Urdu news

Friday, 28 August 2020

ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑلی

 اسلام آباد: ایف بی آر کے مطابق ملزم ایک ارب 10 کروڑکی بینک ٹرانزیکشنزاورذرائع آمدن کا جواب نہ دے سکا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑلی ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص مختلف کاروباری ناموں سے خدمات فراہم کررہا تھا، ملزم ایک ارب 10 کروڑ کی بینک ٹرانزیکشنز اور ذرائع آمدن کا جواب نہ دے سکا۔

اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے ساتھی کی بھی 329 ملین روپے کی بینک ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ہے، دونوں افراد کے 50 سے زائد ملکی و غیرملکی بینک اکاؤنٹس ہیں،  بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 40 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں،  ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شکایت درج کرلی گئی ہے۔

The post ایف بی آر نے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پکڑلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3b775sP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...