Urdu news

Thursday, 29 October 2020

گندم سمیت ربیع فصلوں کیلیے 23 ارب کا پیکیج منظور

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے اپنے اجلاس میں گندم سمیت ربیع سیزن کی فصلوں کیلیے 23 ارب روپے سے زائد مالیت کے مجوزہ پیکیج کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت جمعرات کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے اپنے اجلاس میں گندم سمیت ربیع سیزن کی فصلوں کیلیے 23 ارب روپے سے زائد مالیت کے مجوزہ پیکیج کی منظوری دے دی۔ پیکیج میں 5.4 ارب روپے کھادوں پر سبسڈی دینے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی اے پی اور دیگر کھادوں پر ایک ہزار روپے فی بوری سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سبسڈی کی رقم کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد صوبے برداشت کریں گے۔ ویڈسائیڈ پر 250روپے فی ایکڑ جبکہ فنگی سائیڈ پر150روپے فی ایکڑ کی سبسڈی دی جائے گی۔

پیکیج کے تحت ربیع کی فصلوں کی پیداواری لاگت کم کی جائے گی۔ 5.4 ارب روپے مالیت کی یہ رقم 1.2 ٹریلین روپے کے وزیراعظم کے انسدادکورونا پیکیج میں سے خرچ کی جائے گی ۔ اس پیکیج میں سے 50 ارب روپے شعبہ زراعت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

ڈی اے پی کھاد کی فی بوری کی قیمت اس وقت 4100 روپے ہے جس میں 25فیصد کمی آنے سے کاشت کاروں کو اہم ریلیف ملے گا۔ 5.4 ارب روپے میں سے 3.9 ارب پنجاب، 1.1 ارب سندھ، 19.4کروڑ خیبرپختونخوا اور 15کروڑ روپے بلوچستان کو ملیں گے۔

 

The post گندم سمیت ربیع فصلوں کیلیے 23 ارب کا پیکیج منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31VA53v

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...