Urdu news

Sunday, 2 August 2020

صبا قمر اور بلال سعید نے شادی کرلی ؟

معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام میں کی گئی ایک مبہم پوسٹ میں بلال سعید کو ’’ قبول ہے ‘‘ لکھ کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا اور سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کا غیر واضح کیپشن ’’ قبول ہے ‘‘ لکھ کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا اور سونے پر سہاگہ بلال سعید نے بھی اسی تصویر کے ساتھ جواباً ’’ قبول ہے‘‘ لکھا جس سے مداحوں کو لگا کہ دونوں اسٹارز شادی کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

Qubool hai @bilalsaeed_music

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

شوبز ستاروں کی پوسٹیں وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کی مبہم پوسٹ پر مبارکبادیں دینا شروع کردیں یہاں تک کہ ماڈل نازیہ حسین نے بھی صبا قمر کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے میں غلط نہیں سمجھ رہی ہوں گی۔

مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں وصول کرنے کے بعد صبا قمر نے وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ گلوکار بلال سعید کے ایک گانے کے لیے وہ ہدایت کاری کر رہی ہیں اور پوسٹ میں موجود تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

Qubool hai @sabaqamarzaman

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

The post صبا قمر اور بلال سعید نے شادی کرلی ؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gmBzsC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...