Urdu news

Friday, 30 October 2020

حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار

لاہور: (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کر دیں گے، جیل حکام کا عدالت کے روبرو موقف، پہلے عدالت سے پوچھ کر حمزہ شہباز کو پیش کرتے ہیں؟ عدالت نے جیل حکام سے آئندہ تاریخ سماعت پر تحریری وضاحت طلب کر لی،۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا اور عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کردیں گے۔ جس پر عدالت نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے عدالت سے پوچھ کر پیش کرتے ہیں، عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے تحریری وضاحت طلب کرلی، اور آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بھی ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا گیا ہے، ریفرنس میں نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز شریف، سلمان و حمزہ شہباز نے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے اپنی ذاتی ملکیتی شوگر ملز کو فائدہ پہنچایا۔

The post حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31ZaFBO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...