Urdu news

Monday, 1 November 2021

بھارتی ٹیم شاہین کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی،عاقب جاوید

 کراچی: سابق پاکستانی پیسر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی تک شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کے اسپیل کی وجہ سے بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی اوپننگ جوڑی تبدیل کردی، روہت شرما ٹی 20 کرکٹ کے بہترین پلیئر ہیں مگر انھوں نے شاہین کے ایک اسپیل سے گھبرا کر اپنے اوپنرز ہی تبدیل کردیے۔

ایشان کشن کو لیفٹ ہینڈر ہونے کی وجہ سے میدان میں لے آئے کیونکہ وہ ٹرینٹ بولٹ کے سامنے دونوں رائٹ ہینڈرز کو کھلانے سے گھبرا رہے تھے، اس وجہ سے روہت کو تیسرے نمبر پر بھیجاگیا، انھیں چھپانے کے بجائے بطور اوپنر ہی کھلانا چاہیے تھا۔

The post بھارتی ٹیم شاہین کی بولنگ کے خوف سے باہر نہیں آسکی،عاقب جاوید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bNB3Dv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...