Urdu news

Wednesday, 28 October 2020

اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی: اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی۔

ڈراما سیریل ’ثبات‘ اور ’انا‘میں بہترین اداکاری کرکے داد سمیٹنے والے اداکار عثمان مختار نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

عثمان مختار نے لوگوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لوگوں کو خود کی حفاظت کرنے کی تلقین بھی کی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

The post اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J6gMO7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...