Urdu news

Friday, 1 May 2020

اقوام متحدہ کا پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف

 اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی ویڈیو آفیشل ٹویٹ سے جاری کردی، پاکستانی امن دستے کی کانگو میں امدادی سرگرمیوں کی ویڈیو آیی ایس پی آر نے جاری کی تھی،ترجمان اقوام متحدہ نے آفیشل اکاونٹ سے جاری ٹویٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی امن دستے کے ارکان نے شدید سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں جانیں بچائیں، پاکستانی اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ترجمان یو این نے کہا کہ پاکستان امن دستوں میں تعاون کرنا والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستانی اہلکاروں نے خطروں سے کھیل کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں۔

 

The post اقوام متحدہ کا پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fbyvzn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...