Urdu news

Wednesday, 14 December 2022

کراچی میں معروف خاتون شیف کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

  کراچی: طارق روڈ پر معروف خاتون شیف شیرین انور کو نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔

شیرین انور کے مطابق وہ ایک ہفتے قبل کسی کام کے سلسلے میں طارق روڈ گئیں تھی جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور جیولری چھین لی اور فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد مقدمہ نہیں درج کروایا کیوںکہ وہ خوف کا شکار ہیں ، دوران واردات نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں پہنچان لیا تھا کہ وہ شیف ہیں واقعے میں وہ محفوظ رہیں ان کے لیےیہی بہت ہے ، وہ نہیں چاہتیں کہ مسلح افراد انہیں تنگ کریں اور دھمکیاں دیں اس لیے مقدمہ درج نہیں کروایا۔

The post کراچی میں معروف خاتون شیف کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/smkcLMb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...