Urdu news

Wednesday, 28 October 2020

وزیراعظم نے فرانسیسی ادیب کا نبی آخرزماں ﷺ سے متعلق قول پسندیدہ ترین قراردے دیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد ﷺ سے متعلق فرانسیسی ادیب کا پسندیدہ قول شیئرکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحضرت محمد ﷺ سے متعلق اپنا پسندیدہ قول شیئرکیا۔ ان کا پسندیدہ قول فرانسیسی ادیب “الفانس دی لمارتین” کا ہے۔

فرانسیسی ادیب کے مطابق “اگرمقصد کی عظمت، انکساری اورحیرت انگیزنتائج انسانی ذہانت کے تین معیارہیں توکس کی ہمت ہے جوتاریخ کے عظیم انسان محمدﷺ سے موازنہ کرسکے؟  دنیا کی معروف شخصیات نے صرف اسلحہ، قانون اورسلطنتیں تخلیق کیں لیکن انہوں نے ان چیزوں کی محض بنیاد رکھی، یہ ایسی مادی طاقتیں ہیں جو ان کے سامنے ہی نیست و نابود ہوگئیں۔

لیکن رسول ﷺنے نہ صرف فوج، قانون سازی، سلطنت، قوم ، خاندان بلکہ اس وقت کی آباد دنیا کے ایک تہائی حصے میں لاکھوں لوگوں میں انقلاب برپا کیا، لیکن اس سے بھی زیادہ، انہوں نے دیوتاؤں، مذاہب ، طرزفکر، عقائد اورایمان کے نظریات کوبدل کر رکھ دیا۔

The post وزیراعظم نے فرانسیسی ادیب کا نبی آخرزماں ﷺ سے متعلق قول پسندیدہ ترین قراردے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HJZIgD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...