Urdu news

Wednesday, 29 January 2020

40، 40 سال کے کرکٹرز ورلڈکپ میں کیا کردار ادا کرسکیں گے؟ رمیز راجہ

 لاہور:  سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ اپنا بہترین وقت گزار چکے، 40، 40سال کے یہ کرکٹرز آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈکپ کے دوران کیا کردار ادا کرسکیں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شکستوں کے دباؤ میں مصباح الحق نے پیچھے مڑکر دیکھنا شروع کردیا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے ٹیموں میں نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے اس کوشش کو ترک کرتے ہوئے سینئرز کی جانب مڑکر دیکھنا شروع کردیا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ اپنا بہترین وقت گزار چکے، 40، 40سال کے یہ کرکٹرز آسٹریلوی کنڈیشنز میں ورلڈکپ کے دوران کیا کردار ادا کرسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد میں اضافہ کرتی ہے لیکن اس کوشش میں پاکستان نے مستقبل کی تیاریوں کو نظر انداز کردیا، بابر اعظم کو نوجوان کرکٹرز کی خدمات حاصل اور انھیں ایک بے خوف کپتان ہونا چاہیے۔

The post 40، 40 سال کے کرکٹرز ورلڈکپ میں کیا کردار ادا کرسکیں گے؟ رمیز راجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tQ4emZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...