Urdu news

Tuesday, 26 May 2020

وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی نہیں دی، وزیر اعلی گلگت بلتستان

 اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔

حافظ حفیظ الرحمان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاق سے مالی معاونت نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مایوس کیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی، کورونا کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں۔

حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کیلئے صوبائی حکومت نے 80 کروڑ روپے مختص کیے، یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں و انٹرٹینمنٹ فنڈز سے کٹوتی کے زریعے حاصل کی، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہماری حکومت کی حکمت عملی سب سے بہتر اور کامیاب رہی۔

The post وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی نہیں دی، وزیر اعلی گلگت بلتستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X2jbOm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...