Urdu news

Sunday, 2 August 2020

لاہور کی سڑکوں پر قربانی کے بعد عرق گلاب کا چھڑکاؤ

لاہور: عید قربان کے موقع پر شہر میں پر تعفن بدبو ختم کرنے کے لیے عرق گلاب کاچھڑکاو کیا گیا۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں عرق گلاب کا سپرے کیا جارہا ہے، عرق گلاب سپرے لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ،گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ، سمن آباد، عثمانی روڈ، لاکج روڈ، گرومانگٹ روڈ، جوہر ٹاون سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں خصوصی چھڑکاو کیا گیا۔

جی ایم آپریشن ایم ڈی شاہزیب حسنین نے کہا کہ شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے، 1500 لیٹر عرق گلاب سے چھڑکائو عید الضحی کے تینوں روز شہر کے بیشتر علاقوں میں کیا جارہا ہے، عرق گلاب کے چھڑکاو پر ایل ڈبلیو ایم سی کی 6 واٹر بوزرز مشینری مختص کی گئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور جانوروں کی آلائیشوں کو جگہ جگہ مت پھینکیں۔

The post لاہور کی سڑکوں پر قربانی کے بعد عرق گلاب کا چھڑکاؤ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33lohJ8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...