Urdu news

Wednesday, 1 July 2020

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیب میں پیشی اگلے ہفتے تک موخر کرنے کی درخواست دے دی۔

نیب نے بدھ کو سلیم مانڈی والا کو طلب کر رکھا تھا، نیب نے ان کی درخواست پر 9 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا اور انہیں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔

سلیم مانڈوی والا نے نیب کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ قریبی عزیز کی وفات کے باعث وہ اگلے ہفتے اسی دن پیش ہو سکیں گے۔ نیب نے اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگیوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

 

The post نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YRQc0B

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...