Urdu news

Sunday, 1 November 2020

م، ش اور ن لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم ایک ہیں، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ م، ش اور ن لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم ایک ہیں۔

مریم نواز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت لاہور پہنچیں اور ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ سے عدالت میں ملاقات

اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، حکومت پر جو دہشت جمہوری قیادت کی طاری ہے وہ کسی اور کی نہیں، جو معیار حکومت طے کر رہی ہے انھیں بھگتنا پڑے گا، اگلا سال عام انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ الیکشن جیتے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرتے تھے اُن کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ والی باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا۔

The post م، ش اور ن لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم ایک ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HVHCZ9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...