Urdu news

Tuesday, 26 October 2021

لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

لکی مروت: پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل ،کانسٹیبل انعام عیسیٰ خیل اور ڈرائیور رحیم اللّه ناورخیل کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

The post لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZpZ5ln

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...