Urdu news

Wednesday, 27 October 2021

’’یہاں بھی سیکیورٹی کا مسئلہ بتا کرنکل جا، ویرات کا کین ولیمسن کو مشورہ‘‘

بات چاہے پاک بھارت ٹاکرے کی ہو نیوزی لینڈ سے میچ کی یا کوئی اور معاملہ سوشل میڈیا صارفین طنز و مزاح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی جانب سے بھارت اور  پھر نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے کین ولیمسن کو مشوروں کے میمز ابھی تک وائرل ہورہے ہیں۔

صارفین نے سوشل میڈیا پر ایک میم میں ویرات کو کین ولیمسن کو مشورہ دیتے ہوئے دکھایا ہے جس میں کوہلی نیوزی لینڈ کے کپتان کو کہہ رہے ہیں ’’میں تو کہتا ہوں یہاں بھی سیکیورٹی کا مسئلہ بتا کر نکل جا‘‘۔

ایک اور میم میں پاکستان سے میچ سے قبل ویرات کوہلی کی جانب سے کین ولیمسن کو آگاہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں کوہلی کین ولیمسن کو کہہ رہے ہیں ’’پہلے وہ ٹاس جیتیں گے، پھر تمہیں بیٹنگ دیں گے، پھر وہی حال کریں گے جو ہمارے ساتھ کیا‘‘۔

The post ’’یہاں بھی سیکیورٹی کا مسئلہ بتا کرنکل جا، ویرات کا کین ولیمسن کو مشورہ‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31cEx0h

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...