Urdu news

Wednesday, 28 October 2020

گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے، وزیر توانائی

 حیدرآباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ ماضی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ کیے جانے کی وجہ سے گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رواں سال ہی مقامی گیس کم ہو جائے گی، گیس کی کمی کو درآمدی گیس سے پورا کرنے میں وقت درکار ہے،پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے تحفظ، چوری چھپانے اور پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کیلیے بنائی گئی ہے، سندھ میں عوام کو پی پی کی حکومت نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین، راشد خلجی، ندیم صدیقی، جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے گیس کے بحران سے متعلق نون لیگ اور پیپلز پارٹی والوں سے سوال کیا جائے کہ گیس کے ذخائر دریافت کیوں نہیں کیے، یہ تو پی ٹی آئی نے آکر نئے بیس بلاکس کے آکشن کیے ہیں۔

The post گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے، وزیر توانائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jCthxu

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...