Urdu news

Friday, 28 August 2020

ہری پور میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

گلیات: ہری پور کے علاقے تربیلا کے ایک مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشردگی میں ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ہری پور کے علاقے تربیلا میں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق سردار شہزاد اور ان کی فیملی روزگار کے سلسلہ میں ہریپور کے علاقہ تربیلا میں رہائش پذیر تھے، گھر میں شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی جس کے باعث   4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں آبائی گاوٴں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

The post ہری پور میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34Os6am

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...