Urdu news

Friday, 31 January 2020

سندھ میں کم لاگتی سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں کیلیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ

کراچی: حکومت سندھ نے سستے گھروں کی سرکاری اسکیموں کے لیے سیلز ٹیکس کی ترغیب کا اعلان کردیاہے اورکم لاگتی ہاؤسنگ اسکیموں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دیدی ہے۔

سندھ حکومت نے سرکاری اسکیم پردیے جانے والی خدمات پر 13 فیصد سیلز ٹیکس معاف کردیا ہے۔ سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت وفاق یا سندھ حکومت کے ہاؤسنگ پروجیکٹس پر خدمات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کے لیے کم لاگت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کررکھا ہے جبکہ سندھ حکومت نے بینظیربھٹوشہید ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرارکھی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ خدمات پر سیلز ٹیکس کی رعایت سے سستے گھروں کی ہاؤسنگ اسکیم پر مالیت کم ہوجائے گی۔

The post سندھ میں کم لاگتی سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں کیلیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36HXXH7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...