Urdu news

Monday, 27 January 2020

گپٹل نے لائیونشریات کے دوران مذاق میں چاہل کوہندی میں گالی دے دی

آکلینڈ:  کیوی اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے لائیو ٹی وی نشریات کے دوران مذاق میں بھارتی بولر یوزویندرا چاہل کو ہندی میں ہی گالی دیدی جو صاف سنی گئی۔

دوسرے ٹی 20 میچ کے اختتام پر چاہل نے اینکر سے مائیک لیا اور گپٹل کی جانب چل دیے جو بھارتی اوپنر روہت شرما سے بات چیت کررہے تھے۔

چاہل نے وہاں جاکر کہا کہ ’کیا چل رہا دوستوں‘ ان کے خواب وخیال میں بھی نہیں تھا کہ گپٹل ہندی میں انھیں نامناسب انداز میں پکاریں گے، ان کا جواب سن کر روہت کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ حیران و پریشان چاہل نے فوراً میزبان بیٹسمین کو بتایا کہ وہ اس وقت ٹی وی پر لائیو ہیں۔

The post گپٹل نے لائیونشریات کے دوران مذاق میں چاہل کوہندی میں گالی دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GsGGHl

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...