کراچی: پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
مشرقی افریقہ کی وسیع منڈی کے گیٹ وے کینیا کے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی آم اور کینو کی امپورٹ کی اجازت دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان قرنطینہ معاہدہ جلد طے کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد پاکستان سے کینیا کو آم اور کینو کی ایکسپورٹ شروع کردی جائیگی۔
پاکستانی وفد میں فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز کی نمائندگی کرنیوالے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق کینیا کے قرنطینہ حکام پاکستان کا دورہ کرکے قرنطینہ نظام کے ساتھ آم اور کینو کی پراسیسنگ کا جائزہ لے چکے ہیں۔
The post پاکستانی آم اور کینو کے لیے افریقی مارکیٹ کھلنے کے امکانات روشن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38VXXom
No comments:
Post a Comment