Urdu news

Friday, 1 October 2021

کراچی میں تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب

 کراچی: پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تاجر ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کو آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسین نامی شہری کے اغوا کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں بیٹے کاشف آفریدی کی مدعیت میں درج کیا گیا، گرفتار ملزمان نے گزشتہ علی حسین نامی شہری کے اہل خانہ سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، دوران تفتیش پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے آئی آئی چند ریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اغوا میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جس کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ محکمہ ایکسائز کا ہی ملازم ہے۔

 

The post کراچی میں تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر ڈی جی ایکسائز کے دفتر سے بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YaMQZn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...