Urdu news

Tuesday, 26 May 2020

اسلام آبادمیں ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

مقتولین میں اے ایس آئی محسن ظفر اورہیڈ کانسٹیبل محمد سجادشامل ہیں۔ اے ایس آئی محسن 26 نمبر چونگی ناکہ پر ڈیوٹی کررہا تھا اور دوسرا حوالدار سجاد بھی اسی ناکہ پر تعینات تھا۔

نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شہیددونوں پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔

The post اسلام آبادمیں ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZFXtld

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...