Urdu news

Tuesday, 20 December 2022

تحریک عدم اعتماد؛پرویز الٰہی نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

 لاہور: گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پرویز الٰہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب، گورنر کی وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے مطابق گورنر پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، تاہم  دوران اجلاس عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کا بھی قانون میں طریقہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

احمد اویس کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر 15 یوم کے اندر ووٹنگ کروانا ضروری ہوتا ہے۔ عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے میں رکاوٹوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

The post تحریک عدم اعتماد؛پرویز الٰہی نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uGBq1RP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...