Urdu news

Saturday, 31 October 2020

پاکستانی ٹیم کی محفل میلاد میں شرکت؛ ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لئے دعا

 راولپنڈی: 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ قومی کھلاڑی بھی اس مبارک دن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

12 ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ قومی کھلاڑی بھی اس مبارک دن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک زمبابوے سیریز سے قبل تمام کھلاڑی اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں جمع ہوئے اور محفل میلاد میں شرکت کی اور خصوصی طور پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے دعا کی ۔

اس موقع پر کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز انتہائی خوش دکھائی دیئے اورمسرت کا اظہارکیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کیمپ میں عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ میدان میں جانے سے قبل ہوٹل میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعا بھی کی گئی۔

The post پاکستانی ٹیم کی محفل میلاد میں شرکت؛ ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لئے دعا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/381pgR5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...