Urdu news

Monday, 25 May 2020

کینسرمیں مبتلا نادیہ جمیل گزرتے دنوں کے ساتھ مزید حوصلہ مند

چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل ہرگزرتے دن کے ساتھ ہمت و حوصلے سے کام لے رہی ہیں۔

ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسرمیں مبتلا ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کینسرکے باعث ان کی دوسری کیموگرافی مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث ان کے سرپربال نہیں رہے اوروہ خود کو بہت کمزورمحسوس کررہی ہیں کہ وہ اپنا سر بھی نہیں اٹھا پارہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سب کے باوجود میرے حوصلے ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ یہ ایک تکلیف دہ اورمجھے مضبوط بنانے والا سفرہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہرروز اللہ مجھے محبت، شکرگزاری اوربقاء پرسلامت رکھے۔ میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

The post کینسرمیں مبتلا نادیہ جمیل گزرتے دنوں کے ساتھ مزید حوصلہ مند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gl4EoF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...