Urdu news

Sunday, 2 August 2020

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز قربانی کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

رشتے داروں سے ملاقاتوں اور قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی ہورہی ہے۔ خواتین قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کررہی ہیں۔

کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات ہیں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

شہروں کو صاف ستھرا رکھنے،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ صفائی آپریشن میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آلائشوں کو اکٹھا کرنے کا کام جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر لوگوں نے گھروں میں رہنے یا رشتے داروں کو گھر جانے کو ہی ترجیح دی تاہم بعض شہریوں نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا تاہم وہ بند ہونے کے باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھانے کےلیے بند ہیں تاہم وہاں پارسلز کی سہولت موجود ہے۔

The post عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز قربانی کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30iAFHW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...