پشاور: معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست پر سکیورٹی کا طعنہ دے دیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹو ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز گردش کر رہی تھیں جس میں پاکستانی نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کر کے سیکیورٹی کا طعنہ دے رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ حل کر دے گی۔
شہاب الدین پوپلزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’مل گئی سکیورٹی؟‘۔
مل گئی سیکیورٹی ؟
— Mufti Shahabuddin Popalzai (@MuftiPopalzai) October 26, 2021
خیال رہے کہ پاکستان نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا۔
The post مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی کا طعنہ دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mo6mLf

No comments:
Post a Comment