Urdu news

Saturday, 31 December 2022

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

کراچی: میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر سال نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران جوتا اچھالا گیا جو خوش قسمتی سے انھیں نہ لگ سکا اور وہ ان کے اوپر سے گزر گیا، اس دوران گورنر سندھ نے بات چیت کا عمل جاری رکھا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے، دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں اس وقت بدمزدگی پیدا ہوگئی جب پولیس نے گورنر سندھ کی آمد سے قبل آتشبازی کے لیے لایا گیا سامان ضبط کرلیا۔

گورنر سندھ کی نمائش چورنگی آمد اور ان کے پروٹول کے عملے کی جانب سے پولیس سے بات چیت کے بعد آتشبازی کا سامان واپس کر دیا گیا جس کے بعد نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع تھی۔

The post میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jzcLfAi

سال 2022بھی حکومت سندھ کے تعلیمی معاملات میں غیرسنجیدہ رویے کے ساتھ ختم

کراچی: سندھ کے سرکاری اسکول میں طلبہ توہیں پڑھانے کے لیے اساتذہ بھی ہیں لیکن پڑھنے کے لیے درسی کتابیں نہیں ہیں۔  یہ منظرنامہ ہے کراچی کے بعض سرکاری اسکولوں کاجہاں نصف سیشن گزرنے کے بعد بھی سال 2022کے اختتام تک درسی کتب مطلوبہ تعداد میں فراہم نہیں کی جاسکیں ہیں اورسیکنڈری کلاسز کے طلبہ نے سال 2022میں اپناآدھاسیشن درسی کتب کی شدید کمی کے ساتھ گزاردیا ہے۔

یہ معاملہ موسم سرماکی تعطیلات میں اس وقت سامنے آیا جب اس امرکاانکشاف ہواہے پورے سندھ اوربالخصوص کراچی میں سرکاری اسکولوں کی سطح پر 3لاکھ درسی کتب کی کمی ہے۔ سیکنڈری کلاسزکے جن طلبہ کے پاس درسی کتب نہیں ہیں ان میں سے کچھ اسکول توجاتے ہیں لیکن صرف وقت گزارنے کے لیے جبکہ ان میںسے کچھ نے توکتابیں نہ ہونے کے سبب اسکول آناہی چھوڑدیا ہے اورسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے مزیدکتابوں کی فراہمی سے ہاتھ کھڑے کرلیے ہیں۔

سندھ میں سال 2022میں بھی بدانتظامی اورمنصوبہ بندی کے فقدان کی یہ صورتحال بنیادی تعلیم سے لے کراعلیٰ تعلیم تک ہرسطح پر ہی دیکھنے کوملی اورسال 2022بھی سندھ میں تعلیمی معاملات میں حکومتی غیرسنجیدگی کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔ اسکول و کالج ایجوکیشن سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک سندھ حکومت کے اقدامات تعلیمی و تدریسی عمل میں بہتری نہیں لاسکے ہیں جس کی وجہ تعلیمی اسٹیک ہولڈرزاورحکومتی حلقوں اورمتعلقہ بیوروکریسی کے مابین پایاجانے والافاصلہ ہے۔

سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں درسی کتب کی مفت تقسیم کامعاملہ ہوکالجوں میں انٹرسال اول میں میرٹ کے برخلاف اورمطلوبہ سائنسی سہولیات کے بغیرداخلے دیناہوسرکاری تعلیمی بورڈزاورجامعات میں چیئرمین بورڈزاوروائس چانسلرزسمیت کلیدی عہدوں پر افسران کی عدم تقرری کامعاملہ ہویابظاہرفنڈنگ میں اضافہ کے باوجود جامعات کودرپیش مالی خسارہ ہویہ وہ معاملات ہیں جوسال 2022میں سندھ حکومت کی تعلیمی معاملات میں عدم دلچسپی کے عکاس ہیں
’’ایکسپریس‘‘ نے سندھ میں تعلیم کی اس صورتحال اورحکومت سندھ کی اس معاملے میں غیرسنجیدگی پرجب محکمہ اسکول ایجوکیشن کی کریکولم کمیٹی کے رکن اور حیدر آباد بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن سے سندھ میں ان تعلیمی مسائل اور بحران کی وجہ دریافت کی تو ان کا کہنا تھا کہ “سندھ کی تعلیم مسائل میں کئی عوامل کارفرما ہیں لیکن سب سے زیادہ مسئلہ good governance اور lack of expertise کا ہے اسی طرح ہمارے پاس سمت کا تعین بھی نہیں ہے پالیسی اور پلان بن جاتے ہیں اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا پالیسی کو revisit نہیں کیا جاتا ایجوکیشن سیکٹر میں لیڈر شپ کا فقدان ہے سیلاب اور کورونا میں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہی دیکھا کہ جب میڈیا اور گلوبل پریشر آیا جب حکومت بیدار ہوئی حکومت کے پاس مسائل کے ادراک اور حل کے لیے capacity اور skills نہیں ہیں جس کے سبب ہمارے بچے learning deficit کی طرف جارہے ہیں کوویڈ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے وائس چانسلر اور چیئرمین بورڈ نہ ہونے کے سوال پر ڈاکٹر میمن کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ازم نے ہمارا پورا نظام بگاڑ دیا ہے “۔

واضح رہے کہ 2022 وہ سال ہے جب سندھ حکومت سرکاری سطح ُپر پورے صوبے میں ایک بھی نئی میڈیکل،انجینیئرنگ یاجنرل یونیورسٹی بھی قائم نہیں کرسکی ہیں جس کے سبب پہلے سے قائم سرکاری جامعات پر داخلوں کے لیے دبائو بڑھ رہاہے لیکن بجٹ خسارے کے سبب یہ جامعات بھی طلبہ کومعیاری تعلیمی وتدریسی سہولیات دینے کے لیے اقدامات سے قاصرہیں۔

سندھ میں بظاہر27سرکاری جامعات ہیں تاہم ان میں سے نئی قائم ہونے والی جامعات مکمل طورپر فعال بھی نہیں ہیں جبکہ سال 2022کے اختتام پر بھی سندھ میں کم از کم 10سرکاری جامعات ایسی ہیں جہاں مستقل وائس چانسلرزموجودنہیں ہیں جس کے سبب یہ جامعات بھی ایڈہاک ازم سے دوچارہیں ان میں کراچی کی دائود انجینیئرنگ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی جامشورو،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی،آئی بی اے سکھرپرانی جامعات میں شامل ہے جبکہ نئی جامعات میں شہید اللہ بخش یونیورسٹی،اروڑیونیورسٹی(یونیورسٹی آف آرٹس،ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج)،اسکلڈڈویلپمنٹ یونیورسٹی خیرپور،بیگم نصرت بھٹویونیورسٹی سکھر ودیگرہیں جومستقل سربراہوں سے محروم ہیں اورمستقل سربراہ نہ ہونے کے سبب معیاری تعلیم کے لیے ان کے پاس مستقل پالیسیز بھی نہیں ہیں۔

بات صرف یہیں نہیں رکی بلکہ سندھ حکومت پوراسال گزرنے کے باوجود سندھ کی 27میں سے 25سرکاری جامعات کومستقل ڈائریکٹرفنانس بھی نہیں دے سکی اورمحض آئی بی اے کراچی اوراین ای ڈی یونیورسٹی کے کسی بھی یونیورسٹی میں ناظم مالیات مستقل نہیں ہے حال ہی میں 25سرکاری جامعات میں اس اسامی کوپرکرنے کے لیے اشتہاردے کوآئی بی اے کراچی سیبھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کرائے گئے لیکن پاسنگ پرسنٹیج انتہائی زیادہ (60فیصد)مقررتک مقررکرنے سے امیدواروں کی اکثریت ٹیسٹ میں فیل ہوگئی صرف پانچ امیدواروں کے ٹیسٹ کولیفائی کرے کی اطلاع ہے۔

جس کے سبب سال 2022کے بعد اب سال 2023کے آغاز کے کئی ماہ تک بھی سندھ کی جامعات میں ڈائریکٹرفنانس کی اسامیاں خالی ہیں رہیں گی انتظامی صورتحال سے ہٹ کردوسری جانب سندھ سرکاری نے ایک جانب صوبے کی جامعات کے مختص بجٹ میں 100فیصد سے زائد اضافہ کرتے ہوئے اسے 14ارب سے بھی زیادہ کردیا۔

تاہم اس کے باوجود جامعات میں ترقیاتی کام تودرکنارتنخواہوں کی بروقت ادائیگی بھی مشکل ہوتی جارہی ہے اس بجٹ میں اضافے کے باوجود سندھ کی پرانی جامعات اپنے انفرااسٹریکچرکوبچانے اوراس کی تزئین وآرائش ومرمت کاکام نہیں کراپارہی اورپرانی جامعات کی عمارتوں کاانفرااسٹریکچربدترین صورتحال سے دوچارہے جہاں آئے دن چھتیں گرنے،پلاسٹرجھڑنے،عمارتی سریہ نظرآنے سمیت اسی قسم کی دیگرخبریں سامنے آتی رہتی ہییونیورسٹیزکے ساتھ ساتھ سندھ میں سرکاری تعلیمی بورڈزکی صورتحال بھی سال 2022میں دگرگوں رہی ہے اور8میں سے 5سرکاری تعلیمی بورڈزمیں مستقل سربراہ نہیں ہیں جبکہ تقریباًتمام ہی بورڈزمیں سیکریٹری اورناظمین امتحانات بھی غیرمستقل ہیں۔

جن تعلیمی بورڈزمیں مستقل سربراہ نہیں ہیں ان میں حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ اورسندھ ٹیکنیکل بورڈشامل ہیں حیدرآباداورمیرپورخاص ایسے بورڈہیں جن کاچارج ایک ہی غیرمستقل سربراہ کے پاس ہے نوابشاہ بورڈ کاچارج اسی ضلع کی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے پاس ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سرکاری جامعات اورتعلیمی بورڈزمحکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈکے ماتحت ہے ادھر جب سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو سے اس سلسلے میں رابطہ کیا اور اس ایڈہاک ازم کی وجوہات پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ ” سندھ کے تعلیمی بورڈز کا صرف ایکٹ بنا ہوا ہے کوئی recruitment rules نہیں ہیں اس کے بغیر ہی چیئرمینز اور کنٹرولر بھرتی کیے جاتے رہے کوئی eligibility criteria مقرر نہیں کیا گیا ہم پہلے بار رولز بنا رہے ہیں اہلیت کا معیار مقرر کیا جارہا ہے اب کوئی بھی اچانک اٹھ کر یہ خواہش نہیں کرے گا کہ میں چیئرمین بورڈ بن جائوں اس لیے تاخیر ہورہی ہے ایک سوال پر آن کا کہنا تھا کہ ہم صرف سرکار کو ہی ذمےدار ٹہراتے ہیں کوئی کالجوں اور جامعات میں جاکر دیکھے لیکچرر کتنا پڑھاتے ہیں سی ایس ایس اور اب ڈائریکٹر فنانس کے ٹیسٹ کے نتائج اس کیبےصدیق کررہے ہیں ”

واضح رہے کہ ڈائریکٹر فنانس کی بھرتیوں کے لیے منعقدہ ٹیسٹ میں 78 میں سے صرف 5 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

The post سال 2022بھی حکومت سندھ کے تعلیمی معاملات میں غیرسنجیدہ رویے کے ساتھ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SdrYZmh

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی سمیت مختلف شہروں میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کیماڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی،مذکورہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

اے این ایف نے راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانیوالے پارسل سے ہیروئین برآمد کرلی،470 گرام ہیروئین کرکٹ ہارڈ بالز کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دمام جانے والے چارسدہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 79 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 40 کلو چرس برآمد کی،لاہور کوٹ لکھپت میں واقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل جیکٹ میں جذب 650 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا،مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

The post اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی سمیت مختلف شہروں میں کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Hraho6y

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: حکومت اور الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر پیر کو بھی سماعت نہیں ہوگی

حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کردیا تاہم دونوں ہی اپیلوں کو پیر کے روز سماعت کیلیے مقرر نہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت دونوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کردیں۔ کمیشن کی درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپیل میں کہا کہ الیکشن بے شمار وجوہات پر آج ممکن ہی نہیں تھے، بیلٹ پیپرز چھپوائی کے بعد پرنٹنگ کارپوریشن میں موجود تھے، بیلٹ پیپرز کو 14ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں پہنچانا تھا۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے 23 دسمبر کا شیڈیول پر الیکشن کرانے کا آرڈر معطل کیا، ہائیکورٹ کے فیصلےپر 23سے31دسمبر کے درمیان شیڈیول سرگرمیاں روک دیں، آر اوز نے بیلٹ پیپرز وصولی سے تقسیم تک مختلف اقدامات کرنا ہوتے ہیں، 14 ہزارسے زائد اسٹاف نے الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینا تھے ، گلگت اور آزادکشمیر سے بھی اسٹاف نے آنا تھا۔

الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنا ہوتے ہیں، موجودہ صورتحال میں آج انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں تھا ،ایک رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ادھر وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے اپیل دائر کی۔

مزیدپڑھیں: ہائیکورٹ کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آج ہی کرانے کا حکم

 دوسری جانب اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ مزید لٹک گیا، ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پیر دو جنوری کی کازلسٹ جاری کر دی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت درخواست بھی مقرر نہ ہوسکی، سنگل بنچ میں الیکشن کرانے کا فیصلہ دینے والے جج بھی آئندہ ہفتے رخصت پر ہونگے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید شورش نے کہا کہ جماعت اسلامی پیر کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آج ہونے تھے جنہیں الیکشن کمیشن نے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن آج ہفتے کو ہی کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ شروع نہ ہوسکی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود شہر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔

 

The post اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: حکومت اور الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر پیر کو بھی سماعت نہیں ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MoaEUHA

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگروں سمیت القاعدہ کمانڈر گرفتار

 لاہور: کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے تین شہروں سے 5 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے تین شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں سمیت القاعدہ کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان، اسرار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا جبکہ 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 67 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔

The post سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگروں سمیت القاعدہ کمانڈر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Fjf1xgw

Friday, 30 December 2022

مالی سال کی پہلی ششماہی؛ ایف بی آر ٹیکس ہدف پانے میں ناکام

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی گزشتہ روز تک ٹیکس وصولی صرف 3.4 ٹریلین روپے رہی۔

حکومت کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اپنے ٹیکس ہدف کے حصول میں تقریباً 220 ارب روپے کے ریکارڈ شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجوہات میں منفی معاشی پالیسیاں، تاجروں کو دی جانے والی چھوٹ اور قانونی طور پر قابل اعتراض ٹیکسیشن وغیرہ شامل ہیں۔

جولائی تا دسمبر کے 3.65 ٹریلین روپے کے ہدف کے مقابلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمعے تک محض 3.4 ٹریلین روپے اکٹھے کیے، جو ریکارڈ مارجن کے ساتھ ہدف سے کم رہے۔ تاہم اس ریکارڈ کمی کو دیکھتے ہوئے حکومت کے ٹیکس دفاتر ہفتہ (آج) کو چھٹی والے دن بھی کھلے رہیں گے، یوں حکومت کی ٹیکس وصولی میں مزید 20 سے 25 ارب روپے تک اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

اس میں ایک گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے تقریباً 8.5 ارب روپے بشمول سپر ٹیکس کی ادائیگی بھی شامل ہے، جس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے۔ 965.2 ارب روپے کے ماہانہ ہدف کے مقابلے میں ایف بی آر جمعہ تک 713 ارب روپے ہی جمع کرسکا تھا۔

ٹیکس حکام کا خیال ہے کہ ہدف کے حصول میں رہ جانے والی کمی کو وہ رواں مالی سال کے دوسرے نصف میں پورا کرلیں گے لیکن یہ امر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو پاکستان کو اضافی ٹیکس اقدامات پر مجبور کرنے کے لیے اضافی مددگار مواد فراہم کرسکتا ہے۔

ایف بی آر میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ہفتہ (آج) کی شام تک ماہانہ وصولی کو 740 ارب روپے تک بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن پھر بھی وصولی میں تقریباً 220 ارب روپے کی کمی کے باعث حکومت نئے دباؤ کا شکار ہوجائے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق پچھلے سال کی اسی مدت میں 2.92 ٹریلین روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے، جس کے مقابلے میں اس سال 3.4 ٹریلین روپے وصول کیے گئے ہیں، جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.5 فیصد زائد ہے۔

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے 149 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 175.5 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں انکم ٹیکس کی وصولی 1.5ٹریلین روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 481 ارب روپے یا 48 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم یہ وصولی بھی ہدف سے 44 ارب روپے کم رہی۔

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف فیصلہ دیا ہے لیکن پھر بھی حکومت نے ’’او جی ڈی سی ایل‘‘ جیسی پبلک لسٹڈ سرکاری کمپنی کو سپر ٹیکس ادا کرنے پر مجبور کیا، جس کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو تحقیقات کرنی چاہیے کیونکہ یہ شیئر ہولڈرز کا پیسہ ہے۔

The post مالی سال کی پہلی ششماہی؛ ایف بی آر ٹیکس ہدف پانے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/V9epg5T

محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

 لاہور: پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر اُن سے ملاقات کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کراتی اور پھر انہیں بلیک میل کر کے پیسے بٹورتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جب وہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیسرا مقدمہ درج کرانے آئی تو ساتھی سمیت پکڑی گئی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اور اُس کے ساتھی نے فر فر سب کچھ بتا دیا۔

خاتون کے مطابق ملزمہ بلیک میل کر کے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔

The post محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B8KHrNZ

سرکاری افسران کیلیے بلدیاتی نمائندوں کو فون پر جواب دینا لازمی قرار

 پشاور: خیبر پختونخوا نے سرکاری افسران کے لیے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فون پر جواب دینا لازمی قرار دیا ہے۔

چیف سیکرٹری نے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سرکاری افسر واٹس ایپ یا فون پر منتخب نمائندوں کو جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

آئین پاکستان نے تمام منتخب نمائندوں کو مخصوص استحقاق دیا ہے اور بلدیاتی نمائندے بھی ان میں شامل ہیں، تمام سرکاری ملازمین اور سرکاری امور چلانے والے ان منتخب عوامی نمائندوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

رکن اسمبلی یا عوامی منتخب نمائندے موبائل فون یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں تو اس کا جواب دیا جائے، ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور اسی نوعیت کی ہدایات ذیلی اداروں کو بھی جاری کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

The post سرکاری افسران کیلیے بلدیاتی نمائندوں کو فون پر جواب دینا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LQpmTKw

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو متحد کرنے میں پیش رفت

  کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین  پارٹی کو ایک کرنے کے لئے بڑی پیش رفت ہوگئی۔

کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی پی ایس پی چئیرمین سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ، ماضی کو بھلا کر ساتھ سیاست کرنے  کے امور زیر بحث آئے ۔اور مستقبل میں ساتھ چلنے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق  کیا گیا۔

ملاقات  خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس اہم ملاقات سے چند گھنٹے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے  مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے 8 سے 10 دنوں میں مزید ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس میں مستقبل میں ساتھ چلنے کے روٹس طے کئے جاسکتے ہیں ۔

خالد مقبول صدیقی کی ایم کیو ایم کی سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس پی کی اعلی قیادت نے بھی اپنے رہنماؤں اور کارکنان  کو اعتماد میں لینا شروع کردیا ۔بلدیاتی انتخابات سے قبل  اتحاد ہونے کا امکان ہے ۔

اس سلسلے میں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کارکن کی حیثیت  سے ایم کیو ایم کی واپسی ہوسکتی ہے ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تمام سابقہ  رہنماؤں کو واپس ایم کیو ایم میں لانے کے لئے متحرک ہیں  ۔

پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان بیک ڈور رابطے لانڈھی کے ضمنی الیکشن کے بعد سے شروع ہوگئے تھے لیکن ایم کیو ایم کے چند سینئر رہنما اس کے حق میں نہیں تھے تاہم اس کے بعد پی آئی بی اور شاہ فیصل کالونی میں بدترین شکست کے بعد دوبارہ رابطوں کا سلسلہ شروع ہوا  ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے ذریعے فاروق ستار سے بھی رابط کیا گیا ہے اور ان کو بھی ساتھ لے کر چلنے پر بات جاری ہے تاہم تینوں فریقین خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر رضامند ہونے کا امکان ہے جبکہ پارٹی کانام ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان پتنگ ہی رہے گا ۔ مصطفی کمال ، انیس قائم خانی ، ڈاکٹر  فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کو باقار طریقے سے واپس لایا جا سکتا ہیں  ۔

وسیم اختر سے جب پریس کانفرنس سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام لوگ واپس آسکتے ہیں کارکن کی حیثیت سے جس طرح ڈاکٹر صغیر سلیم تاجک سمیت دیگر لوگ واپس  آئے ۔

The post ایم کیو ایم اور پی ایس پی کو متحد کرنے میں پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6x4Qzyi

ڈی آئی خان؛ دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر راکٹوں سے حملہ

 پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔ بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہوگئے۔

ڈی آئی خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن کی چوکی ٹکواڑہ پر دہشت گردوں نے رات گئے راکٹ برسا دیے۔ پولیس کے مطابق چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، تاہم پولیس کی جانب سے بروقت جوابی ایکشن سے دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد شعیب خان نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اسکواڈ کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، جس میں دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آپریشن کے دوران چوکی پر موجود اہل کاروں کو ریسکیو کیا اور 4 اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ڈی آئی خان کی تاریخ میں دہشت گردوں کا یہ کسی بھی پولیس چوکی پر سب سے بڑا حملہ تھا، جس میں تقریباً 20 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو تین اطراف سے گھیر کر فائرنگ شروع کردی اور حملے میں پی جی سیون راکٹ اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔

پولیس کی جانب سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران دہشت گرد فرار ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک و زخمی بھی ہوئے، جنہیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔ دہشت گرد چوکی پر قبضہ کرکے بڑی تباہی مچانا چاہتے تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

واقعے کے بعد کلاچی سمیت ضلع بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کا کہنا ہے کہ پولیس کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

The post ڈی آئی خان؛ دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر راکٹوں سے حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6fYeaxE

Thursday, 29 December 2022

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ٹی ٹی پی سے متعلق امور پر غور

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری قیادت، خفیہ اداروں کے سربرہان اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔

اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر غور کیا جارہا ہے اور عسکری حکام دہشتگردی کے واقعات کے سدباب پر تفصیلی بریفنگ دینگے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، افغان بارڈر کی صورتحال اور ٹی ٹی پی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

The post قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ٹی ٹی پی سے متعلق امور پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bZ6dHDp

راولپنڈی میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

 راولپنڈی: شہر میں آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

پتیری سرخ روٹی 15 روپے، خمیری سفید روٹی 25 روپے، نان 30روپے، پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت بڑھا کر 50روپے کر دی گئی جبکہ چائے کا فی کپ قیمت بھی 50روپے مقرر کی گئی۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق سرخ آٹا بوری 10ہزار روپے اور میدہ فائن آٹا بوری 11ہزار روپے کی ہوگئی۔

شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا اور میدہ خرید کر سستی روٹی اور نان نہیں دے سکتے، روٹی اور نان قیمتوں میں اضافہ آج جمعہ سے لاگو ہوگیا۔

The post راولپنڈی میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l96x3rm

نئے گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخط والے نئے نوٹ آج سے جاری

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آج گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے دستخط والے نئے بینک نوٹ جاری کرے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سے 29 دسمبر 2022 سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے دستخط والے نوٹ جاری کرنا شروع کر دے گا۔

ان کے پیشرووں کے دستخطوں والے بینک نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر گردش میں رہیں گے۔

The post نئے گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخط والے نئے نوٹ آج سے جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Jn5UYmw

Wednesday, 28 December 2022

کراچی؛ چائے کے ہوٹل پر بیٹھے 20 سے زائد افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

  کراچی: گلشن اقبال تھانے سے چند گز کے فاصلے پر واقع کے ڈی اے مارکیٹ میں چائے کے ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ پر لگی کرسیوں پر بیٹھے 20 سے زائد شہریوں کو ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ لیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب تین ڈاکو بڑا اسلحہ (کلاشنکوف) تھامے چائے کے ہوٹل پر آئے، ایک ڈاکو نے بڑا اسلحہ دکھا کر ہوٹل کے باہر کرسیوں پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا جو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا۔

واقعے کے  بعد متاثرہ افراد نے تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے گشت بڑھانے کے بجائے ہوٹل کو ہی بند کر دیا، متاثرہ ہوٹل سے چند قدم کے فاصلے پر دو ہفتے قبل بھی ایک ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا گیا تھا، واردات سے متعلق گلشن اقبال پولیس نے کوئی موقف نہیں دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مقامی افراد جیب میں ایک گٹکا بھی لے کر جائیں تو پولیس کو معلوم ہو جاتا ہے جبکہ شہر بھر میں گٹکا، ماوا اور منشیات کھلے عام فروخت کی جا رہی ہے جس کے پولیس مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہفتہ بھتہ بھی وصول کر رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے منشیات کی فروخت کے حوالے سے صرف لیاری مشہور تھا، منشیات کا استعمال کرنے والے خریداری کے لیے لیاری جایا کرتے تھے جبکہ اب تو پوش علاقے جس میں کلفٹن اور گلشن اقبال کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، ملیر کے بیشتر علاقے، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، رضویہ سوسائٹی اور پورا ڈسٹرکٹ ویسٹ ہے جہاں منشیات اور گٹکا ماوا کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ متعدد علاقے ایسے بھی ہیں جہاں اہم شخصیات کی سرپرستی میں گٹکا ماوا کا کام چل رہا ہے جبکہ چھالیہ کے اسمگلنگ میں غیر ملکی (افغانی باشندے) ملوث ہیں جو اندرون ملک سے آنے والے بسوں سے چھالیہ اسمگل کر کے کراچی میں کھارادر کے علاقے میں جوڑیا بازار میں لا کر کھلے عام فروخت کر دیتے ہیں جبکہ وہاں سے ایک اور دو کلو خرید کر لے جانے والے کو پولیس پکڑ کر چھالیہ کا اسمگلر ظاہر کرے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیتی ہے۔

اسی طرح، گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر واقع میڈیکل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مسلحہ ملزمان کو میڈیکل اسٹور میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے، ملزمان کو میڈیکل اسٹور کے کیش کاؤنٹر سے نقدی، موبائل فون جمع کرتے ہوئے فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا۔

ملزمان نقدی کے ساتھی میڈیکل اسٹور سے دیگر قیمتی اشیا بھی پلاسٹک کی تھیلی میں بھر کر دکان سے بآسانی فرار ہوگئے۔

The post کراچی؛ چائے کے ہوٹل پر بیٹھے 20 سے زائد افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QslgC2R

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ

 کراچی: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔

تاہم اس سلسلے میں بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے تحت پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ بیمار شخص کا فوری طور پر ایئرپورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ آر اے ٹی ٹیسٹ کرے گا، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کی ہرصورت اسکریننگ کی جائے، اسکریننگ کے عمل پر مسافر کی مزاحمت پر سول ایوی ایشن ویجیلنس کا عملہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ معاونت فراہم کرے جب کہ جاری ہدایات پر فوری طور سے عملدرآمد کیا جائے۔

The post بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VEqKZdv

پاکستان ریلویز نے صحافیوں کو خوش خبری سنادی

 لاہور: پاکستان ریلویز نے صحافیوں کے ریلوے رعایتی کارڈز کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے صحافیوں کے ریلوے رعایتی کارڈز کی معیاد مدت میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے فروری تک کردی گی ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں کے ریلوے رعایتی کارڈز کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے مدت فروری 2023 تک بڑھا دی گی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام صحافی جن کو ریلوے رعایتی کارڈز جاری ہوئے ہیں وہ پرانے کارڈز پر آئندہ سال فروری تک پرانے کارڈز پر ہی سفر کرسکیں گے۔

اُدھر ریلوے حکام نے گریڈ19اور گریڈ18 کے 4 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات کردئیے ہیں۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر کامران سید کو ڈپٹی چیف کمرشل مینجر ہیڈکوارٹر، شجاعت علی حسین کو ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر ہیڈ کوارٹر، گریڈ 18 کے ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور ڈویژن ذیشان شہزاد کو ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر فریٹ ہیڈ کوارٹر اور سینئر کمرشل مینجر پسنجر ہیڈ کوارٹر مس رباب ملک کو ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

The post پاکستان ریلویز نے صحافیوں کو خوش خبری سنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vzCDX8m

عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دیے

 لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دئیے جس کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار اور مونس الہیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اہم ٹاسک بھی سونپے گئے ہیں۔

عمران خان کی اراکین کو حاضری 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری پوری ہونی چاہیے ستاھ ہی ساتھ مونس الہیٰ کو بھی ق لیگ کے دس ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا پیغام دیا ہے۔

ادھر مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ اسپین چلے گئے، دونوں خصوصی چارٹرڈ طیارے میں روانہ ہوئے اور بیرون ملک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

The post عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے احکامات دے دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TI8r4Ox

پنجاب کی ایڈوزٹائزنگ پالیسی پر سی پی این ای، پی بی اے اور اے پی این ایس کو شدید تحفظات

 لاہور: کاؤنسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر (سی پی این ای)، پاکستان براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی ( اے پی این ایس) نے صوبائی حکومتوں سے اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی وفاق کے طے کردہ فارمولے کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ایڈورٹائزنگ پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے میڈیا اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت کے طے کردہ اشتہارات کے واجبات کی میڈیا ادائیگی کے فارمولے پر عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے واجب الادا اشتہاری بلوں کی ادائیگی براہ راست متعلقہ میڈیا کو کریں، ایجنسی کمیشن/تجارتی رعایت 85/15 فارمولے کی بنیاد پر اشتہاری ایجنسیوں کو براہ راست ادا کیا جاتا ہے، فارمولے کے تحت 85فیصد معاوضہ میڈیا کو اور 15فیصد ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔

اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای نے زور دیا کہ  پنجاب حکومت کی جانب سے اس فارمولے کو واپس لے لیا گیا تو میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والے اشتہارات بروقت ادائیگی سے محروم ہو جائیں گے، پنجاب حکومت اپنی ایڈورٹائزنگ پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے میڈیا اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔

The post پنجاب کی ایڈوزٹائزنگ پالیسی پر سی پی این ای، پی بی اے اور اے پی این ایس کو شدید تحفظات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sWTrfkz

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی

  کراچی: مغرب سے آنے والی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کراچی میں سردی کی شدت کم ہوگئی۔ 

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.1 ڈگری رہا۔

کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور خنک ریکارڈ ہوسکتا ہے،جمعے کی صبح کراچی کی فضاوں پر دھند چھاسکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بتدریج داخل ہورہا ہے،اس موسمی نظام کے زیر اثرسکھر،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور اور گھوٹکی میں 28 اور 29 دسمبر کے درمیان ان اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔

گذشتہ کئی روز سے شہر میں بلوچستان کی شمالی مشرقی ہواؤں کے اثرات اور سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے بعد کم سے کم پارہ 9.9اور زیادہ 26 ڈگری ریکارڈ ہوا،تاہم بلوچستان کی سرد ہواؤں میں کمی کی وجہ سے بدھ کو شہر کا مجموعی درجہ حرارت بڑھ گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،تاہم شہر کا مطلع جذوی یا مکمل ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

The post کراچی میں سردی کی شدت میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GIRK2by

Tuesday, 27 December 2022

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، توانائی بچت عملدرآمد پلان پیش ہوگا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بچت عملدرآمد پلان پیش ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4بجے ہوگا۔ اجلاس میں توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریگی، توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان، ون اسٹاپ سروس ایکٹ منظوری کیلیے پیش ہوگا۔

ہارڈ شپ کیٹگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافے54میں کمی کی سمری منظوری کیلیے پیش ہوگی۔ کابینہ ای سی سی کے21دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی جبکہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

The post وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، توانائی بچت عملدرآمد پلان پیش ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5z6feA7

رواں سال ملیریا سے 24، ڈنگی سے 62 افراد جاں بحق ہوئے

 کراچی: سال 2022 بھی اپنی پیچیدگیوں اور صحت کے ہولناک مسائل چھوڑ کررخصت ہورہا ہے جب کہ سال 2022 کے اختتام میں کورونا کا نیا ویئرینٹ بھی سامنے آگیا۔

سال 2022 میں کورونا، ڈنگی اور ملیریا سمیت دیگر امراض میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا، خدشہ ہے کہ 2023 میں بھی پاکستان میں صحت کے مسائل مزید ہولناک ہوسکتے ہیں، سال 2022 کے اختتام پر چین میں کوروناکے نئے ویئرینٹ نے 2023 کو بھی مشکوک بنادیا۔

25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو نئے سال کی تقریبات کی وجہ سے دنیا بھر میں آمدورفت غیر معمولی ہوگی جس کی وجہ سے نیا ویئرینٹ جنوبی ایشیائی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 2022 میں ملیریا سے 400222 افراد متاثر ہوئے جس میں سے 24  افراد جاںبحق ہوگئے،ڈنگی سے 23153 افراد متاثرہ رپورٹ ہوئے اس میں سے 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان میں 2022 میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوچکی، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شرف علی شاہ کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 10 سال کے دوران 9600 افراد ایچ آئی وی ایڈز کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں غیر مستحکم معیشت کی وجہ سے ڈالر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ادویات اور ادویات کے خام مال پاکستان درآمد کرنے پر متعدد مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

خدشہ ہے کہ 2023 میں پاکستان میں ادویات کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈاکٹر مسعود حمید نے کہا کہ طبی مسائل کے حل کیلیے  اسٹیک ہولڈرزکی قومی کانفرنس بلائی جائے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے بتایا کہ دوا ساز کمپنیوں کے پاس مستقبل کیلیے صرف 2 ماہ کا خام مال موجود ہے۔

ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر محمد عاطف حاجی حنیف بلو نے کہا پاکستان میں تیار کی جانے والی ادویات کا خام مال 60 فیصد چائنا اور 40 فیصد بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے جن کی ادائیگیاں ڈالر میں کی جاتی ہیں کیونکہ پاکستان میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مینوفیکچرز حضرات نے ادویات کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کردیا۔

ملک میں ادویات اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو معاشی ناہمواری میں مبتلا کر دیا، سال 2022 بھی اپنی پیچیدگیوں اور صحت کے ہولناک مسائل چھوڑ کر ختم ہوگیا۔

اگست میں سندھ میں سیلاب کی وجہ سے محکمہ صحت کا اندرون سندھ اسپتالوں کا انفراسٹرکچر بھی تباہ کردیا۔

دریں اثنا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر آف پیتھالوجی کے سربراہ پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ 2022 کے اختتام پر چین میں کورونا کا نیا وئیرینٹ سرد موسم میں رونما ہونے کے بعد اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ وائرس ایک بار پھر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے کیونکہ 25 دسمبر کو کرسمس اور 31 دسمبر کو منائے جانے والے نئے سال 2023 کی خوشی کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف تقاریب منعقد ہوںگی جس میں عوام کی بڑی تعداد ایک سے دوسرے ممالک کا رخ کرتی ہے۔

اس لیے خدشہ ہے کہ نیا وئیرنٹ دوبارہ پھیل سکتا ہے، پاکستان میں موجود سرد موسم نئے وئیرنٹ کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے، اس موسم میں نزلہ، زکام، بخار شدت اختیار کرتا ہے،پاکستان انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کے صدر پروفیسر رفیق خانانی کے مطابق انفیکشن ڈیزیز میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ آج تک پاکستان سے کسی بھی بیماری کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔

دریں اثنا حکومت سندھ کی سیاسی مصلحتوں اور طبی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے 2022 میں صوبے کی عوام مختلف امراض اور وائرس کا شکار رہے،اگست 2022 میں سندھ میں سیلاب صورتحال کی وجہ سے صحت کے مسائل ہولناک صورت اختیار کی، محکمہ صحت کا اندرون سندھ اسپتالوں کا انفراسٹکچر بھی تباہ کردیا۔

سال 2022 میں کانگو، ڈینگی، ملیریا، ایچ آئی وی ایڈز سمیت دیگر بیماریاں اپنی شدت کے ساتھ حملہ آور ہوئیں،  پاکستان میں ہر سال ایچ آئی وی ایڈزکے 25 ہزار نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ بھارت میں 2010 سے 2019 کے درمیان 37 فیصد افراد ایچ آئی وی ایڈزکے مریض کم ہوئے ہیں۔

یہ بات سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ یواین ایڈز  پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 2021 میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 15 سال سے زائد عمر کی مردوں کی تعداد 1لاکھ 70 ہزار، 15 سال سے زائد عمر کی خواتین کی تعداد 41 ہزار جبکہ پیدائش سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 4600 ہے۔

2022 کے دوران دوائوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا

رواں سال 2022 کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ سے دوائوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، پیناڈول کا ایک ڈبہ 300روپے سے 1000 روپے میں فروخت ہوا.

باہر سے درآمد کیے جانے والے دودھ کے ڈبے بھی مریضوں کی دسترس سے باہر رہے، سال 2022 کے دوران دوائیں مہنگی ہونے کی تلخ یادیں چھوڑ کر رخصت ہورہاہے ۔

The post رواں سال ملیریا سے 24، ڈنگی سے 62 افراد جاں بحق ہوئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uyFZV9n

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر پی ڈی ایم کی معاونت کا الزام

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان پر حکمران اتحاد کی معاونت کا الزام عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی مدد کرنے کا الزام اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کے باعث لگایا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے ہیں کیوں کہ حکومت کی خواہش تھی کسی طرح الیکشن سے بھاگا جائے۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن کا مؤقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات مؤخر نہیں ہوں گے اور اب ملتوی کردئیے، اس اقدام سے الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہے۔

The post پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر پی ڈی ایم کی معاونت کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CBmVjcR

گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

  کراچی: گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر قائم نعمان ایونیو کے اندر شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شاہین فورس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا  گیا جبکہ واقعہ کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق  سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل  آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لیں اور وزیر اعلیٰ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ مقتول عامر حسین کے والدین کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔

26 سالہ عامر حسین اسی اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا اور فشری کا ملازم تھا اور اس کی ایک تین ماہ کی بچی تھی۔

مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی بھی موقعہ واردات پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا اور اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے انسانی جان گئی ہے ہم ملزمان کو قانون کے کـٹہرے میں لائیں گے۔

عبدالرحیم شیرازی نے آگاہ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ابتدائی طور پر یہ بیان دیا ہے کہ انھوں نے مقتول کو رکنے کا اشارہ کیا تھا اور وہ نہیں رکا  جبکہ مقتول عامر کے ہمراہ ایک چھوٹی بچی بھی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ فوٹیجز دیکھنے کے بعد پولیس اہلکاروں کا بیان مشکوک ہوگیا ہے۔

فائرنگ کے بعد موقع پر موجود شاہین فورس کے اہلکاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مقتول کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے جس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

The post گلستان جوہر میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NtWMG1i

کسٹمز نے ڈالر، آئی فونز اور شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

 لاہور: پاکستان کسٹمز نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے امریکی ڈالرز اور آئی فونز سمیت شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کے مطابق لاہور سے سعودی عرب جانے والے تین مسافروں سے 60 ہزار ڈالر برآمد ہوئے،مسافروں کے پاس ڈالرز بیرون ملک لیجانے کا کوئی جواز موجود نہیں تھا جس پر کسٹم نے تینوں مسافروں سے 60 ہزار امریکی ڈالرز ضبط کرلیے۔

کسٹم نے ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ سے آنے والے ایک مسافر سے 30 آئی فون اور 28 شراب کی بوتلیں بھی پکڑ لیں، کسٹم حکام کے مطابق مسافر امتیاز ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 سے لاہور پہنچا۔

حکام کے مطابق اسمگل شدہ سامان شک پڑنے پرمسافر کے بیگ سے نکالا گیا،آئی فون اور شراب کی بوتلیں اسمگل کرنے والے مسافرکو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی۔

The post کسٹمز نے ڈالر، آئی فونز اور شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fXK6z1U

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500روپے اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 4500 روپے اور 3858روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلد ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 1810ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کےقیمت میں اضافہ ہوا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 182700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 156636روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 2050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے کے اضافے سے 1757.54روپے کی سطح پر آگئی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500روپے اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JWG6xP2

عمران خان اسمبلی واپس آئیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، چوہدری شجاعت

 اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت نوید انور چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، سینیٹر مشاہد حسین سید اور چوہدری شافع حسین سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

بعدازاں انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے اور آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔

چوہدری شجاعت نے زور دیا کہ عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے، کیونکہ عوام نے انہیں منتخب کرکے بھیجا ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں، اگر انہوں نے صرف تنخواہ اور دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے، اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا، ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے، اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا، اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا انتخابات مہنگائی بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؟ سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں، پاکستان کی بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی، اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے،  بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں، وہ طاقتیں خطہ میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں، دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

The post عمران خان اسمبلی واپس آئیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، چوہدری شجاعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4h7a8oY

بلدیاتی الیکشن کیس؛ اسلام آباد کی آبادی 20 کروڑ ظاہر کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت میں وفاقی دارالحکومت کی آبادی 20 کروڑ ظاہر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو کرانے کیلئے پی ٹی آئی اپیل پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے گیارہ روز پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی کوئی اہمیت نہیں ، سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرکے الیکشن کمیشن کا 20 دسمبر کا فیصلہ بحال کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ابھی گیارہ دن پہلے حکومت نے آبادی میں اضافے کا کہہ کر یونین کونسلز کی تعداد 101 سے 125 کردی، 222 ملین پاکستان کی آبادی ہے تو 205 صرف اسلام آباد کی کیسے ہے۔

عدالت نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ 205 ملین صرف اسلام آباد کی؟۔

وکیل نے جواب دیا کہ جو سمری منظور کرائی گئی اس میں لکھا ہے 205 ملین، اسی حکومت نے چھ ماہ پہلے آبادی کے لحاظ سے 101 یونین کونسلز کیں اب 125 کردیں ، چھ ماہ میں اتنی آبادی بڑھ گئی کہ حکومت نے فوری 125 یونین کونسلز کردیں۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ پہلے پچھلی حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے میں تیار نہیں تھی اب یہ حکومت دلچسپی نہیں رکھتی، حکومتوں کے اس موقف سے لگتا ہے کہ حکومت انتخابات کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کہا لیکن الیکشن نہیں کرایا، اس حکومت نے بھی کہا لیکن الیکشن نہیں کرایا ، شاید سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن نا کرانا موافق آتا ہو۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن کو آج فیصلہ سنانے سے روکنے کی بار بار استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ سنانے سے روکا جائے ، یا پھر الیکشن کمیشن کا فیصلہ اس عدالت کے فیصلے سے مشروط کردیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کل فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

The post بلدیاتی الیکشن کیس؛ اسلام آباد کی آبادی 20 کروڑ ظاہر کیے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sR3cEaU

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پیش ہوئے اور اسلام آباد کی یونین کونسلز میں اضافے کے حق میں دلائل دیے۔

اشتر اوصاف نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کے باعث یوسیز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، اس سے قبل یونین کونسلز کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کی گئی تھی، اب یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 125 کی گئی ہے۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ جون میں یونین کونسلز کی تعداد 101 کی گئی، 6 ماہ کے اندر اسلام آباد کی آبادی کیسے اتنی بڑھ گئی؟۔

ممبر ای سی پی اکرام اللہ خان نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کی آبادی میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں دو مرتبہ حلقہ بندیاں کرچکا ہے، حکومت کو پہلے یونین کونسلز میں اضافے کا خیال کیوں نہیں آیا، ہر صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، حکومتیں ہر دوسرے دن الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیتی ہیں، خدشہ ہے حکومت حلقہ بندی کے بعد دوبارہ یونین کونسلز میں ردوبدل نہ کردے۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان نے یوسیز کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسلز میں اضافے کے بل کی حتمی منظوری ابھی نہیں ہوئی، صدر مملکت یکم جنوری تک بلدیاتی انتخابات کا قانون واپس بھجوا سکتے ہیں، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بغیر یوسیز کی تعداد میں تبدیلی کردی۔

بابر اعوان نے الیکشن 31 دسمبر کو کرانے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ 3 دن قبل کہنا بلدیاتی انتخابات نہ کرائیں یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے، جو مرضی قانون لے آئیں الیکشن کمیشن 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے۔

جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے الیکشن بروقت کرانے کے حق میں دلائل دیے کہ اسلام آباد کے قیام کے 50 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے، دو سال سے اسلام آباد میں عوام کی نمائندگی نہیں ہے، اگر انتخابات سے ایک رات قبل حکومت نوٹیفکیشن کرتی تو کیا الیکشن رک جاتا؟ انتخابی عمل میں حکومت کی مداخلت نہیں ہوتی، پولنگ سے چند دن قبل انتخابات ملتوی کرنا عوام کی توہین ہوگی۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات ملتوی کئے۔

The post الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MxgImw6

Monday, 26 December 2022

صدر عارف علوی کے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق بیان پرایوانِ صدر کی وضاحت

 اسلام آباد: ایوان صدر نے صدر مملکت عارف علوی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے سینیٹ میں اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط طور پر منسوب بیان کا نوٹس لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا اور یہ من گھڑت اور خود ساختہ ہے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ رات کراچی می ایک عشایئے کے دوران ملک کی کاروباری شخصیات اور اہم سرمایہ کاروں سے بات چیت کی تھی جس میں ان سے بیان منسوب کیا گیا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ اور ان کی ٹیم نے سینیٹ میں عمران خان کی مدد کی اور انہوں نے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی مدد کی تھی۔

The post صدر عارف علوی کے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق بیان پرایوانِ صدر کی وضاحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ECsBJvW

Sunday, 25 December 2022

قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے، چینی سفیر

اسلام آباد: چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔

نیپرا نے پیشہ وارانہ ہیلتھ، حفاظت اور ماحولیات (ایچ ایس ای) میں نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی شاندار کامیابیوں کے حوالہ سے دوسری سالانہ ایچ ایس ای ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے سی پیک کے توانائی منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا، رونگ نے کہا کہ چین بجلی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری بڑھائے گا۔

چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایچ ایس ای کے مسائل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں لہذا ہر لائسنس یافتہ اس شعبے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے ، بعد ازاں سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈز دیے۔

 

The post قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے، چینی سفیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZAMViqh

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

امریکی سفارت خانےکی جانب سے جاری الرٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی شہریوں پرممکنہ حملے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اورامریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چھٹیوں کے دوران ممکنہ طورپر امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانے نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفارت خانے کے عملے کو ضرورت کے بغیرسفرنہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

The post امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o1QCS6N

وزیراعلیٰ پنجاب کا حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے صاف انکار

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے رکن اور صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں مونس الہیٰ کی طرح اپنا بیٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حسنین بہادر دریشک نے 17 دسمبر کو کابینہ اجلاس میں تلخ کلامی اور گرما گرمی کے بعد وزیراعلیٰ کو استعفیٰ بھیج دیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ انہوں نے فوری استعفیٰ منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی پنجاب سے تلخ کلامی پر صوبائی وزیر حسنین دریشک مستعفی

اب چوہدری پرویز الہیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں نے  حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا کیونکہ صوبائی وزیر اپنے محکمے کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔

انہوں نے حسنین بہادر کو بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے لیے مونس الہیٰ کی طرح ہیں۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے صاف انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9wrkJbN

جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ، 94 فیصد امیدوار فیل

  کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کی بھرتیوں کے لیے منعقدہ رجحان ٹیسٹ میں 94 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔

ٹیسٹ میں کل 78 امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے صرف 5 امیدوار 60 فیصد یا اس سے زائد مارکس لے کر کامیاب ہوسکے باقی 73 امیدوار فیل ہوگئے۔

یہ ٹیسٹ صوبے کی 25 سرکاری جامعات میں مستقل ڈائریکٹر فنانس کی بھرتیوں کے لیے ہوئے تھے تاہم صرف 5 امیدواروں کی کامیابی سے سندھ کی جامعات میں فنانس کے شعبے میں ایڈہاک ازم برقرار رہے گا اور 20 سے زائد سرکاری جامعات غیر مستقل یا قائم مقام ڈائریکٹر فنانس کے ساتھ ہی کام کریں گی۔

جو امیدوار فیل ہوئے ہیں ان میں سے بیشتر امیدوار سرکاری و غیر سرکاری محکموں میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔

ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کی جانب سے لیے گئے تھے اور اس کے لیے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی سفارش پر تلاش کمیٹی نے پاسنگ مارکس 60 فیصد مقرر کیے تھے جس کے مطابق 150 مارکس کے ٹیسٹ میں پاسنگ ہیڈ 90 نمبر تھے تاہم کہا جارہا ہے کہ اگر پاسنگ مارکس گزشتہ بھرتیوں کی طرز پر 50 فیصد مقرر کیے جاتے تو مزید کئی امیدوار یہ ٹیسٹ پاس کرلیتے کیونکہ نتائج کے مطابق مزید 16  امیدوار ایسے ہیں جنھوں نے ٹیسٹ میں 50 سے 60 فیصد تک یعنی 75 سے 89 مارکس تک حاصل کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  شجاعت علی، جاتن کمار، محمد عمیر، سید جہانزیب اور حسن جاوید میمن نے ٹیسٹ پاس کیا ہے اور تمام پانچوں امیدوار 60 سے 63 فیصد تک مارکس حاصل کرسکے۔

سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے آئی بی اے کراچی کے تحت منعقدہ ٹیسٹ میں محض 5 امیدواروں کے پاس ہونے کی تصدیق کی ہے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیسٹ کے پاسنگ ہیڈ 60 کے بجائے 50 فیصد بھی رکھتے تو کوئی واضح فرق نہیں آتا اور یہ نشستیں خالی ہی رہتی کیونکہ 50 فیصد سے 60 فیصد کے درمیان مارکس لینے والوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔

مرید راہیمو کا کہنا تھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ متعلقہ شعبوں میں تجربہ رکھنے والے لوگ ٹیسٹ پاس نہیں کر پاتے جو ہمارے تعلیمی نظام پر ایک سوال ہے، پاس ہونے والے 5 امیدواروں کے انٹرویو جلد ہونگے۔

The post جامعات میں ڈائریکٹر فنانس کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ، 94 فیصد امیدوار فیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6KumJYn

شاہ لطیف ٹاؤن میں جھاڑیوں سے پھندا لگی لاش برآمد

  کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ محبوب علی ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی، مقتول لاشاری گوٹھ کا رہائشی اور دوبچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول ہفتے کی شام اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا اور اتوار کی صبح اس کی لاش جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ملی، مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا لگا ہوا تھا اور اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

The post شاہ لطیف ٹاؤن میں جھاڑیوں سے پھندا لگی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TucHyt9

ڈیفالٹ کاخطرہ؛ حکومت پھر بھی ترقیاتی اخراجات بڑھانے پر مُصر

اسلام آباد: پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات کے باوجود حکومت ترقیاتی اخراجات بڑھانے پر مُصر ہے، وزارت منصوبہ بندی نے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے بجائے اضافے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک طرف پاکستان کے دیوالیہ ہوجانے کے خطرات سر پر منڈلا رہے ہیں وہیں دوسری طرف مجوزہ عام انتخابات کے تناظر میں کھلے اخراجات کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے وزیراعظم آفس سے رابطہ کرکے 727 ارب روپے مالیت کے سالانہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں اضافے کی درخواست کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کیے گئے 119 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات میں سیاسی نوعیت کے منصوبوں کو زیادہ حصہ دیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے وزیراعظم آفس کو بھیجی جانے والی سمری میں درخواست کی گئی ہے کہ فنانس ڈویژن کو رواں مالی سال کے دوران 727 ارب روپے مالیت کے ’پی ایس ڈی پی‘ میں کوئی کٹوتی نہ کرنے اور اس کی رقم میں  معقول اضافہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

گزشتہ  ماہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بتایا تھا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے منظور کردہ 727 ارب روپے کے ’’پی ایس ڈی پی‘‘ کے بجٹ میں 258 ارب کی کمی کردی جائے گی، جس کے بعد اس کی مالیت 469 ارب روپے رہ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی اب ’پی ایس ڈی پی‘ کی 727 ارب روپے کی مجموعی مالیت میں کم سے کم 87 ارب روپے کا اضافہ کروانا چاہتی ہے، یہ وہ رقم ہے جو پارلیمنٹیرینز کو ان کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے دی گئی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی یہ سفارش ملک کے موجودہ مالی حالات کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں کے مطالبات کے ساتھ بھی مطابقت نہیں رکھتی، جو حکومت پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی جائے تاکہ دیگر ضروری اخراجات کے لیے رقوم کی دستیابی ممکن ہوسکے۔

The post ڈیفالٹ کاخطرہ؛ حکومت پھر بھی ترقیاتی اخراجات بڑھانے پر مُصر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PuypVX1

Saturday, 24 December 2022

قائداعظم کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا

  کراچی: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

نغمے میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لیے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔

یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

نغمے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

The post قائداعظم کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1Gqv2Nr

اُس روز ایک بنگالی گھرانے پر کیا گزری

سانحہ مشرقی پاکستان 16 دسمبر 1971 سے میری بھی بچپن کی ایک ایسی یاد وابستہ اور ایک ایسا آنکھوں دیکھا حال ہے کہ جب بھی کسی کی زبانی، تحریر میں یا کسی کتاب کا مطالعہ کرنے کے دوران یہ واقعہ یا عنوان سامنے آتا ہے تو میرا سر چکرا جاتا ہے۔

زبان لڑکھڑا جاتی ہے اور پورے وجود پر سکتہ طاری ہوجوتا ہے، کیوںکہ اس سانحے کے دن میں نے اپنی آنکھوں سے جو کچھ دیکھا اور اپنی کانوں سے جو کچھ سنا۔ وہ فلم کی طرح آج بھی میری آنکھوں کے سامنے چلتا رہتا ہے۔

انسان کی زندگی میں کچھ واقعات اور لمحات ایسے واقع ہوتے ہیں جو دل و دماغ پر ایسے نقش ہوجاتے ہیں۔ جسے بھلایا جاسکتا اور نہ ہی انسان اپنے حافظے سے باہر نکال سکتا ہے۔ ایسے ہی واقعات میں سے ایک ناقابل فراموش واقعہ سانحہ مشرقی پاکستان کا بھی ہے، جو ہماری تاریخ کا ایک ایسا سیاہ ترین باب ہے جس کے اندھیرے آج بھی ہمارا پیچھا کررہے ہیں۔

یہ ہماری تاریخ کے دامن پر ایک ایسا داغ ہے جسے نہ دھویا جاسکتا ہے اور نہ ہی مٹایا جاسکتا ہے۔ بہرکیف، اب میں اس واقعے کی طرف آتا ہوں۔

میرے والد رضاخان کراچی کی ایک نجی کمپنی ’’کاؤس جی اینڈ سنز‘‘ میں بطور فورمین ملازم تھے۔ گھر میں ملنے والے پرانے کاغذات کے مطابق میرے والد ’’کاؤس جی اینڈ سنز‘‘ میں 1940ء میں بطور فورمین بھرتی ہوئے تھے۔ محتصر یہ کہ کافی عرصہ ملازمت کرنے کے بعد میرے والد پر فالج نے حملہ کردیا جس سے ان کا دایاں ہاتھ اور دایاں پاؤں متاثر ہوئے۔ والد کی خرابیٔ صحت کی وجہ سے ہم کراچی سے اپنے گاؤں موضع جلسئی صوابی منتقل ہوگئے۔

اگرچہ اس زمانے میں ہم کراچی میں جہاں مقیم تھے یعنی بھٹہ ولیج کیماڑی، وہاں کے بیشتر مکان کچے اور لکڑیوں کے تختوں سے بنی تھے، مگر اس وقت بھی ہمارا اپنا مکان سیمنٹ کا بنا ہوا تھا، جس میں آٹھ کمروں پر مشتمل ایک کمپاؤنڈ بھی تھا، جسے ڈیرہ کہا جاتا ہے۔

ہمارا کنبہ والد اور والدہ سمیت چھے افراد پر مشتمل تھا، جس میں ہم چار بھائی اور ایک بہن شامل تھے۔ دو بھائی ایک سب سے چھوٹا صادق رحمان بھی فالج کی طویل بیماری کے باعث لڑکپن میں اور ایک مجھ سے بڑا سرطان میں مبتلا صفدر شاہ دو بچوں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑ کر 29جون1991ء کو دار فانی سے کوچ کرگئے۔

اس کی موت سے دو دن قبل اس کی اہلیہ بھی اچانک دل کے دورے کے باعث فوت ہوگئی تھی۔ ہمارے سب سے بڑے بھائی ظاہرشاہ ملنگ اور مجھ سے چھوٹی بہن زاہدہ عرف ککئی اب بھی حیات ہیں۔ بہرحال یہ ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک الگ تاریخ ہے۔ 1969ء میں جس وقت میرے والد کا اپنے گاؤں میں انتقال ہوا اس وقت میں چھوٹا تھا، تاہم مجھے اپنے والد کے ہاتھ کی مار، اپنا بچپن اور ان کی وفات اب بھی اچھی طرح یاد ہیں۔

والد کی وفات کے بعد ہم اپنے ماموں وطن میر کی سربراہی اور نگہ داشت میں پھر کراچی چلے گئے۔ چوںکہ والد کی بیماری کے دوران ان کے علاج کے لیے قرض لیا گیا تھا، چناں چہ وہ قرض اتارنے اور ہماری دیکھ بھال کے لیے میری والدہ کمپاؤنڈ سمیت اس پکے مکان کو بھی فروخت کرنے پر مجبور ہوگئیں جس میں ہم سب بھائی بہن پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور کھیلے کھودے تھے۔ اپنے پکے مکان کو چھوڑ کر ہم نے کرائے کے کچے مکان میں رہائش اختیار کرلی۔ گھر سے تھوڑے فاصلے پر واقع اسکول میں ہم تین بھائیوں کو داخل کرادیا گیا۔

بہرحال ’’یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں‘‘ آتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ سولہ دسمبر1971ء کو میں اپنے گھر کے قریب پان کی ایک دکان سے پان خریدنے گیا تھا۔

اس زمانے میں زبردست پان خور تھا۔ اچانک گولیوں کی آواز اور توپوں کی گھن گرج کانوں میں پڑی۔ لوگ اپنے اپنے گھروں کی جانب دوڑ پڑے۔ کیماڑی کے جیکسن میں واقع تیل کے سب سے بڑے ڈپو ’’برمارشل‘‘ سے آگ کے ایسے شعلے بڑھک رہے تھے جیسے یہ شعلے چند منٹوں میں ہمارے گھروں اور پوری گلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ ہمارے پڑوس میں ایک بنگالی ڈاکٹر رہتا تھا۔

اس کا کلینک بھی گلی کے قریب سڑک کنارے تھا۔ اس ڈاکٹر کا پورا نام مجھے اس لیے یاد نہیں کہ اسے سارے محلے دار ڈاکٹر بنگالی کہتے تھے۔ چھوٹا قد، چہرے پر ہلکی ہلکی کالی داڑھی، سفید کُرتے اور تہمد میں ملبوس اس ڈاکٹر کو میں نے کبھی بھی کسی دوسرے رنگ کے لباس میں نہیں دیکھا تھا۔ وہ انتہائی پرہیزگار اور نماز کا سخت پابند تھا۔

ہم جس مسجد میں ہم شام کے وقت ابتدائی قاعدہ پڑھنے جایا کرتے تھے وہاں اکثر ڈاکٹر صاحب کو قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول پاتے تھے۔ ان کے گھر میں بھی مکمل مذہبی ماحول تھا۔ ان کے گھر اور ہمارے گھر کے درمیان بس ایک لکڑیوں کے تختوں سے بنی دیوار تھی جس میں ایک دوسرے کے ہاں آنے جانے کے لیے ایک دروازہ نما کھڑکی بھی تھی۔ ڈاکٹر بنگالی کی دو جوان پڑھی لکھی بیٹیاں تھیں۔ ایک کا نام فاطمہ اور دوسری کا کلثوم تھا۔

ایک چھوٹا بیٹا تھا جس کا نام محمدعلی تھا۔ وہ اسکول میں میرا ہم جماعت تھا۔ ہم اکٹھے اسکول جایا کرتے تھے اسکول سے آنے کے بعد کبھی اس کے گھر اور کبھی ہمارے گھر میں ایک ساتھ اس زمانے کے مختلف روایتی کھیل کھیلتے تھے۔ ان کھیلوں میں ڈاکٹر بنگالی کی دونوں جواں سال بیٹیاں بھی ہمارے ساتھ باقاعدہ حصہ لیا کرتی تھیں۔ وہ ہم بھائیوں سے سگی بہنوں کی طرح پیار کرتی تھیں۔ ہمیں ٹافیاں، چیونگم اور بسکٹ دیا کرتی تھیں۔

ڈاکٹربنگالی سے میری والدہ ہی نہیں بلکہ تمام محلے کی خواتین پردہ نہیں کرتی تھیں۔ اسی طرح ان کی بیوی جو پڑھی لکھی اور اپنے شوہر کی طرح مذہبی خاتون تھیں وہ خود اور ان کی بیٹیاں بھی محلے کے مردوں سے پردہ نہیں کرتی تھیں۔

ہم اکثر اوقات شام کا کھانا بھی اکٹھے کھایا کرتے تھے، بلکہ زیادہ تر کھانا ڈاکٹر بنگالی کے گھر اس لیے کھاتے تھے کہ ان کی بیوی سادہ سفیدچاول میں مچھلی ڈال کر بہت عمدہ پکانے کی ماہر تھیں۔ کبھی کبھار وہ شوربے والی مچھلی بناتیں، جس کا الگ ہی مزہ ہوا کرتا تھا۔

انہی آیام میں میری آنکھوں نے وہ منظر بھی دیکھا جسے یاد کرنے سے آج بھی میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور مجھ پر ایک عجیب سی حالت اور کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔

شام کا اندھیرا چھا گیا تھا ہم اپنے گھر میں تھے کہ اچانک ’’غدار بنگالی باہر نکلو‘‘ کے نعرے کانوں پر پڑنے لگے، اور پھر ہماری دیکھا دیکھی پولیس کی وردی میں ملبوس چند افراد اور کچھ ارد گرد کے جوشیلے اور جذباتی نوجوانوں نے ڈاکٹر بنگالی کے لکڑیوں سے بنے ہوئے کچے گھر پر دھاوا بول دیا۔ لگ رہا تھا جیسے یہ کسی مسیحا، پنج وقتہ نمازی اور پکے مسلمان کا گھر نہیں سومنات کا مندر ہو، سب کچھ تہس نہس کردیا گیا۔

حملہ آوار گھر میں موجود سامان کو لوٹنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ ڈاکٹر بنگالی کو مارا پیٹا یہاں تک کہ ان کی بیوی اور جواں سال بیٹیوں اور چھوٹے بیٹے کی آنکھوں کے سامنے ان کی تہمد اتار ڈالی۔ اس پر بھی ان کا جوش اور غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تو ڈاکٹر بنگالی کی بیوی (جسے ہم سب آپاجی کے نام سے پکارتے تھے) اور جواں سال بیٹیوں فاطمہ اور کلثوم کے ساتھ پورے محلے والوں کی موجودگی میں اور ان کی آنکھوں کے سامنے جو وحشیانہ، غیرانسانی اور غیراسلامی سلوک کیا گیا اس سلوک اور برتاو کو مارے شرم کے بیان کرنے سے اب بھی میرے ہاتھ کانپتے ہیں اور آنکھوں میں آنسو امڈ آتے ہیں، بدن پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔ پھر وہ منظر بھی اف خدایا!۔۔۔ جب ڈاکٹر بنگالی اپنے اہل وعیال کے ساتھ تھوڑے بہت بچ جانے والے ٹوٹے پھوٹے برتنوں کو سمیٹ کر ہم سے رخصت لے رہے تھے۔

اور اپنے ہم جماعت اور بچپن کے پکے دوست محمدعلی سے گلے ملتے وقت ہم دونوں جس طرح زاروقطار روئے وہ لمحات میں کیسے بھول سکتا ہوں؟ پورے محلے کے مرد و خواتین کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ ہر ایک غم سے نڈھال تھا۔ اور انہیں آنسوؤں کی بارش اور غم زدہ منظر میں ہم سے ہمارے پڑوسی ڈاکٹر بنگالی، ہماری ماں جیسی آپاجی، ہماری بہنوں کی طرح پیار کرنے والی فاطمہ اور کلثوم اور ہمارا جگری یار اور ہم جماعت محمدعلی نے الوداع کہہ کر اپنا بوریا بستر اٹھایا اور کالی ٹیکسی میں بیٹھ کر خدا حافظ دیار بھیا (میرا اصل نام دیارخان ہے) کہہ کر ایسے جدا ہوئے کہ آج تک نہ انہیں ہمارے زندہ یا مردہ ہونے کی کوئی خبر ہے اور نہ ہی ہمیں کچھ اتا پتا ہے کہ ڈاکٹربنگالی اور ان کا کنبہ کس حال میں ہے۔

ان میں سے کون کون حیات اور کون کون اس دنیا کو مغربی پاکستان کی طرح چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ چکا ہے؟اس بارے میں فقط قتیل شفائی کے یہ اشعار میری کیفیت بیان کرسکتے ہیں:

وہ دل ہی کیا ترے ملنے کی جو دعا نہ کرے

میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے

رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر

یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے

یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوئی جدائی میں

خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرے

The post اُس روز ایک بنگالی گھرانے پر کیا گزری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6Ly7hrQ

بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا

  کراچی: بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔

اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔ اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی، پھولوں کی چار چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔

یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گی۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی۔ ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شہریوں کے لیے مزار قائد پر داخلہ مفت ہوگا۔

The post بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dUW0gpB

کراچی میں پچاس لاکھ کی ڈکیتی میں بینک سیکیورٹی گارڈ ملوث نکلا

  کراچی: ٹیپو سلطان پولیس نے پچاس لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم بینک کا سیکیورٹی گارڈ نکلا جس نے اپنے ساتھیوں سے واردات کروائی ، ملزم کو حصے کی رقم بھی نہیں ملی۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان عظمیٰ خان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں نجی کمپنی کا مالک بینک سے پچاس لاکھ روپے لے کر اپنے دفتر پہنچا ہی تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر مسلح ملزمان پہنچ گئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مذکورہ بینک کے سیکیورٹی گارڈز ، جائے واردات پر موجود دیگر افراد ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ٹیکنکل شواہد کی بنیاد پر تفتیش کی تو واردات میں بینک کا سیکیورٹی گارڈ خار خان ملوث نکلا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ، جیل میں اس کی ملاقات ملزم شاکر عرف شاہد سے ہوئی ، بینک سے جب پچاس لاکھ روپے کیش نکلوائے گئے تو اسی نے شاکو کر بڑی رقم ہونے کی اطلاع دی جس پر شاکر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے لیے پہنچا ، واردات سے ایک دن پہلے بھی شاکر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کا چکر لگایا لیکن کوئی بڑی رقم لے کر نہیں نکلا تھا جس کی وجہ سے میں نے اسے مطلع نہیں کیا۔

ملزم خاور نے تفتیش میں مزید بتایا کہ ملزم شاکر نے بڑی رقم کے بدلے اسے بھی حصہ دینے کا کہا تھا اور جب اس نے پچاس لاکھ کی رقم کے بعد اپنا حصہ مانگا تو شاکر نے غلط بیانی کرتے ہوئے اسے صرف بیس لاکھ روپے کی ڈکیتی بتائی اور حصہ بھی نہیں دیا ، جب اس سے زیادہ تقاضہ کیا تو اس نے اپنا فون ہی بند کردیا۔

ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ ملزم خاور سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ان کی جلد گرفتاری متوقع ہے ۔

The post کراچی میں پچاس لاکھ کی ڈکیتی میں بینک سیکیورٹی گارڈ ملوث نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WmHIsiJ

اعظم سواتی کا ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع ٹوئٹ کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، ایف آئی اے سائبر کرائم اور افسر انیس الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی جرم دو بار کیا گیا، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے۔

The post اعظم سواتی کا ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yk0Kuc5

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے امدادی پیکیج میں ترمیم

اسلام آباد: حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کو مستقل ملازمت دینے کا حوالے سے وزیراعظم امدادی پیکج کے قواعد میں ترمیم کر دی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ترمیم کے بعد ملازمین ورثا کو کنٹریکٹ کے بجائے مستقل ملازمت دی جا سکے گی، اور گریڈ 15 کی پوسٹ کیلیے ٹیسٹ میں ناکام امیدوار نچلے گریڈ پر ملازمت کے لیے اپلائی کر سکے گا۔

وزیر اعظم نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج 2006 اور 2015کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

The post دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے امدادی پیکیج میں ترمیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G1SarBs

Friday, 23 December 2022

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں کینیڈین خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

  کراچی: کورنگی عوامی کالونی میں گھرکےاندرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔

عوامی کالونی سیکٹرایف میں رات گئے ایک گھرکےاندرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں 23 سالہ سحرالنسا کی ہلاکت کا مقدمہ والد عبدالقدیر کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی کوشش کرنے کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقتولہ سحرالنسا کے والد عبدالقدیر کے بیان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے تہجد کی نماز پڑھ رہے تھے کہ گھرکی چھت پرکچھ لوگ نظرآئے ۔میں نے اپنے بچوں کو نیچے فلورپرایک جگہ پرجمع کرلیا تودروازے کے باہرسے کسی ملزم نے آتشی اسلحہ سے فائرکیا جو میرے گھر کا مرکزی دروازہ کراس کرکے میری بیٹی سحرالنسا کی گردن کے سامنے کی جانب لگا اورچھت اور گلی میں موجود ملزمان گھر کی پچھلی گندی گلی سے فرارہوگئے ، بیٹی کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئی ۔

بعدازاں میرا بھتیجا سلیمان جناح اسپتال آیااوراس نے بتایا کہ جوملزمان آپ کے گھرمیں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے ان ملزمان نے پہلے ہمارے گھرمیں داخل ہوکرہم سب کوایک کمرے میں بند کیا اوران کے ساتھی آپ کے گھر بھی واردات کی نیت سے گئے تھے شورشرابہ کی وجہ سے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئےفرارہوگئے ۔

دوسری جانب گلستان جوہر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں ۔

رات گئے گلستان جوہر پر فیوم چوک کے قریب رہائشی منصوبے اقرا کمپلیکس کی نویں منزل کی بالکونی میں کھڑی خاتون فائرنگ کے پراسرار میں جاں بحق ہوگئی ۔ مقتولہ کی شناخت چالیس سالہ عرفانہ کے نام سے ہوئی ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے پیش آیا۔

جاں بحق خاتون پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون نکلیں جنہیں چند روز بعد واپس کینیڈا روانہ ہونا تھا اورخاتون کی تیاری و فلائٹ بھی کنفرم تھی۔

ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے بتایا کہ رہائشی اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر فلیٹ کی بالکونی میں فرحانہ موجود تھیں اور فلیٹ کے نیچے نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی جو کہ بالکونی میں خاتون کو لگی اور خاتون زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئیں ۔ اہل محلہ کے مطابق مقتولہ خاتون کینیڈا سے اپنے بھائیوں کے پاس نواب شاہ آئی تھی اور دو روز قبل گلستان جوہر اقراء کمپلیکس میں اپنی بہن کے گھر پہنچی تھیں ۔ مقتولہ خاتون کو اپنے ایک اورعزیز سے ملنے کے بعد واپس کینیڈا روانہ ہونا تھا۔

ادھر سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا فقیرا گوٹھ میں نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نجی اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا مسلح ڈکیت مقتول سیکیورٹی گارڈ کی ایم پی فائیو رائفل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 27 سالہ عبدالجبار ولد محمد قیصر کے نام کی سی گئی ۔ سائٹ سپرہائی وے تھانے کے ڈیوٹی آفسر اے ایس آئی اعجازنے بتایا کہ مقتول سیکیورٹی گارڈ کو2 موٹرسائیکل سوار5 نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا ۔ مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر تین گولیاں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئیں ، قتل کیا جانے والا سیکیورٹی گارڈ خادم گوٹھ سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے مقتول سیکیورٹی گارڈ نجی اسپتال کے باہر سردی سے بچنے کے لیے آگ جلا کر کرسی پر بیٹھا ہوتا ہے اسی دوران 2 موٹرسائیکلوں پرسوار5 نامعلوم مسلح ڈکیت موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔

فوٹیج میں ایک مسلح ڈکیت کو کسی اور پربھی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےواردات کے بعد مسلح ملزمان آسانی فرار ہو جاتے ہیں،

قائد آباد لالہ زار شادی ہال کے قریب بھی نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔

زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عاطف ولد عارف کے نام سے کی گئی ،ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ۔

The post کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں کینیڈین خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/i37sLgl

’’کرسمس امن و سلامتی کا دن ہے‘‘ ایکسپریس فورم

 لاہور:  کرسمس امن و سلامتی کا دن ہے ، تمام مذاہب میں انسانیت کی عزت اور حقوق العباد پر خصوصی زور دیا گیا ہے لہٰذا ان تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو معافی، برداشت اور صلح جیسے رویے اپناکر امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔

پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ متحد ہیں، یہی ہماری خوبصورتی بھی ہے اور طاقت بھی، دوسروں کی خوشی میں شریک ہونا ہمارا کلچر ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے، بدامنی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا، آج دنیا ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہے لہٰذا کرسمس کے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ’’کرسمس‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔

ایگزیکٹو سیکریٹری نولکھا پریس بائٹیرین چرچ لاہور ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ کرسمس امن اور سلامتی کا دن ہے، اس دن یسوع مسیحؑ کی آمد سے دنیا کو خوشخبری ملی کہ نجات دہندہ آگیا ہے، اب تاریکی ختم ہوجائیگی معافی، برداشت اور صلح جیسے رویے اپنانے سے آگ ختم ہوجائے گی۔

مذہبی اسکالر و ممبر نیشنل کونسل فار انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان پروفیسر مسعود احمد مجاہد نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی مثالیں موجود ہیں، میثاق مدینہ اس کی بڑی مثال ہے، ہم ان روایات سے فرار اختیار نہیں کرسکتے، ہمیں سب کے ساتھ محبت، اخلاق اور اتفاق کے ساتھ رہنا ہوگا، تمام مذاہب کے رہنماؤں، پیشواؤں، علماء کو ملکی یکجہتی کیلیے فضا کو سازگار بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ممبر نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ہارمنی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ نے کہا کہ دوسروں کی خوشی میں شریک ہونا ہمارا کلچر ہے، پنجاب میں کرسمس کے موقع پر سب ہی خوشیاں مناتے ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ متحد ہیں، یہی ہماری خوبصورتی ہے اور طاقت بھی، بابا گرونانگ، بابا فریدؒ و دیگر کی تعلیمات بھی مل بیٹھنا ہے، یسوع مسیحؑ کی تعلیم انسانیت تھی، ملک میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے، بدامنی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔

The post ’’کرسمس امن و سلامتی کا دن ہے‘‘ ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9VNbUWm

کراچی میں منصوبہ بندی کے تحت غیر قانونی گوٹھ آباد کئے گئے، سپریم کورٹ

  کراچی: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ  کراچی  میں منصوبہ بندی کے تحت غیر قانونی گوٹھ آباد کیے گئے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس جمال خان مندوخئل اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ کی سرکاری زمینوں پر قبضہ اور زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے سندھ کی سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کراکر سندھ حکومت کو 6 ہفتوں میں آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں منصوبہ بندی کے تحت غیر قانونی گوٹھ آباد کئے گئے۔ گوٹھ آباد اسکیم کے تحت پورے کے پورے غیر قانونی گوٹھ آباد کئے گئے۔ سہراب گوٹھ کے اطراف تو ایس ایچ اوز نہیں جاسکتے۔ آپ کا ایس ایچ او کہتا ہے رینجرز لی مدد چاہئے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن سے استفسار کیا کہ کراچی میں قبضہ اور تجاوزات ختم کرانے کیلئے کیا اقدامات کئے؟  سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن نے کہا کہ زمینوں کے ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے۔ کمپیوںٹرائزیشن کے حوالے سے نیا پروجیکٹ بنایا گیا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ایسا کب تک چلے گا؟ سرکاری زمینوں پر قبضہ برقرار ہے اور مسلسل ٹائم لے رہے ہیں۔ آپ ٹھیک لینڈ ریفارمز کردیتے تو عدالتوں کو 80 فیصد بوجھ کم ہوجاتا۔ یہاں قبرستان تک نہیں ہیں لوگوں کو دفنانے کی جگہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ قبضہ مافیا کو زمینوں پر بٹھا دیا جاتا ہے اور اصل مالکان رُل جاتے ہیں۔ سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن نے بتایا کہ کارروائی ہوتی ہے تو مظاہرین جمع ہوجاتے ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے مزید کہا کہ اگر آپ کی پولیس اس قابل نہیں تو محکمہ ختم کردیں، ہر کام میں رینجرز کیوں مدد کریں گے؟ یہاں قبرستان تک نہیں ہیں لوگوں کو دفنانے کی جگہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ قبضہ مافیا کو زمینوں پر بٹھا دیا  جاتا ہے اور اصل مالکان رُل جاتے ہیں۔

عدالت نے صوبے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ تمام ایس ایس پیز کو ڈپٹی کمشنرز کی معاونت اور فورس فراہم کرنے  کی ہدایت کی جاۓ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہوم سیکریٹری رینجرز کو بھی معاونت کی ہدایت جاری کریں۔ عدالت نے سندھ حکومت کو 6 ہفتوں میں سرکاری زمینوں پر قبضہ اور آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

The post کراچی میں منصوبہ بندی کے تحت غیر قانونی گوٹھ آباد کئے گئے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CWTceS3

اسلام آباد میں خودکش کار بم دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق، متعدد زخمی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی 10 میں بیرونی روڈ پر گاڑی میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہل کاروں نے ایک ٹیکسی کو روکا اور تلاشی کی تو دھماکا ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہل کار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 3اہل کار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جاں بحق اہل کار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں اہل کار محمد حنیف، محمد یوسف اور محمد بلال شامل ہیں۔ دھماکے میں 2 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں موجود شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ گاڑی میں دھماکا بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور غیر متعلقہ گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئے جب کہ ملحقہ علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

2 لاشیں اور 10 زخمی اسپتال منتقل کیے گئے، ڈائریکٹر پمز

دریں اثنا ڈائریکٹر پمز خالد محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہنگامی صورت حال میں زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تک 10 زخمی ہمارے پاس لائے گئے ہیں جب کہ 2 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری کی لاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کا عمل بعد میں دیکھیں گے۔

وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے واقعے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا۔قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد ضلع راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کے جڑواں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکا بندی کرکے حکام نے نماز جمعہ کے اجتماعات کو سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق بروقت کارروائی سے شہر دہشت گردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہ گیا۔ شہدا اور زخمی جوانوں کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گرد کچھ عرصے سے پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کو شکست دے سکیں۔ دہشت گرد پولیس اور عوام پر حملہ کرنے کی غرض سے گنجان آباد علاقے میں دھماکا کرنا چاہتے تھے۔

The post اسلام آباد میں خودکش کار بم دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CVFqx6r

Thursday, 22 December 2022

جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ آپریشن

اسلام آباد: جاسوسی کے آلات نصب کرنے کے خدشے کے پیش نظر اسپیشل برانچ کے افسران نے پاکستان تحریک انصاف کی زمان پارک رہائش گاہ میں سرچ آپریشن کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو زمان پارک گھر کی جاسوسی کا خدشہ تھا جس کے تحت اسپیشل برانچ کے افسران نے جدید آلات کی مدد سے گھر کو چیک کیا۔

جاسوسی کے آلات کا معلوم کرنے کے لیے اسپیشل برانچ کے خصوصی ماہرین کی ٹیم پہنچی جنہوں نے جدید آلات کی مدد سے عمران خان کے گھر کا ہر ایک حصہ چیک کیا اور مختلف حصوں کا خصوصی معائنہ بھی کیا۔ بعد ازاں اسپیشل برانچ کی ٹیم نے گھر کو کلیئر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور اُن کی اہلیہ کی اب تک متعدد آڈیو لیکس سامنے آچکی ہیں، جن کی پی ٹی آئی نے تردید نہیں کی البتہ اسے سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان ان آڈیوز پر ردعمل دے چکے ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے گھر اور فون کو ٹیپ کیا گیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جمعرات کو قوم سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ’چوروں کے ٹولے کو تسلیم کروانے کے لیے گندی آڈیوز اور ویڈیوز سامنے لائی جارہی ہیں‘۔

The post جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PaVjF5

پولینڈ سے بغیر اجازت پاکستان منتقل کیے گئے بچے بازیاب

 اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے پولینڈ سے پولش ماؤں کی رضامندی کے بغیر پاکستان منتقل کیے گئے دو بچوں کو بازیاب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں بچوں کو ان کا والد محمد سلیم ماؤں کی رضا مندی کے بغیر ساتھ لیکر پاکستان منتقل ہو گیا تھا جس پر بچوں کی ماؤں نے بچوں کو ٹریس کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

پولش خواتین کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) محسن بٹ کو احکامات جاری کیے تھے۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر محمد سلیم کو تحویل میں لیکر بچوں کو بازیاب کرالیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم و بچوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن وحید کیانی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بچوں کی بازیابی پر ایف آئی اے کے کردار کو سراہا اور بچوں کی ماؤں کے پہنچنے تک بچوں کو حفاظتی کیئرہوم میں رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔

The post پولینڈ سے بغیر اجازت پاکستان منتقل کیے گئے بچے بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lo1OP7f

بلاول نیویارک سے غیر ملکی خواہشوں پر عمل کا عندیہ دے رہے ہیں،شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول نیو یارک سے غیر ملکی خواہشات پر عمل کا عندیہ دے رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیرخارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نیو یارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔ بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں۔

 

پنجاب کی غیر یقینی سیاسی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیاہے ، اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے۔ اسٹاک مارکیٹ مندی ،ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد زائد، آئل بل اور دواؤں کے پیسے نہیں، کیسےچلےگاپاکستان؟۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کےگلےپڑگئی ہے۔ انٹرنیشنل ایجنڈاسامنےآناشروع ہوگیاہے۔ آئینی بحران ملک کی جمہوریت کےلیےخطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک معیشت کی تباہی سےٹوٹتےہیں، سرحدوں پر حملےسےنہیں۔  حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، موت کےکنویں کی سرکس لگی ہوئی ہے۔ گورنرپنجاب ازخودڈی نوٹیفکیشن کافیصلہ آسانی سےنہیں کرسکتا۔

The post بلاول نیویارک سے غیر ملکی خواہشوں پر عمل کا عندیہ دے رہے ہیں،شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tR7FLUh

Wednesday, 21 December 2022

یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کو چینی کی خریداری میں مشکل

 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن چینی خریداری کے معاملہ پر مشکل میں پھنس گیا جب کہ مہنگی چینی نہ خریدی تو چینی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگا۔

گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 11 روپے مہنگی بولی موصول ہوئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز بولیاں موصول ہونے کے 2 ہفتے بعد بھی فیصلہ کرنے میں ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کیلیے کم سے کم بولی 90 روپے فی کلو ملی، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے کم سے کم بولی دی ہے، بولی منظور یا مسترد کرنے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 50 ہزار ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کارپوریشن نے آخری بار فی کلو چینی 78وپے94 پیسے میں خریدی تھی۔

وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پرچینی کی فی کلو قیمت 70روپے مقرر ہے، فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے رابطہ کیا گیا مگر ان سے رابطہ قائم نہ ہوسکا۔

The post یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کو چینی کی خریداری میں مشکل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nk73HCM

بچوں میں نمونیا کی بڑھتی ہوئی شکایات

نمونیا ایک وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بذات خود متعدی مرض نہیں ہے۔ البتہ اس کے جراثیم کسی دوسرے شخص کو متاثر کر سکتے ہیں۔

اگر نمونیا کسی وائرس کے نتیجے میں ہوا ہو تو یہ جراثیم میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس صورت میں شدید خطرناک شکل اختیار کر لیتا ہے۔ نمونیا عام طور پر نزلہ یا انفلوئنزا سے شروع ہوتا ہے، جس کے بعد بیماری کے پھیپھڑوں میں گھر کرنے کا امکان ہوتا ہے۔

سرکاری اندازوں کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک کروڑ بچے نمونیا سے متاثر ہوتے ہیں جن میں سے صرف50 فیصد کو ہی مناسب طبی امداد حاصل ہو پاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور ’ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ‘ کے اشتراک سے عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیا ہے۔

ان ممالک میں انگولا، عوامی جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا، نائجیریا اور تنزانیہ شامل ہیں۔ اسی طرح ایشیا میں بھی یہ شیر خوار بچوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی اہم بیماری ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال نمونیا کے باعث 70 ہزار سے زائد بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔بچوں میں نمونیا زیادہ عام ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں تین میں سے ایک بچہ نمونیا سے مرتا ہے۔ دنیا میں ہر سال تقریباً 20 لاکھ بچے نمونیا سے مر جاتے ہیں۔

’ سیو دی چائلڈ ‘ کی ایک تحقیق میںخدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 1100 ملین بچے اور ملک میں 17 لاکھ سے زائد بچے 2030 تک نمونیا کے شکار ہو سکتے ہیں۔ مائیکوپلازما نمونیا اور کلیمائڈوفیلا نمونیا بچوں میں نمونیا کا باعث بنتے ہیں۔

 نمونیا کے اسباب

بہت سے جراثیم اس کا سبب بن سکتے ہیں سب سے عام ہوا میں بیکٹیریا اور وائرس ہیں جو ہم سانس لیتے ہیں آپ کا جسم عام طور پر ان جراثیموں کو آپ کے پھیپھڑوں کو متاثر کرنے سے روکتا ہے لیکن بعض اوقات یہ جراثیم آپ کے مدافعتی نظام پر قابو پا سکتے ہیں چاہے آپ کی صحت عام طور پر اچھی ہی ہو کئی اقسام کے متعدی ایجنٹ کا سبب بن سکتے ہیں جن میں بیکٹیریا وائرس اور پھپھوندی شامل ہیں۔

نمونیا کی علامات

اس حالت میں بچوں میں خشک کھانسی، ہلکا بخار، سر درد اور تھکاوٹ جیسی علامات نظر آتی ہیں۔ ان کا علاج معیاری اینٹی بائیوٹک تھراپی سے کیا جاتا ہے۔ لیکن جوں جوں مسئلہ بڑھتا ہے، تیز بخار، سردی لگنا، بدہضمی، پتلا پیشاب، نیلے ناخن، چکر آنا، سانس لینے میں دشواری جیسے علامات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ نمونیا کے شکار بچوں کو کھانے پینے میں بھی پریشانی ہو سکتی ہے۔ نمونیا سے بچاؤ کے لیے ویکسین دستیاب ہیں۔

بیکٹیریل نمونیا کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جاتا ہے۔ اگر مریض کی حالت زیادہ خراب ہونے لگے تو اسے ہسپتال لے جانے میں ایک لمحہ کی دیر نہیں کرنی چاہیے۔ اگر آکسیجن کی سطح کم ہو تو آکسیجن تھراپی دی جاتی ہے۔ ہمارے ملک میں، بچوں کو پی سی وی کے خلاف ویکسین دی جاتی ہے، جو 2، 4، 6، 12 اور 15 ماہ کی عمر کے نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کو دی جاتی ہے۔

بسا اوقات جب بچوں کو نمونیا ہوتا ہے تو والدین کا خیال ہوتا ہے کہ بچے کو یہ مسئلہ آئس کریم کھانے کے سبب ہوا ہے، وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے گرم لبادہ تو پہنایا تھا، مگر مسئلہ یہ ہے کہ انسان کے چہرے میں پانچ سوراخ ہوتے ہیں، جن میں سے تین سوراخ (دو نتھنوں کے اور ایک منہ کا سوراخ ) کھلے رہتے ہیں جن میں سردی داخل ہونے کا امکان رہتا ہے، ہم انہیں بند بھی نہیں کرسکتے۔ تاہم والدین کو کوشش کرنی چاہیے کہ ان سوراخوں کے ذریعے سردی کو داخل ہونے سے روکیں، جس قدر ہوسکے۔

نمونیا سے بچاؤ کے لئے غدائیں اور علاج

غذا میں سرد موسم میں عرقیات (پھلوں کے) سے پرہیز کرنا چاہیے، اگر زیادہ طبیعت چاہے تو کالی مرچ کے ہمراہ استعمال کرسکتی ہیں۔ اسکول کے بچوں کو رات سوتے وقت پرندوں کے گوشت کی یخنی استعمال کرانی چاہیے۔ دودھ کا استعمال موسم سرما میں ہلکی سیاہ پتی کے ہمراہ کرنا چاہیے۔

ڈسپرین ( ہرگز نہ دیں۔اپنے بچے کے جسم میں پانی کی مقدارکو برقرار رکھیں جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے بچے کو وافر مقدار میں مائعات پلائیں۔

نمونیا کے دوران میں بچے کی بھوک کم ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے، اس کیفیت میں بہتری تب آئے گی جب انفیکشن ٹھیک ہونا شروع ہوگا اور بچے بہتر محسوس کرنے لگیں گے۔ شروع میں بچے کو زیادہ کھانے کی حاجت نہیں ہوگی لیکن جونہی انفیکشن میں افاقہ ہونا شروع ہوگا تو وہ اپنے آپ کو بہتر محسوس کرنے لگے گا، یوں بتدریج اس کی بھوک بڑھ جا ئے گی۔

نمونیا سے بچاؤ یا اسے شدید ہونے سے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو دھوئیں والی جگہوں سے دور رکھا جائے۔اسی طرح اسے پھیپھڑوں میں سوزش یا خراش پیدا کرنے والی چیزوں سے بھی دور رکھنا چاہئے۔ کھانسی کی علامات میں اس بات کا بھی امکان ہے کہ بچے کی کھانسی صحیح ہونے سے پہلے شدید ترین ہو جائے۔ ممکن ہے کہ اس کی کھانسی کچھ ہفتوں تک جاری رہے۔

عالمی سطح پر ماہرین نے بیماریوں کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے ہیں۔ سب سے پہلا اقدام تو یہی ہے کہ بیماری کو سِرے سے پیدا ہی نہ ہونے دیا جائے۔ دوسرا مرض کی بروقت تشخیص اور فوری علاج ہے۔

اگر مرض وبائی صْورت اختیار کرلے تو مریض کو کچھ عرصے کے لیے کسی ایک جگہ محدود کر دیا جاتا ہے تاکہ دیگر افراد محفوظ رہیں۔

اور اگر مرض کے باعث کوئی مستقل عارضہ یا معذوری جنم لے، تو بحالی صحت کی کوششیں کی جائیں اور مریضوں کو مناسب مدد فراہم کرکے معاشرے کے لیے کارآمد بنایا جائے۔ نمونیا سے نبرد آزما ہونے کی صْورت میں یہ تمام اقدامات ضروری ہیں۔واضح رہے کہ ویکسین کے ذریعے مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ بروقت علاج سے مریض کی تکالیف کا خاتمہ ممکن ہے۔

The post بچوں میں نمونیا کی بڑھتی ہوئی شکایات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/D9gYUCu

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...