Urdu news

Sunday, 26 April 2020

بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت پسند ہے، سنجے منجریکر

کراچی: سابق بھارتی مڈل آرڈر بیٹسمین سنجے منجریکر بھی بابر اعظم کے مداح نکلے۔

سنجے منجریکر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا نے نوجوان بیٹسمین کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ رمیزراجہ کے یوٹیوب چینل پرگفتگو کرتے ہوئے منجریکر نے کہاکہ بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھنا مجھے بہت پسند ہے، میں ان کے کیریئر کا جائزہ لے رہا ہوں، انھوں نے گذشتہ 5 میچز میں 4 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں، جب کوئی آسٹریلیا میں سنچری اور 90  رنز بنائے تو پھر اس کا نوٹس لینا ہی پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ بابر کا ٹیسٹ کرکٹ میں آغاز کافی سست رہا مگر اب وہ 26 طویل طرز کے میچز میں 45.12 کی اوسط سے 1850 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

 

The post بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت پسند ہے، سنجے منجریکر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aEWljt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...