Urdu news

Monday, 19 December 2022

امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیان میں کہا کہ  امپورٹڈ حکومت پاکستان میں دہشتگردی کی شرح میں 50 فیصد اضافے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ چمن سے سوات ،لکی مروت اوربنوں تک پیش آنے والے واقعات اس کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت  ”دوستانہ“ افغان حکومت کی فوجوں کیجانب سےبین الاقوامی پاک-افغان سرحد پر کئےجانےوالےحملوں کےتدارک میں بھی ناکام ہوئی ہے۔ ستم ظریفی  ہے کہ ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور مقامی لوگ روزمرّہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں لیکن  دہشتگردی کے خطرات اور مغربی سرحد سے حملوں میں اضافہ پرمجرموں کی سرکار بیان  تک نہیں دے رہی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی ساری توانائیاں این آر او 2 اوراس کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات جو سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مضبوط کرنے کا واحد حل ہیں کروانے سے گھبرا رہے ہیں۔

The post امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VbtAUBM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...