Urdu news

Thursday, 29 October 2020

BISP میں جعلسازی، 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو سزائیں

حیدرآباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بد عنوانی پر مزید 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو جرم ثابت ہوجانے پر سزائیں سنا دی گئیں۔

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت نے ایف آئی اے کے تحت درج سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کے کیس میں نامزد مسماۃ شکیلہ میر جت کو جرم ثابت ہوجانے پر تا برخاست عدالت قید اور 8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمہ کے خلاف 3ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسی عدالت نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کیس میں نامزد مسماۃ نورجہاں کو بھی جرم ثابت ہوجانے پر تابرخاست عدالت قید اور8 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا۔

 

The post BISP میں جعلسازی، 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو سزائیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TyAzb8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...