Urdu news

Monday, 25 May 2020

خبردار! کورونا وائرس کی وبا جلد ہی ’’دوبارہ شدید ہوسکتی ہے،‘‘ عالمی ادارہ صحت

جنیوا: عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کی عالمی وبا جلد ہی ایک بار پھر شدید ہوسکتی ہے اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی تیز رفتار اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکا اور مختلف یورپی ممالک لاک ڈاؤن نرم کرنے یا مکمل طور پر ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

دنیا بھر کی حکومتوں کو مشورہ دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے ناول کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے کےلیے نگرانی، ٹیسٹنگ اور ٹریکنگ سے متعلق اقدامات میں اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بیشتر یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وبائی صورتِ حال خاصی تشویشناک ہے۔

The post خبردار! کورونا وائرس کی وبا جلد ہی ’’دوبارہ شدید ہوسکتی ہے،‘‘ عالمی ادارہ صحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3enL8G7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...