Urdu news

Saturday, 1 August 2020

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر کا اعلان

پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔

ہندو انتہا پسند پانچ اگست کو نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے جس کے ردعمل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت کے لیے اس لنک پر دیے گئے فارم کو بھرنا ہوگا اور 5 اگست کو اس کی ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنی ہوگی۔

فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

times-sqaure-proterst

ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ایک اور تنظیم ساسی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شرکاء پانچ اگست کوماسک پہن کر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

DIGITAL-CHAIN

The post کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39O5t6t

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...