Urdu news

Sunday, 1 November 2020

حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی پرجواب طلب

 اسلام آباد: عدالت نے حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی پرجواب طلب کرلیا۔

پی آئی اے کے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی بندش کے خلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیا کہ حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی کیا ہے ؟ جس پردرخواست گزارکے وکیل طارق اسد نے کہا کہ نیویارک میں قائم قومی عمارت روزویلٹ ہوٹل کو اپارٹمنٹس اوردفاترمیں تبدیل کیا جارہا ہے، روزویلٹ ہوٹل کی اپنی ایک تاریخی اہمیت ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی روزویلٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں۔

عدالت  نے کہا کہ پہلے بھی اس حوالے سے درخواست آئی تھی، حکومت کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی تھی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل حکومت سے پالیسی سے متعلق ہدایات لے کر آگاہ کریں۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی

The post حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی پرجواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38fiyr1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...