Urdu news

Thursday, 30 January 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کی فائرنگ سے نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  جموں کے علاقے میں فائرنگ کرکےایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سری نگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب شہید کیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والی ٹریفک کو روک لیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن اور فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

اس سے قبل اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی  پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا تھا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کی فائرنگ سے نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aXAchF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...