Urdu news

Friday, 28 August 2020

گولڑہ میں بچے کو لالچ دے کر بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

گولڑہ پولیس نے 9 سالہ لڑکے کو لالچ دے کے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد کے نواح میں مارگلہ کی پہاڑيوں کے قريب واقع گاؤں گولڑہ میں پولیس نے 9 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان علی نے بچے کو لالچ دے کرجنگل میں لے جاکر بدفعلی کی جس پر بچے کے والد نے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرایا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی صدر ژون سرفراز ورک کی ہدایت پر بچے کا میڈیکل کرایا گیا تو بچے سے بدفعلی ثابت ہوئی جس پر گولڑہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

The post گولڑہ میں بچے کو لالچ دے کر بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31zBNHM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...