلیے جانے سے قبل کسی سیکیورٹی کلیئرنس کی ضرورت نہیں، طویل فارمیٹ میں ہمیں ملکی نمبر ون بیٹسمین مشفیق الرحیم کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی لیکن بھارت میں بھی چند اہم پلیئرزکے بغیر کھیلنا پڑا تھا، چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلیے کسی نئے بیٹسمین کا انتخاب کرنے سے کمبی نیشن متاثر ہوگا لیکن ایسا کرنا ہی پڑے گا۔

The post پاکستانی کرکٹ اُفق پر مزید ایک ستارا چمکے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38XgzVo

بابر اعظم اور شان مسعود نے فارم کی جھلک دکھا دی

 لاہور:  بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل بابر اعظم اور شان مسعود نے فارم کی جھلک دکھا دی، پریکٹس میچ میں دونوں نے ناقابل شکست سنچریاں جڑیں۔

بنگلادیش سے راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاری کے لیے 3روزہ میچ گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوا، کیمپ میں طلب شدہ ممکنہ کرکٹرز کو2 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا، اظہر علی الیون نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عابدعلی(33) موسٰی خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، اس وقت مجموعی اسکور 52تھا، مزید 8 رنز کے اضافے سے کپتان اظہر علی کھاتہ کھولنے سے قبل ہی موسیٰ خان کی گیند پر وکٹ کیپر عدنان اکمل کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد بابر اعظم نے شان مسعود کو جوائن کرتے ہوئے بولرز کو وکٹ کیلیے ترسا دیا۔

دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 173 رنز جوڑے، بابر اعظم(101) اور شان مسعود(103) نے میچ پریکٹس میں فارم اور فٹنس ثابت کردی تو ہیڈکوچ مصباح الحق نے انھیں ریٹائر کرتے ہوئے پویلین واپس بلا لیا، اسد نے انتہائی محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے 37گیندوں پر صرف 2رنز جوڑے تھے کہ بلال آصف نے انھیں فیضان کی مدد سے دھر لیا، محمد رضوان 45 اور فہیم اشرف 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اظہر علی الیون نے 5 وکٹ پر 320 رنز بنائے، حارث سہیل الیون کی طرف سے موسیٰ خان نے 63رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

بلال آصف نے 88 رنز کے عوض ایک وکٹ اڑائی،عمران خان سینئر51،عثمان شنواری 53 اور کاشف بھٹی54رنز دے کر کوئی کامیابی نہ حاصل کر پائے۔ پریکٹس میچ کے دوران چند کرکٹرز کو میدان کے ایک طرف بلا کر کیچنگ کی خصوصی مشقیں بھی کرائی گئیں، اس دوران مشکل زاویے سے گیندیں تھامنے کا ٹاسک دیا گیا، کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرائی گئی، فٹنس ڈرلز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

The post بابر اعظم اور شان مسعود نے فارم کی جھلک دکھا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GG7tjs

پاکستانی بچے افغانستان پر دھاک بٹھانے کیلیے تیار

بینونی: پاکستانی بچے افغانستان پر دھاک بٹھانے کیلیے تیار ہیں،آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کا سامنا جمعے کو بینونی میں ہوگا۔

2مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،کھلاڑیوں نے 2 روز آرام کے بعد مسلسل 3 دن تک بھرپورٹریننگ کی، اس دوران عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے ایڑھی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، 2 روز ریسٹ کے بعد گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، البتہ میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ جمعے کی صبح ہی کیا جائیگا۔میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

دریں اثناکپتان روحیل نذیر افغانستان کیخلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کیلیے پُرعزم ہیں،وہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روحیل نذیر نے کہاکہ افغانستان بہتر ٹیم ہے، البتہ ہم بھی مقابلے کیلیے مکمل تیار ہیں، بینونی میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈ گذشتہ تین روز سے سخت محنت کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم زمبابوے کیخلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں،بطور کپتان میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا، افغانستان کیخلاف میچ مارو یا مرجاؤ کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔

روحیل نذیر نے کہا کہ جوں جوں ایونٹ آگے بڑھنے لگا مجھ سمیت حیدر علی پر ذمہ داری بھی بڑھتی جاری رہی ہے، امید ہے کہ ہم افغانستان کیخلا ف شاندار کھیل سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کمبی نیشن  اچھا ہے، گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کا ذمہ داری سنبھالنا خوش آئند تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ بولرز بہترین فارم میں ہیں۔ روحیل نذیر نے کہا کہ طاہر حسین، محمد عرفان  اور عباس آفریدی کیساتھ اسپنر عامر علی بھی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ سب آئندہ میچز میں جیت کا ذریعہ بنیں گے۔

The post پاکستانی بچے افغانستان پر دھاک بٹھانے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37IN4q1

پی ایس ایل 6 میں ٹیموں کی تعداد نہیں بڑھے گی

 لاہور: پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ آئندہ ایڈیشن کیلیے ٹیموں کی تعداد میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں،کسی فیصلے سے قبل شائقین کی دلچسپی اور کمرشل معاملات کا بغور جائزہ لیں گے جب کہ رواں سال ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’ کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید نے کہا کہ ابھی تک آئندہ ایڈیشن کیلیے ٹیموں کی تعداد میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں،اس طرح کاکوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل فرنچائزز کے ساتھ بات کریں گے، یہ بھی جائزہ لینا ہوگا کہ تماشائیوں کی دلچسپی اور کمرشل معاملات سمیت اس کی کتنی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ 1996کے بعد اب پہلی بار پی ایس ایل کی صورت میں پی سی بی کسی ایسے میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے جس کے میچز مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ایک ہی روز 2 مختلف وینیوز پر میچز شیڈول کیے جانے کی وجہ سے انتظامی معاملات انتہائی اہم ہیں، البتہ میں ایک بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ہماری طرف سے بھرپور تیاریاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یہ بات تسلیم کرنے میں عار نہیں کہ عالمی سطح پر اسی نوعیت کے دیگر ایونٹس کے مقابلے میں ہم انتظامی مہارت میں پیچھے ہیں،ابھی ہم سیکھنے کے مراحل میں ہیں،آئندہ برسوں میں ایونٹس کا مزید بہتر انداز میں انعقاد کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

شعیب نوید نے کہا کہ رواں سال پی ایس ایل کے دوران کرکٹرز کو ویسی ہی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جو پاکستان میں حالیہ انٹرنیشنل میچز کے دوران دیکھنے میں آئی تھی۔

ہاشم آملا زلمی کے بیٹنگ مینٹور بن گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، فرنچائز اونر جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، ہم انھیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی ثقافت اور ٹیلنٹ کی جھلک دکھائی جائے گی

شعیب نوید نے کہا ہے کہ مکمل پی ایس ایل کا پہلی بار ملک میں انعقاد ہو رہا ہے،افتتاحی تقریب میں  پاکستانی ثقافت اور ٹیلنٹ کی جھلک دکھائی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں ملک کا اچھا تاثر جائے، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں گے، ہر ٹیم کے ساتھ ایک انٹیگریٹی آفیسر ہوگا، اسکواڈزکو بریفنگ بھی دی جائے گی، ایونٹ میں آئی سی سی اور پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل ہوگا اور خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شعیب نوید نے کہا کہ چونکہ یہ پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے اس لیے ہمارا اپنا اینٹی کرپشن یونٹ معاملات سنبھالے گا،آئی سی سی کے آفیشلز کوپہلے بھی بطور آبزور بلاتے تھے اب بھی اگر بلایا تو ایسا ہی ہوگا۔

پی ایس ایل 5:آئی سی سی اور دیگربورڈزکے حکام کو مدعو کیا جائے گا

پی ایس ایل 5میں پی سی بی آئی سی سی اور دیگر بورڈز کے اعلیٰ حکام کو مدعو کرے گا، شعیب نوید نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوگ خود یہاں آکر پاکستانی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

The post پی ایس ایل 6 میں ٹیموں کی تعداد نہیں بڑھے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/317o49q

آسٹریلوی انڈر 19 کرکٹرز پر نسلی تعصب کے الزامات عائد ہوگئے

سڈنی:  آسٹریلوی انڈر 19 کرکٹرزپر نسلی تعصب کے الزامات عائد ہوگئے، انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بدھ کے روز پوچیف اسٹروم میں بھارت کیخلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے قبل 17 سالہ جیک فریسر میک گورک نے انسٹا گرام پر شیئر شدہ پوسٹ میں لکھا کہ ’ کوارٹر فائنلز ہم آرہے ہیں‘۔کمنٹس میں ساتھی کھلاڑیوں نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں لفظ بناکر بھارتی شائقین اور ان کے لہجے کا مذاق اڑایا، اگرچہ جلد ہی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم برہم بھارتی بدستور سوشل میڈیا پر نوجوان آسٹریلوی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

لٹل کینگروز کو اس مقابلے میں شکست ہوگئی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے متنازع پوسٹ اور کمنٹس کرنے والے پلیئرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

The post آسٹریلوی انڈر 19 کرکٹرز پر نسلی تعصب کے الزامات عائد ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S2U62e

ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائی، کورنگی صنعتی ایریا میں آلودگی پھیلانے والی 5 صنعتیں سربمہر

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پرادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے کورنگی صنعتی ایریا کی آلودگی پھیلانے والی5 صنعتیں سربمہر(سیل)کردیں جبکہ آلودگی پھیلانے والی دو کمپنیوں کے مقدمات قانونی کارروائی کے لیے عدالت بھیج دیے گئے۔

جینا ڈائنگ، حامد ڈائنگ اور ابرار ڈائنگ نامی کمپنیوں کو آلودہ پانی ٹریٹ کیے بغیر بہانے کی پاداش میں سیل کیا گیا جبکہ تھرمولائن کمپنی کو فضائی آلودگی پھیلانے اور بابا شاپ نامی کمپنی کو آلودگی پھیلانے والا جنریٹر استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

علاوہ ازیں صنعتی کچراجلانے کے ماحولیاتی جرم میں انڈس پرنٹنگ پریس اور شاہ پور اپیرل کے مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت بھیج دیے گئے تاکہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحولیات پر عمل نہ کرنے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔

اس حوالے سے مشیر ماحولیات مرتضی وہاب نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی، کیونکہ آلودگی کے نقصانات بھی بلا تفریق سب کو یکساں بھگتنے ہوتے ہیں، اس لیے تجارتی و ترقیاتی اداروں کو چاہیے کہ ماحولیاتی قوانین پر عمل کریں تاکہ ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر ترقی کا پہیہ رواں دواں رہے۔

The post ادارہ تحفظ ماحولیات کی کارروائی، کورنگی صنعتی ایریا میں آلودگی پھیلانے والی 5 صنعتیں سربمہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RIDgXx

کورونا وائرس، وٹامن سی والے فروٹ کے کثرت سے استعمال کا مشورہ

کراچی: کورونا وائرس کا علاج ابھی تک سامنے نہیں آیا جبکہ اس وائرس نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیاکے تمام ممالک کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا ہے، وائرس ایک سے دوسرے صحت مند انسان میں منتقل ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے احتیاطی تدابیراختیارکرنا ہوگی۔

وائرس کی ابتدائی علامات بھی فلوکی طرح ہوتی ہیں فلوعام طورپر سے جسم میں وٹامن سی کی کمی، غیرصحت مندانہ خوراک کھانے اورسافٹ ڈرنکس سے بھی لاحق ہوتا ہے کمزورقوت مدافعت والے افراد اوربچوں میں فلو عام طورپرسے ہوجاتا ہے۔

قومی ادارہ اطفال برائے صحت کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا، جناح اسپتال کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے ایکسپریس ٹربیون سے بات چیت میں بتایا کہ دسمبرسے جاری وائرس نے دنیا کے بیشترممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دونوں ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کاابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا تاہم اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے ہجوم والے مقامات جانے سے گریزکریں جس میں شاپنگ سینٹرز، ہوٹل وغیر شامل ہیں ،گھروں میں ماسک اور دستانے رکھیں، خواتین اور باروچی خانے میں کام کرنے والی ملازمہ کو بھی دستانے پہنا کرگوشت کی صفائی کا کام کرائیں،کچا انڈا،کچا پکاگوشت کھانے سے گریزکریں۔

ان ماہرین نے عوام سے کہاکہ یہ خوف زردہ نہ ہو یہ وائرس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا، فلووائرس عام طورپر جسم میں وٹامن سی اور قوت مدافعت کم ہونے کی کمی سے بھی لاحق ہوتا ہے لہذا موجود موسم میں وٹامن سی قدرتی فروٹ موسمی، کینو ، مالٹے سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے تاہم ان فروٹ کو دوپہرکے وقت کھائیں رات میںکھانے سے گریزکریں۔

The post کورونا وائرس، وٹامن سی والے فروٹ کے کثرت سے استعمال کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37MaQRO

بینظیر انکم سپورٹ ’’غریب افسران‘‘ ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

 اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد پر پلنے والے گریڈ17سے22کے غریب افسران ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے نادرا سے تمام افسران کے ڈیٹا تک رسائی مانگ لی،مجموعی طور پر گریڈ سترہ سے بائیس تک کے دوہزار37 افسران نے اپنے اور اپنی بیویوں کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے وصول کئے۔اعلی افسران ماہانہ1600 سہ ماہی5000روپے امداد لیتے رہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ کے گریڈ 17سے22 تک کے938 افسران نے بی آئی ایس پی سے غریبوں کو ملنے والی امداد پر ہاتھ صاف کیے، 50 افسران نے براہ راست خود جبکہ888 افسران نے بیویوں کے ذریعے پیسے لئے۔

سندھ سے گریڈ20 کے افسران محمد فیاض ،محمد احمد ،فداحسین ،حبیب اللہ گوٹو ،شیر محمد ،غلام مرتضی ،شبیراحمد ،مشتاق احمد،جان محمد ،محمدعثمان شامل ہیں جبکہ گریڈ17سے19کے افسران بھی بی آئی ایس پی کی امداد پرپلتے رہے۔پنجاب کے گریڈ 17 سے 22 تک کے101 افسران نے بی آئی ایس پی سے غریبوں کو ملنے والے فنڈز پر ہاتھ صاف کیے۔

The post بینظیر انکم سپورٹ ’’غریب افسران‘‘ ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36AVOx2

گندم خریداری کیلیے جنگی اقدامات کا فیصلہ، امدادی قیمت بڑھنے پرغور

 لاہور:  ملک میں غذائی استحکام کو بحال اور مضبوط بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے گندم کی فصل کی حفاظت اور سرکاری خریداری اہداف مکمل کرنے کیلئے غیر معمولی اور جنگی نوعیت کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاسکو اور ٹی سی پی کے ذریعے مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے کم مدتی اور طویل مدتی منصوبے بیک قت شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت اس آپشن پر بھی خفیہ طور پرلیکن سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ خریداری مہم کے آغاز سے قبل جائزہ لے کر ضرورت محسوس ہونے پر گندم کی امدادی قیمت خرید (سپورٹ پرائس)میں اضافہ کر کے سرکاری اہداف مکمل کیے جائیں۔

45 لاکھ ٹن پنجاب، 14 لاکھ ٹن سندھ محکمہ خوراک کا ہدف ہے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت 3 اور وفاقی محکمہ پاسکو کا خریدار ی ہدف 18 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

The post گندم خریداری کیلیے جنگی اقدامات کا فیصلہ، امدادی قیمت بڑھنے پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38TaIjB

مودی کے ایجنڈے سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ایکسپریس فورم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس جس انتہا پسند ہندو ایجنڈے پر گامزن ہیں اس سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ 

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ’’ایکسپریس‘‘ کے زیر اہتمام فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کے جذبے کو کچلنا چاہتا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ، آج ہر کشمیری نوجوان جذبہ حریت سے سرشار ہو کر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس جس انتہا پسند ہندو ایجنڈے پر گامزن ہیں اس سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منائے گی۔

آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا اس وقت مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے جس کی دو بنیادی وجوہات ہیں ایک کشمیری عوام کی قربانیاں اور دوسری نریندرمودی کی نااہلی اور پے درپے غلط اقدامات، کشمیر پر 1965 کے بعد یکے بعد دیگرے سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا ہی بہت بڑی پیشرفت ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کے حل کیلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جنگی بنیادوں پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

حریت رہنما پرویز احمد ایڈوکیٹ نے کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کے بعد بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستانی رسپانس متاثر کن نہیں تھا شاید اس سے مزید بہتر رسپانس دینے کی ضرورت تھی۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما راجہ شجاعت کا کہنا تھاکشمیر سے متعلق مودی حکومت کے حالیہ اقدامات سے نہ صرف اس خطے کی صورتحال کو کشیدہ بنادیا ہے بلکہ خود ہندوستان میں عدم استحکام کی فضا قائم ہوئی ہے۔

The post مودی کے ایجنڈے سے پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RIl4gt

عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام کا اعلان

کراچی:  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ تشتر نے پاکستان میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہا کہ پروگرام کا نقشہ مکمل کرلیا گیا ہے جس کا آغاز جلد ہوگا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ادارہ نیو ورلڈ کونسیپٹس کے زیر اہتمام دسویں عالمی ویمن لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ادرس، نیو ورلڈ کونسیپٹس کی سی ای او یاسمین حیدر، بحرین انٹرنیشنل فیڈریشن آف بزنس کی صدر شیخہ ہند بنت سلمان الخلیفہ، کموڈور گلناز احمد، بریگیڈیئر نادیہ حیات اور سکواڈرن لیڈر امبرین گل، قومی و بین الاقومی مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین رہنماوں اور دیگر اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین معاشرے کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کوئی بھی ملک 50 فیصد خواتین کو گھر پر بٹھا کر ترقی نہیں کرسکتا،عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی ایک پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں جس کا جلد آغاز ہوگا، پولیو ورکرز میں خواتین بڑی تعداد میں ہوتی ہیں جو بہت محنت کرتی ہیں، ڈر کے باوجود ملک بھر میں پولیو ورکرز کام کرتے ہیں، پولیو کا مشن کراچی سے خیبر تک ضروری ہے۔

The post عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پروگرام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2u5gRdU

6 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا، حفیظ شیخ

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 6ماہ کے دوران سٹیٹ بنک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 6ماہ کے دوران سٹیٹ بنک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔

مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی بڑھوتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری نہ ہونے اور صرف کھپت کی بنیاد پر ہونے والی بڑھوتری پائیدار ثابت نہیں ہو سکتی۔

The post 6 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا، حفیظ شیخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GD4hVR

پمسیٹ سے فارغ التحصیل طلبا کی اسنادکی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا

کراچی:  کراچی میں قائم پمسیٹ PIMSAT انسٹی ٹیوٹ آف ہائرایجوکیشن سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات کی اسناد کی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا ہے۔

کئی برس گزرنے کے باوجود اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان اس ادارے کی جانب جاری کی گئی مختلف ضابطوں کی ہزاروں اسنادکی تصدیق کاعمل شروع نہیں کرسکاہے جس کے سبب یہاں سے فارغ التحصیل طلبا بدترین مشکلات سے دوچارہیں، یہ طلبہ الیکٹرونکس ،میکینکل ،آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، بی بی اے اورایم بی اے سمیت دیگرکئی ضابطوں سے گریجویشن کرنے کے بعد اپنے اسناد لیے لیے گھوم رہے ہیں۔

تاہم ایچ ای سی کی جانب سے اسناد کی تصدیق نہ ہونے کے سبب یہ طلبہ مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے نہ تو کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک قائم جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں،کئی ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں بیرون ملک مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے وابستہ طلبہ ایچ ای سی سے اسناد کی تصدیق نہ ہونے کے سبب اپنی ملازمت چھوڑکرپاکستان واپس لوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن اس ادارے کونئے داخلہ شروع کرنے سے پہلے ہی روک چکاہے اورانسٹی ٹیوٹ کئی برس سے نئے داخلے نہیں دے رہا۔

’’ایکسپریس‘‘نے اس حوالے سے پمسیٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے کئی طلبہ سے بات چیت کی ہے جس میں ان طلبا کاکہناہے کہ انھیں مذکورہ انسٹی ٹیوٹ سے ’’پاس آؤٹ‘‘ہوئے کئی کئی برس گزرچکے ہیں وہ ایچ ای سی جاتے ہیں توانھیں بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ ایچ ای سی اسلام آباد میں زیرغورہے وہاں سے جیسے ہی فیصلہ ہوگاکراچی سے ان کی اسناد کی تصدیق کاعمل شروع ہوسکے گا۔

اسلام آباد رابطہ کیاجاتاہے توسوائے طفل تسلیوں کے ہمیں کچھ نہیں ملتااورکہاجاتاہے کہ اپنے انسٹی ٹیوٹ جاکررابطہ کریں جب ہم انسٹی ٹیوٹ جاتے ہیں توانسٹی ٹیوٹ میں ہمیں کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملتا، صرف یہ کہاجاتاہے کہ ہم توڈگری جاری کرچکے ہیں اب یہ توایچ ای سی کاکام ہے کہ آپ کی اسناد کی تصدیق کریں، حاصل کلام یہ ہے کہ اب ہم طلبا تھک چکے ہیں ہم نے لاکھوں روپے خرچ کرکے گریجوکیشن کی تعلیم مکمل کی ہے لیکن ہماری سندکی اہمیت محض ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ہے۔

ایک طالب علم نے یہ بھی بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ سے انھیں معلوم ہواہے کہ کل 5700طلبہ کی اسناد کی تصدیق رکی ہوئی ہیں، ہم نے وزیراعظم سیٹزن پورٹل پردرخواست دی تومعلوم ہواکہ کراچی کیمپس کی ڈگری تصدیق ہوسکتی ہے تاہم ایچ ای سی تصدیق کے لیے تیار نہیں۔

ادھراعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے ایک افسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ایک انکوائری 2017میں ہوئی تھی جس کے بعد پمسیٹ انسٹی ٹیوٹ میں زائد داخلے دینے اوربراہ راست اسناد جاری کردینے سمیت دیگربے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں، انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ایچ ای سی کوبتایاتھاکہ ان کے 9ہزارطلبا ہیں جن کی اسناد کی تصدیق ہمیں کرنی تھی پھر125اوربعد میں 2ہزارازاں بعد 500کی لسٹ بھیج دی، پھرانکوائری کمیٹی بنادی گئی اوران سے کہاگیاکہ گریجویٹ کی لسٹ فراہم کریں ان کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں، ایک بارلسٹ منظورہوتی ہے کہ یہ ہمارے فائنل گریجویٹ ہیں پھربعد میں کہتے ہیں کہ یہ نام شامل ہونے سے رہ گئے تھے جس سے معاملہ مزیدمشکوک ہوگیا۔

ایچ ای سی کے ہی ایک دوسرے افسرکاکہناتھاکہ پمسیٹ کی ڈیٹاویریفیکیشن کے حوالے سے انکوائری کرکے رپورٹ متعلقہ ڈی جی طاہر عباس کوبھجوائی گئی ہے اس رپورٹ کی روشنی میں ایچ ای سی کومزیدکارروائی کرنا ہے، ڈیٹا ویری فکیشن کی اس رپورٹ میں ادارے میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات بھی دی گئی ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کراچی ریجن کے قائم مقام ڈائریکٹرحاکم تالپور سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیاتوان کاکہناتھاکہ ایچ ای سی 8ہزارطلاہ کی ایک لسٹ منظورکرچکاہے یہ طلبا 2015تک فارغ التحصیل ہیں ان کی ویریفیکیشن شروع کرچکے ہیں تاہم ابھی 2015کے بعد کے فارغ التحصیل طلبہ کی لسٹ ایچ ای سی پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل طاہر زیدی کے پاس ہے وہی اس لسٹ کافیصلہ کریں گے، حاکم تالپورنے مزیدبتایاکہ اس ادارے کی ایک لسٹ کامعاملہ لاہورہائی کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے جبکہ لاہورہائی کورٹ اس مزیدتحقیقات کے لیے نیب کے حوالے کرچکی ہے۔

’’ایکسپریس‘‘نے پمسیٹ کے سربراہ منوراحمدسے بھی ادارے کاموقف جاننے کے لیے رابطہ کیاجس پر ان کاکہناتھاکہ بچوں نے سپریم کورٹ میں کیس کررکھاہے، معاملہ عدالت میں ہے، ایچ ای سی کیا فیصلہ کریگی تاہم جب ان کوبتایاگیاکہ ایچ ای سی کاکہناہے کہ وہ کچھ عرصے میں ویریفکیشن شروع کردے گی توان کاکہناتھاکہ ظاہرہے ایچ ای سی کوڈگریوں کی تصدیق شروع کرنی ہے، انھوں نے تصدیق کی کہ ایچ ای سی نے ہمیں نئے داخلوں سے روک رکھاہے، ہم ایچ ای سی کی شرائط پوری کررہے ہیں جسکے بعد اسی سال سے داخلے شروع کرینگے۔

The post پمسیٹ سے فارغ التحصیل طلبا کی اسنادکی تصدیق کا معاملہ الجھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37IPViz

آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں

 لاہور: پنجاب بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کرنے میں 204فلور ملیں ملوث پائی گئیں۔

محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا بحران میں ملوث فلور ملز میں سے 14کا تعلق لاہور ڈویژن سے ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر راولپنڈی کی8فلور ملز کیخلاف لائسنس معطلی کی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ25دن کے دوران پنجاب کے نو ڈویژنوں میں قائم 28ملوں کے لائسنس معطل جبکہ 176ملوں کا کوٹہ معطل کیا گیا۔

The post آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S466jZ

پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن

کراچی: پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

مشرقی افریقہ کی وسیع منڈی کے گیٹ وے کینیا کے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی آم اور کینو کی امپورٹ کی اجازت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان قرنطینہ معاہدہ جلد طے کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد پاکستان سے کینیا کو آم اور کینو کی ایکسپورٹ شروع کردی جائیگی۔

پاکستانی وفد میں فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز کی نمائندگی کرنیوالے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق کینیا کے قرنطینہ حکام پاکستان کا دورہ کرکے قرنطینہ نظام کے ساتھ آم اور کینو کی پراسیسنگ کا جائزہ لے چکے ہیں۔

The post پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38VXXom

زرمبادلہ ذخائر میں 18 کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 24 جنوری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت مالیت 18 ارب 36 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ایک ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9کروڑ 17لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ 20لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 44 کروڑ 75لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

The post زرمبادلہ ذخائر میں 18 کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GAsj3X

Wednesday, 29 January 2020

جاپان میں 60 فٹ اونچے روبوٹ کی تیاری، زوروشور سے جاری

یوکوہاما: جاپان میں اس وقت دنیا کے سب سے بڑے تفریحی روبوٹ کی تیاری پر کام ہورہا ہے۔ اس کی اونچائی 60 فٹ یعنی 18 میٹر ہے اور یہ 24 درجے پر گھومنے کے علاوہ دھیرے دھیرے چل بھی سکے گا۔

دیوقامت روبوٹ کی بلندی کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ صرف اس کا ایک بازو 2 میٹر سے بھی لمبا ہے جس کا وزن 440 پونڈ ہے۔ اسے ماہرین نے ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کا ایک شاہکار قرار دیا ہے جس کی تیاری میں بہت محنت صرف ہورہی ہے۔ روبوٹ کا مجموعی وزن 25 ٹن کے لگ بھگ ہے۔

روبوٹ کو ’گاندم‘ کا نام دیا گیا ہے جو 1979 میں جاپان کی مشہور کارٹون سیریز کا ایک کردار ہے۔ یہ جاپانی ثقافت اور ٹیکنالوجی سے محبت، دونوں ہی کو ظاہر کرتا ہے۔ گاندم روبوٹ کو کارٹونوں میں اسے ایک بڑی سیمورائی تلوار کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد ناولوں، کہانیوں اور 50 سے زائد ٹی وی سیریز اور فلموں میں گاندم کو پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ٹرانسفارمر سیریز بھی اس سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ اب بھی اس کے چھوٹے کھلونے لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔

اگرچہ اس کے بلند قامت ڈیزائن بنائے گئے ہیں لیکن گاندم ان سب سے مختلف ہوگا اور یوں قدم اٹھاکر آگے بھی بڑھ سکے گا۔ اس کی تیاری کے لیے گاندم فیکٹری قائم کی گئی ہے جہاں دن رات روبوٹ سازی پر کام جاری ہے۔ اس میں لاتعداد موٹرز، سنسرز، ہزاروں برقی آلات اور ایکچویٹر لگائے گئے ہیں۔ اس کے تمام حصوں کی ڈیزائننگ اور تیاری کے ساتھ وزن کو ایک خاص حد تک رکھنا نہایت مشکل کام تھا جو خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

دوسرا مشکل کام قدم اٹھاتے ہوئے روبوٹ کو متوازن رکھنا ہے جس پر سنجیدگی سے غور جاری ہے۔ جب گاندم کردار کے خالق یوشی یوکی کو روبوٹ دیکھنے کی دعوت دی گئی تو وہ سخت غصہ ہوئے اور اس کے ڈیزائن پر بہت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 40 سالہ روبوٹ کو ڈیزائن کرنے  میں جدت کے بجائے الٹا اسے مزید پرانا بنایا گیا ہے۔ انجینئروں نے ان کے مشوروں کو سنا اور اس کے مطابق روبوٹ تیار کررہے ہیں۔

چارمنزلہ متحرک روبوٹ کو یوکوہاما کے اہم تفریحی مقام پر رکھا جائے گا۔

The post جاپان میں 60 فٹ اونچے روبوٹ کی تیاری، زوروشور سے جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ObhedJ

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...