Urdu news

Tuesday, 2 November 2021

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے حمایت کی درخواست کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں، شاہ زین بگٹی اور شیخ رشید شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا ساتھ ہی وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو قومی امور پربھی اعتماد میں لیا۔

اتحادی جماعتوں کو بتایا گیا کہ 8 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تیس عدد بلز پیش کیے جائیں گے، بلز کی منظوری میں اتحادی جماعتوں سے بھرپور حمایت کی بھی درخواست کی گئی۔

ملاقات سے متعلق اتحادی ارکان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اہم قومی معاملات پر اعتماد میں لیا ہے۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا تمام اتحادی شریک رہے۔ طے کیا گیا ہے کہ قومی ایشوز پر مشترکہ موقف اپنایا جائے گا۔

The post حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mDKF9P

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...