Urdu news

Monday, 1 November 2021

وزیراعظم عمران خان نے کل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا

 اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماء کل کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا ہے، وزیراعظم مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے جب کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 12 بجے ہوگا۔

The post وزیراعظم عمران خان نے کل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CEQXvI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...