Urdu news

Thursday, 29 October 2020

مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں

چنئی: سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، انھوں نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران راماسوامی نے کہاکہ معروف ادکار وجے سیتھو پاتھی کے فلم سے الگ ہونے پر میں نے غصے کا اظہار کیا تھا،اس کے بعد واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے مجھے دھمکیاں دی گئیں،بعد میں میری اس معاملے پر سیتھوپاتھی سے بات ہوگئی تھی اور معاملہ ختم بھی ہوچکا ہے۔

 

The post مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oFlnXV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...